وائٹ فنگس اور بلیک فنگس – کووڈ کے بعد ہونے والے فنگل انفیکشنز

فنگل سائنَسائٹس کے انفیکشن کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔ وائٹ فنگس اور بلیک فنگس اصل میں فنگل سائنَسائٹس کی فُلمننٹ قسموں کو دیے گئے نام ہیں۔
فُلمننٹ قسم ان تینوں میں سب سے خطرناک اور سب سے کم پائی جانے والی قسم ہے۔
تین قسم کے فنگس انسانوں میں تیزی سے پھیلنے والی فنگل سائنسائٹس کا سبب بن سکتے ہیں۔
کینڈیڈا (کینڈیڈیاسس کا سبب بنتا ہے)
ایسپرجِلوسِس
تو، ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا جس کو وائٹ فنگل انفیکشن بولیں۔ البتہ جب کوئی شخص وائٹ فنگس بولتا ہے، تو اُس سے مراد ایسپرجلوسس اور کینڈیڈا کے فُلمننٹ فنگل انفیکشنز ہوتے ہیں۔
کووِڈ کے بعد ہونے والے فنگل انفیکشن کے کیسز میں ۹۷ فیصد میوکورمائیکوسِس کے ہوتے ہیں، جبکہ باقی کیسز کینڈیڈا اور ایسپرجلوسِس کے ہوتے ہیں۔
ہم یَلو فنگس کے بارے میں بات نئیں کرنا چاہتے۔ یہ بہت ہی نایاب کیس ہے۔ ۲۶ مئی ۲۰۲۱ کو غازی آباد میں صرف ایک کیس سامنے آیا تھا۔ ہم اس کو تب ہی شامل کریں گے اگر اس آرٹیکل کے مصنف نے خود ایسا کیس دیکھا ہو اور اس کا کچھ تجربہ رہا ہو۔ اگر ہم نیوز، آرٹیکلز اور سنی سنائی باتوں کے حوالے سے یہ معلومات شامل کریں گے تو ہمارے کنٹینٹ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ اگر ہمیں کسی براہِ راست اور قابلِ اعتماد ذریعے سے اس بارے میں کچھ معلومات ملتی ہیں، تو ہم اس کو اپڈیٹ کر دیں گے۔.
فنگل سائنسائٹس کی ۳ قسمیں ہوتی ہیں۔
لوکلائزڈ یا نان اِنویسیو
فلمِننٹ
کووڈ کے بعد، ہم فلمننٹ فنگل سائنَسائٹس کے کیسز دیکھتے ہیں۔ فلمننٹ بیماری میں فنگس خون کی نالیوں کی دیواروں کے ساتھ ساتھ پھیلتا ہے۔ تینوں قسموں میں فلمننٹ سب سے تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے، جو خون کی نالیوں کے ذریعے آس پاس کے حصوں تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ ناک اور سائنَس سے جبڑے، ہڈی، آنکھ اور دماغ تک بھی پھیل سکتا ہے۔
کیا سفید فنگل انفیکشن، کالے فنگل انفیکشن سے زیادہ خطرناک ہے؟
خطرہ فنگس کی قسم سے زیادہ مریض کے مدافعتی نظام پر منحصر ہوتا ہے۔ جتنی کم قوتِ مدافعت ہوگی، انفیکشن اتنی ہی تیزی سے پھیل سکتا ہے اور اتنا ہی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
بلیک فنگس، وائٹ فنگس کی علامات
تینوں قسم کی فنگس کی شروعاتی اسٹیج میں علامات ایک جیسی ہی رہتی ہیں۔ شروعاتی اسٹیج میں اِن میں فرق معلوم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سیمپلز کو مائیکروسکوپ کے نیچے چیک کیا جائے اور کلچر اسٹڈیز کی جائیں۔ شروعاتی اسٹیج میں ہمیں ایسی نشانیاں نظر آتی ہیں:
ناک بند ہونا
ناک میں شدید درد
دانت میں شدید درد
آنکھ میں شدید درد

بعد کے مراحل میں، ہم دیکھتے ہیں
ناک سے رطوبت کا اخراج
دوہرا نظر آنا
بینائی کا کمزور ہونا
آنکھ، ناک یا گال پر سوجن
آنکھ سے پانی بہنا
آنکھ کا سرخ ہونا
بیماری کے بعد کے مرحلوں میں ہی علامات میں فرق نظر آتا ہے۔ کینڈیڈا میں ناک سے سفید، ایسپرجلَس میں سرمئی، اور میوکورمائکوسِس میں کالا اخراج آتا ہے۔
فوری کارروائی
اوپر بتائی گئی ابتدائی علامات نظر آتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر رہتا ہے۔ اس سے صحت یاب ہونے کے امکانات زیادہ رہتے ہیں اور علاج کا وقت بھی کم ہو سکتا ہے۔
جب آپ ای این ٹی ڈاکٹر سے مشورہ کریں گے تو ڈاکٹر فنگس کے نمونے لے کر ٹیسٹنگ کے لیے بھیجیں گے۔ ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر ڈاکٹر آگے کا علاج شروع کریں گے۔
تحریر کردہ



Comments