top of page

غلط فہمی دور: بلیک فنگس صنعتی آکسیجن سے

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
7 days ago
3 min read

قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران کووڈ کے بعد والے مریضوں میں بلیک فنگس / میوکورمائیکوسس کے کیسز بڑھنے کا تعلق آکسیجن سے ہو سکتا ہے۔


بلیک فنگس کا انفیکشن نہ تو ہاسپٹل میں عام طور پر دی جانے والی آکسیجن سے ہوتا ہے اور نہ ہی انڈسٹریل آکسیجن سے۔

بلیک فنگس اور انڈسٹریل آکسیجن کا آپس میں کوئی تعلق نئیں ہے۔ اصل میں، آکسیجن کی وجہ سے بلیک فنگس کا انفیکشن نئیں ہو سکتا۔

منطقی طور پر ہماری بات کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے پاس دو اہم نکات ہیں: "میوکورمائیکوسس / بلیک فنگس کو انڈسٹریل آکسیجن سے نہ جوڑیں۔"


انڈسٹریل آکسیجن یا آکسیجن سلنڈرز کا بلیک فنگس کے انفیکشن (جسے میوکورمائیکوسس کی بیماری بھی کہتے ہیں) سے کسی بھی طرح کا تعلق نہیں ہے۔ اِس کی دو وجوہات ہیں: پہلی بات، انڈسٹریل آکسیجن یا کسی بھی قسم کی خالص آکسیجن زہریلی ہوتی ہے، اور فنگس اُس میں بڑھ نہیں سکتی۔ دوسری بات، آکسیجن فلو میٹرز کے پانی میں اُگنے والی فنگس بھی کسی انسان کو بلیک فنگس کا انفیکشن نہیں دے سکتی۔


1. خالص آکسیجن زہریلی ہوتی ہے – بلیک فنگس انڈسٹریل آکسیجن یا آکسیجن سلنڈرز میں نہیں بڑھ سکتی۔

نہ فنگس اور نہ بیکٹیریا 100% آکسیجن میں زندہ رہ سکتے۔ انسان بھی خالص آکسیجن میں ایک یا دو گھنٹوں سے زیادہ سانس نہیں لے سکتے۔ اسی طرح، ایک چھوٹی سی فنگس، میوکور یا بلیک فنگس کا گندے آکسیجن پائپس میں، آکسیجن سلنڈرز میں یا انڈسٹریل آکسیجن میں زندہ رہنا ممکن ہی نہیں ہے۔


میوکور آکسیجن سلنڈرز میں نہیں بڑھتا۔ چاہے وہ میڈیکل آکسیجن ہو یا انڈسٹریل آکسیجن۔


2. سپُورینجیا پانی میں نہیں بڑھ سکتے

آکسیجن کے بارے میں ایک اور تھیوری یہ ہے کہ آکسیجن فلو میٹرز میں استعمال کرنے والے صاف صفائی نہ رکھنے والے پانی کی وجہ سے فنگس پھیلتی ہے۔


فنگس پانی میں صرف مائیسیلیا (Mycelia) کی شکل میں بڑھ سکتی ہے۔ مائیسیلیا پھول نہ دینے والے پودے جیسا ہوتا ہے۔ فنگس جب پانی یا کسی مائع میں بڑھتی ہے تو وہ جراثیم پیدا کرکے سپُورینجیا نہیں بنا سکتی۔ سپُورینجیا کے بغیر فنگس اپنے بیج نہیں چھوڑ سکتی۔ اور سپُورینجیا صرف ٹھوس چیزوں پر ہی بڑھ سکتے ہیں۔


اس لیے، چاہے فلو میٹرز میں استعمال ہونے والے پانی میں صفائی نہ ہو اور اس میں میوکور (Mucor) فنگس موجود بھی ہو، تب بھی وہ میوکورمائیکوسس (Mucormycosis) کا انفیکشن نہیں پھیلا سکتی۔

بلیک فنگس، آکسیجن سلنڈر، کووڈ-19
ٹھوس چیز پر میوکور (بلیک فنگس)

میوکورمائکوسس کی وجوہات

ہم روزانہ سانس کے ذریعے میوکور نام کا فنگس اپنے اندر لیتے ہیں، جو میوکورمائکوسس کا سبب بنتا ہے۔


اس کے رابطے میں آنے کے لیے غیر صاف آکسیجن سلنڈر یا گندا پانی والا اِن فلو میٹر ہونا ضروری نئیں ہے۔


یہ فنگس ہم پر تب ہی حملہ کرتا ہے جب ہماری قوتِ مدافعت کمزور ہوجاتی ہے۔ بدقسمتی سے، کووڈ-۱۹ ہماری قوتِ مدافعت کو کم کرسکتا ہے اور اس انفیکشن کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ بلیک فنگس کے ایسے مریض بھی دیکھے گئے ہیں جنہوں نے تقریباً کوئی دوا نئیں لی اور وہ خود ہی ٹھیک ہوگئے۔ اسی وجہ سے دوا جتنی جلدی ممکن ہو، شروع کرنا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے سے بچانا اور بھی ضروری ہوجاتا ہے۔.


میوکورمائیکوسس یا بلیک فنگس صرف اُس وقت ہوتا ہے جب جسم کی قوتِ مدافعت کمزور رہتی۔

اسی طرح کی غلط فہمیاں کووڈ-19 کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے اسٹیرائڈز کو لے کر بھی ہیں۔ اسٹیرائڈز سے امیونٹی تبھی کمزور ہوتی ہے جب اُن کو لمبے عرصے تک استعمال کرتے ہیں۔ کووڈ-19 کے علاج میں اسٹیرائڈز تھوڑے دنوں کے لیے دیتے ہیں، اس لیے اُن سے امیونٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ لہٰذا، کووڈ-19 کے علاج کے لیے دیے جانے والے اسٹیرائڈز اس کی وجہ نہیں بن سکتے۔



تحریر کردہ

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا فنگس آکسیجن کے ساتھ بڑھتی ہے؟

جی ہاں، زیادہ تر فنگس کو بڑھنے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن، فنگس سو فیصد خالص آکسیجن میں زندہ نہیں رہ سکتی، کیونکہ خالص آکسیجن اُن کے لیے زہریلی ہوتی ہے اور انہیں ختم کر دیتی ہے۔


مزید تفصیل کے لیے اوپر دیا گیا آرٹیکل پڑھیں۔


بلیک فنگس سانس میں لینے پر کیا ہوتا ہے؟

بلیک فنگس ایک فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے جس کو میوکر کہتے ہیں۔ میوکر کے جراثیم ہمارے ماحول میں ہر جگہ موجود رہتے ہیں، اور ہم روزانہ سانس کے ذریعے ان کو اندر لیتے ہیں۔ لیکن ہر کسی کو اس سے انفیکشن نہیں ہوتا۔ صرف اُن لوگوں کو بلیک فنگس یا میوکورمائکوسس کا خطرہ ہوتا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو۔


کیا بلیک فنگس ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے؟

جی ہاں، بلیک فنگس ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے۔ بلیک فنگس، جس کو میوکورمائیکوسس بھی بولتے ہیں، ایک تیزی سے پھیلنے والا فنگل انفیکشن ہے، جو میوکور نام کے فنگس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ میوکور کے بیج (اسپورس) ماحول میں ہر جگہ موجود رہتے ہیں اور ہم روزانہ سانس لیتے وقت اِن کو اپنے جسم میں اندر لے لیتے ہیں۔ لیکن یہ انفیکشن تبھی ہوتا ہے جب ہماری جسم کی قوتِ مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے یا ہمیں پہلے سے کوئی صحت کی تکلیف رہتی ہے۔

 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page