میوکر مائکوسس / بلیک فنگس انفیکشن

تعارف | وجوہات | علاج | احتیاطی تدابیر | علامات | تشخیص | غلط فہمیاں | کووِڈ-۱۹ سے تعلق
بلیک فنگس کیا ہے؟
بلیک فنگس، جس کو میوکورمائکوسس کہتے، ایک ایسا فنگل انفیکشن ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ یہ عام طور پر تب ہوتا ہے جب کسی کا مدافعتی نظام بہت کمزور ہو جائے۔
جن لوگوں کا آرگن ٹرانسپلانٹ ہوا ہو، کینسر کے مریض، جن کا امیون سسٹم کمزور ہو، لمبے عرصے سے اسٹیرائڈز استعمال کرنے والے، اور جن کی شوگر کنٹرول میں نہ ہو، ان کو بلیک فنگس ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔
کووڈ-۱۹ کے مریضوں میں بھی بلیک فنگس ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اور اگر کووڈ-۱۹ کے ساتھ اوپر بتائی ہوئی کوئی حالت بھی ہو، تو بلیک فنگس کا خطرہ اور بڑھ جاتا ہے۔
میوکورمائکوسس کا علاج ممکن ہے اگر شروع کے مرحلے میں پتہ چل جائے، لیکن اگر دیر سے پتہ چلے تو اس کا علاج کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے شوگر کو قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے، کیونکہ میوکورمائکوسس کی سب سے عام وجہ شوگر ہی ہے۔

کالی پھپھوندی ہمیں کیسے لگتی ہے؟
میوکور ایک قسم کی پھپھوندی ہے، جس کی وجہ سے ای بیماری ہوتی۔
میوکور مردہ چیزوں پر اگتا اور کالے رنگ کا ہوتا۔ ای سڑے گلے کھانے کی چیزوں اور مردہ جانداروں پر خوب بڑھتا اور ہماری ہوا میں بھی پایا جاتا۔
میوکور ہر جگہ موجود رہتا اور روزانہ ہمارے جسم میں بھی داخل ہوتا، لیکن ہماری جسم کی قوتِ مدافعت اس سے لڑنے کے قابل رہتی۔
ای ہم کو تبھی نقصان پہنچا سکتا جب ہماری قوتِ مدافعت کمزور پڑ جاتی۔ اس کی وجہ سے ناک، سائنَس اور آس پاس کے دوسرے حصوں میں مسائل پیدا ہو سکتے۔
کن لوگوں کو میوکورمائکوسس ہو سکتی ہے؟
فلمیننٹ فنگل انفیکشن صرف اُن لوگوں کو ہو سکتی ہے جن کی قوتِ مدافعت کمزور ہو۔ نیچے اُن مریضوں کی لسٹ دی گئی ہے جن کو بلیک فنگس ہو سکتی ہے۔
آرگن ٹرانسپلانٹ کروائے ہوئے مریض جو امیونٹی دبانے والی دوائیں استعمال کرتے ہیں۔
کینسر کے مریض جو کینسر کے علاج کی دوائیں لے رہے ہیں۔
قوتِ مدافعت کی کمی والی بیماریاں، مثال کے طور پر ایڈز (AIDS)۔
وہ مریض جو کئی مہینوں سے اسٹیرائڈز استعمال کر رہے ہیں۔
شوگر کے ایسے مریض جن کی شوگر کنٹرول میں نہیں ہے۔
اِن سب میں کنٹرول نہ ہونے والی شوگر عام طور پر سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے، کیونکہ اوپر بتائی گئی حالتوں میں شوگر کے مریض سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔
کووڈ-19 سے متاثر ہونے پر کن لوگوں کو بلیک فنگس ہو سکنے کا خطرہ رہتا؟
اوپر بتائے گئے مریضوں کو جب کووڈ-19 ہوتا ہے تو اُن میں بلیک فنگس ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر مریضوں کو ذیابیطس تھی، لیکن کچھ مریضوں کو کووڈ-19 کے علاوہ کوئی دوسری پہلے سے موجود بیماری نہیں تھی۔ ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو ہاسپٹل میں داخل ہونے یا آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں پڑی تھی۔ مزید تفصیل کے لیے اس مضمون کا کووڈ-19 کے بعد میوکورمائیکوسس والا سیکشن پڑھ سکتے ہیں۔
مُکورمائیکوسِس کا علاج
مُکورمائیکوسِس کا علاج کے لیے متاثرہ ٹِشو کو سرجری کے ذریعے نکالنا اور جسم میں فنگس کی بڑھوتری کو روکنے کے لیے اینٹی فنگل دوائیں دینا دونوں ضروری رہتے۔
اس بیماری کا علاج مریض کی بیماری کتنی جلدی پکڑی گئی اور اُس کی قوتِ مدافعت کیسی ہے، اِس پر منحصر رہتا۔ عام طور پر علاج 15 سے 40 دن تک چل سکتا۔
عام طور پر، اگر بیماری شروع میں ہی پکڑ میں آ جائے تو مریض کے بچنے کا امکان 90 فیصد رہتا۔
جتنی جلدی آپ علاج شروع کرتے، اُتنی جلدی آپ ٹھیک ہوتے، اور ٹھیک ہونے کے امکانات بھی زیادہ رہتے۔
مُوکورمائیکوسِس کے علاج کو بیماری کا شک ہوتے ہی شروع کر دینا ضروری ہے تاکہ مریض کے بچنے کے امکانات زیادہ رہیں۔ ٹیسٹوں کی تصدیق کے لیے چند گھنٹے بھی انتظار کرنے سے فنگس کو دُگنا بڑھنے کا وقت مل سکتا ہے، جس سے مریض کی زندگی کا رُخ بدل سکتا ہے۔
آخری مرحلے میں بلیک فنگس
اگر بلیک فنگس کا پتہ آخری مرحلے میں چلے، تو زیادہ تر ڈاکٹر علاج کرنے کو فائدہ مند نہیں سمجھتے، کیونکہ ایسے میں زیادہ امکان رہتا ہے کہ فنگس دماغ تک پھیل جائے، جس سے مریض کے بچنے کے امکانات صرف ۵ فیصد تک رہ جاتے ہیں۔
ایسے علاج سے مریض کو بلاوجہ تکلیف اور مالی نقصان ہوگا، اور مریض اور اُس کے گھر والوں کو بھی بلاوجہ امید لگ جائے گی۔
مصنف کا کہنا ہے کہ اگر فنگس دونوں آنکھوں، دماغ یا چہرے کے کئی اعضا تک پھیل چکا ہو تو وہ ایسے مریضوں کو داخل نہیں کرتے۔
ان کا ماننا ہے کہ ایسے مریض کا صحتیاب ہونا ایک معجزہ ہوگا۔ انہوں نے ذاتی طور پر ایسا ریکوری کا کیس نہیں دیکھا، اور نہ ہی آج تک اپنے ساتھی ڈاکٹروں سے ایسے مریض کے صحتیاب ہونے کے بارے میں سنا ہے۔ اس لیے وہ ایسے مریضوں کا علاج کیے بغیر، اُنہیں اپنے آخری دن اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کا مشورہ دینا بہتر سمجھتے ہیں۔
البتہ کچھ کتابوں میں ایسے مریضوں کے صحتیاب ہونے کے امکانات سنگل ڈیجٹ فیصد میں بتائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھنادھ کے مطابق، ایسے علاج میں چہرے کے کئی اعضا نکالنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس سے مریض کے آخری دنوں میں اُس کے گھر والوں کے لیے اپنے پیارے کی ایک دل توڑ دینے والی حالت دیکھنا پڑ سکتی ہے۔
مریض کے بچنے کے امکانات اتنے کم ہوتے ہیں کہ ایسے خطرات مول لینا قابلِ قدر نہیں سمجھا جاتا۔
یہ ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھنادھ کی بطور ڈاکٹر رائے ہے، لیکن ہر ڈاکٹر کی رائے الگ ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ علاج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ڈاکٹر کی اپنی صوابدید پر بھی منحصر ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھنادھ نے دیکھا ہے کہ کووڈ-۱۹ کے مریض، کووڈ سے پہلے کے مریضوں کے مقابلے میں، تھوڑے جلدی ریکور ہو رہے تھے۔ ذیابیطس، کینسر یا ایڈز کے مریضوں کے مقابلے میں کووڈ-۱۹ میں ریکوری کا وقت کم ہوتا ہے اور مریض کی قوتِ مدافعت بھی جلد بہتر ہو جاتی ہے۔
میوکورمائکوسس کے علاج میں ماہر ENT ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے، ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھنادھ نے کئی بار دوبارہ ہونے والے کیسز دیکھے۔ دوبارہ ہونے والے کیسز کا علاج پہلی بار ہونے والے کیسز کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہوتا ہے، کیونکہ مریض کا جسم پہلے ہی طاقتور اینٹی فنگل دواؤں کے سخت علاج سے گزر چکا ہوتا ہے۔ اس لیے جسم پہلی بار کے مقابلے میں کچھ زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے ہمارا یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔
مائیوکورمائیکوسِس (بلیک فنگس) اتنا خطرناک کیوں ہوتا؟
بلیک فنگس ایک بہت تیزی سے پھیلنے والا فنگل انفیکشن ہے، جو خون کی نالیوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ ہر چند گھنٹوں میں دُگنا پھیل جاتا ہے۔ چند دنوں میں ناک سے سائنَس تک اور پھر ایک دو دنوں میں آنکھوں اور جبڑے کی ہڈی تک پھیل سکتا ہے۔ جب یہ آخرکار دماغ تک پہنچ جاتا ہے تو مریض کے بچنے کے امکانات نہ کے برابر رہ جاتے ہیں۔ ایسے حالات میں ڈاکٹر بھی علاج کی ذمہ داری لینے سے انکار کر سکتے ہیں۔ البتہ، انفیکشن کتنی تیزی سے پھیلتا ہے، یہ مریض کی قوتِ مدافعت پر منحصر رہتا ہے۔ اسی لیے ڈاکٹرس کو بیماری کا شک ہوتے ہی اینٹی فنگل دوائیں شروع کر دیتے، اور بیماری کی پکی تصدیق ہونے کا انتظار نہیں کرتے۔
بلیک فنگس سے بچاؤ کی احتیاطیں
کووڈ ہو یا نہ ہو، مریضوں میں بلیک فنگس کا انفیکشن ہونے کی سب سے عام وجہ پہلے سے موجود شوگر کی بیماری ہے۔ دراصل، کچھ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں ہر دس لاکھ لوگوں میں میوکورمائکوسس کے کیسز کی تعداد دنیا کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہندوستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اور ان میں سے زیادہ تر کی شوگر کنٹرول میں نہیں رہتی۔ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا بلیک فنگس کے کیسز بڑھنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
کووِڈ-19 کے مریضوں کے لیے احتیاطی تدابیر
شروع کے بالکل ابتدائی مرحلے میں فیویپیراویر یا مولنوپیراویر جیسی اینٹی وائرل دواؤں سے کووڈ انیس کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر کے اس سے بچاؤ کیا جا سکتا ہے۔ ان دواؤں سے وائرس کے انفیکشن کی رفتار کم کرنے اور جسم میں وائرس کی مقدار گھٹانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طرح مریض کی قوتِ مدافعت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
این پچانوے ماسک کالے فنگس کے بیجوں (اسپورز) کو بہت مؤثر طریقے سے روک سکتا ہے۔ انفیکشن کے دوران اور اس کے بعد بھی چند ہفتوں تک این پچانوے ماسک پہننے سے میوکورمائیکوسس (کالے فنگس) کا خطرہ بہت زیادہ کم ہو سکتا ہے۔ ماسک صرف ضرورت پڑنے پر، یعنی کھانے یا پینے کے وقت ہی اتارنا چاہیے۔ جن لوگوں کو کالا فنگس ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے، انہیں کووڈ انیس سے متاثر ہونے پر اس احتیاط پر لازمی عمل کرنا چاہیے۔
میوکورمائیکوسس فنگل انفیکشن کی علامات
گال کی ہڈی، دانت، آنکھ یا سر میں بہت زیادہ شدید درد، جو عام درد کی گولیوں سے بھی کم نہیں ہوتا۔ یہ سب سے پہلی نظر آنے والی علامت ہے۔
ناک سے کالا مادہ نکلنا۔
ایک چیز دو نظر آنا۔
نظر کمزور ہونا۔
آنکھ، ناک یا گال پر سوجن آنا۔
آنکھ سے پانی آنا۔
آنکھ لال ہونا۔
میوکورمائیکوسس یا بلیک فنگس انفیکشن دوسرے فنگل انفیکشن کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اور اس کی علامات بھی اتنی ہی تیزی سے بڑھتی ہیں۔ زیادہ تر فنگل سائنَس انفیکشن کی علامات ایک جیسی ہوتی ہیں، لیکن بلیک فنگس میں یہ علامات بہت تیزی سے بڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
بلیک فنگس کی شروع کی علامتیں
بلیک فنگس کی شروع کی علامتوں کو پہچاننا بہت ضروری ہے، خاص طور پر جن لوگوں کی قوتِ مدافعت بہت کمزور ہے۔ ان علامتوں کے بارے میں جانکاری رکھنا جان بچانے والی بات ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر وبا کے دوران، جب لوگوں کی قوتِ مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے۔
کالی فنگس کی شروعاتی علامت چہرے پر شدید درد ہے۔ یہ درد گال کی ہڈیوں، دانتوں یا سر میں محسوس ہو سکتا ہے۔ یہ میوکورمائیکوسس کی پہلی اور واحد لازمی علامت ہے، اور اس سے بیماری کا شروع میں ہی پتا چل سکتا ہے۔
اگر علاج نہ کیا جائے تو کالی فنگس بہت تیزی سے گالوں، آنکھوں اور دماغ تک پھیل سکتی ہے، جس سے مریض کی موت بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے چہرے پر شدید درد کی پہلی علامت نظر آتے ہی فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر مریض اس مرحلے پر ڈاکٹر کے پاس پہنچ جائے تو کالی فنگس سے بچنے کے امکانات 90 فیصد تک ہو سکتے ہیں۔ جوں جوں دن گزرتے جاتے ہیں، بچنے کے امکانات کا یہ فیصد کم ہوتا جاتا ہے۔
میوکورمائیکوسس کی دوسری علامتیں اوپر والے حصے میں بتائی گئی ہیں۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ ساری علامتیں بھی اسی طرح ظاہر ہوں جیسے پہلی علامت ظاہر ہوتی ہے۔ فنگس چہرے کے جس حصے تک پھیلتی ہے، اُس حساب سے صرف چند علامتیں ہی نظر آ سکتی ہیں۔ اس لیے پہلی اور اہم علامت کو پہچاننا اور اس کے ظاہر ہوتے ہی فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔ فرض کریں کہ انفیکشن آنکھوں تک پہنچنے سے پہلے ہی دماغ تک پھیل جاتا ہے۔ ایسی صورت میں دوہرا نظر آنا، آنکھ میں سوجن، آنکھوں کا لال ہونا، آنکھوں سے پانی آنا اور نظر کمزور ہونا جیسی علامتیں شاید ظاہر ہی نہ ہوں۔ ناک سے کالا مادہ آنا بہت ہی نایاب علامت ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ عوام میں بیماری کی آخری مرحلے کی علامتوں کے بارے میں زیادہ معلومات ہیں، لیکن اس کی پہلی اور سب سے اہم علامت کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں۔


مکورمائیکوسس کی تشخیص کیسے کرتے؟
اوپر بتائے ہوئے ایک بھی سمپٹم نظر آئے تو فوراً کسی ماہر ENT ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر پہلے نیزل اینڈوسکوپی کرتے۔ اگر ناک کے اندر کالی چیز نظر آئی تو مکورمائیکوسس ہونے کا کافی زیادہ امکان رہتا۔ اس کالی چیز کا تھوڑا سا حصہ کھرچ کے نکال کر کلچر اور بایوپسی کے لیے بھیجتے، تاکہ بیماری کی پکی تشخیص ہو سکے۔ پھر بھی، احتیاط کے طور پر ڈاکٹر کلچر کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی اینٹی فنگل دوائیاں شروع کر دیتے۔
کووڈ کے بعد میوکورمائیکوسس
مصنف آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے اُن چند ای این ٹی ڈاکٹروں میں شامل تھے جنہوں نے کووڈ-19 کی وبا سے پہلے ہی میوکورمائیکوسس (بلیک فنگس) کے انفیکشن کے مریضوں کا علاج کیا تھا۔ اس کا کریڈٹ اُن کی قابلیت یا تجربے کو نہیں دیا جا سکتا، بلکہ اس بیماری کے بہت کم پائے جانے کو دیا جا سکتا ہے۔ کووڈ سے پہلے، 20 سال سے زیادہ کے عرصے میں، اُنہوں نے سال بھر میں مشکل سے پانچ سے دس مریض ہی دیکھے تھے۔ اسی لیے بہت کم ای این ٹی ڈاکٹر ایسے شدید فنگل انفیکشن کے مریضوں کا علاج کرنے کے عادی تھے۔ اگر ریاست یا پوری دنیا کے ہر ای این ٹی ڈاکٹر میوکورمائیکوسس کا علاج کرنے لگیں، تو کوئی بھی اس بیماری کا ماہر نہیں بن پائے گا اور سب سے زیادہ نقصان مریضوں کو ہوگا۔ ہندوستان میں کووڈ-19 کی پہلی لہر کے دوران اُنہوں نے تقریباً 30 مریض دیکھے تھے۔ لیکن دوسری لہر کے عروج کے دوران، میوکورمائیکوسس کا علاج کرنے والے ای این ٹی ڈاکٹروں کی تعداد بڑھنے کے باوجود، اُن کے پاس روزانہ کم از کم پانچ مریض آ رہے تھے۔ کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران مصنف نے 500 سے زیادہ کیسز دیکھے اور 170 مریضوں کا علاج کیا۔ فنگس کے بہت تیزی سے پھیلنے اور علاج کی کامیابی کی شرح کو دیکھتے ہوئے، میوکورمائیکوسس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھ کر مصنف کافی فکرمند تھے۔ 9 مئی 2021 کو، ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھنادھ نے کہا،
"مستقبل میں مجھے جو خوفناک مناظر دیکھنے پڑیں گے، اُن کے بارے میں سوچ کر میرا دل بہت پریشان ہو ریا۔ اِس ایک ہفتے میں مَیں پانچ جبڑے کی ہڈّیاں اور دو آنکھیں نکال چُکا ہوں۔ آج مَیں نے 14 مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کر دیا، کیوں کہ اُن کے صحتیاب ہونے کی کوئی امید نظر نئیں آری۔"
شکر ہے کہ اومیکرون نے امیونٹی کو اتنا زیادہ متاثر نہیں کیا جتنا ڈیلٹا اور الفا نے کیا تھا۔ اومیکرون کے مریضوں میں اسپتال میں داخل ہونے کی شرح نہ ہونے کے برابر تھی، اور زیادہ تر مریض کسی دوسری پیچیدگی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ اومیکرون وائرس کی وجہ سے آئی تیسری لہر میں ڈاکٹر کے آر میگھنادھ کو ایک بھی پوسٹ کووڈ میوکورمائکوسس کا کیس نہیں ملا۔
کووڈ-19 جسم کے امیون سسٹم پر حملہ کرتا ہے۔ جب کسی مریض کو اوپر بتائی گئی پانچ حالتوں میں سے کوئی بھی ہو، تو کووڈ کے بعد میوکورمائکوسس ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ لیکن ہم نے دیکھا کہ پوسٹ کووڈ میوکورمائکوسس کے زیادہ تر مریضوں کو ذیابیطس تھی۔ البتہ، کچھ ایسے مریض بھی تھے جنہیں اوپر بتائی گئی کوئی بھی بیماری نہیں تھی اور صرف کووڈ-19 ہوا تھا۔ ان میں دو بچے بھی شامل تھے، جن کی عمریں 2 اور 8 سال تھیں۔
ڈاکٹر کو روایتی ایمفوٹیرسن-بی (Amphotericin-B) جیسا ہر اینٹی فنگل انجیکشن آئی وی (IV) کے ذریعے دینا پڑتا ہے۔ ایک ڈوز دینے میں 8 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ اسپتال میں اینٹی فنگل کی ڈوز صرف آئی سی یو (ICU) میں ہی دینی پڑتی ہے۔ اسی وجہ سے کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران ڈاکٹر کے آر میگھنادھ کے اسپتال میں میوکورمائکوسس کے مریضوں کو داخل کرنے کی تعداد محدود ہو گئی تھی۔ ہر آئی سی یو بیڈ پر صرف تین مریضوں کا علاج کرنا ممکن تھا، اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرنے کی گنجائش نہیں تھی۔ ہر مریض کے علاج میں 20 سے 40 دن لگتے تھے۔ اس وجہ سے ماہر ڈاکٹروں کو کئی مریضوں کو داخل کرنے سے منع کرنا پڑا۔ کیوں کہ مزید مریضوں کو داخل کرنے کا مطلب پہلے سے داخل مریضوں اور نئے آنے والے مریضوں، دونوں کے علاج میں سمجھوتہ کرنا ہوتا۔ بیماری کتنی تیزی سے بڑھتی ہے، اس بات کو دیکھتے ہوئے نئے مریض کو داخل کرنے کے لیے پہلے سے داخل مریضوں کے ڈسچارج ہونے کا انتظار بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اسی لیے جن ای این ٹی ڈاکٹروں کو میوکورمائکوسس کے علاج کا تجربہ اور معلومات کم تھیں، انہیں بھی یہ کیسز سنبھالنے پڑے۔ اس بحران میں مریضوں کی جان بچانے کے لیے یہی سب سے بہتر راستہ تھا۔ البتہ، ماہر ڈاکٹر کے مقابلے میں ان ڈاکٹروں کے پاس علاج کروانے والے مریضوں میں میوکورمائکوسس دوبارہ ہونے کا خطرہ زیادہ تھا، اور یہ بات معلوم ہونے کے باوجود ایسا کرنا پڑا۔
بلیک فنگس انفیکشن سے جڑی غلط فہمیاں
عوام میں ایک عام غلط فہمی ہے کہ میوکورمائیکوسس (Mucormycosis) کا پتا لگانے کے لیے آنکھوں میں ہونے والی تبدیلیاں دیکھنا ضروری ہے، یا میوکورمائیکوسس ہونے پر آنکھیں لال ہو جاتی ہیں یا آنکھوں کے آس پاس سوجن آتی ہے۔ اسی طرح یہ افواہیں بھی پھیلی تھیں کہ ناک سے کالا مادہ نکل رہا ہے یا نہیں، یہ چیک کرنا ضروری ہے۔ لیکن یہ دونوں میوکورمائیکوسس فنگل انفیکشن کی علامات ہیں۔ یہ شروع کی علامات نہیں ہیں۔ اس کی سب سے پہلی علامت چہرے میں بہت تیز درد ہونا ہے۔ یہ علامات آنے سے پہلے ہی مریض کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ ناک سے رطوبت نکلنا اس انفیکشن کی ایک کم پائی جانے والی علامت ہے۔
کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران، کئی میڈیا اور سوشل میڈیا چینلز اس بات کے پیچھے پڑ گئے تھے کہ میوکورمائکوسس (بلیک فنگس) کے کیسز صرف انڈین سب کانٹیننٹ میں ہی کیوں سامنے آ رہے تھے۔ اس کے بعد کچھ ای این ٹی ڈاکٹروں کی مدد سے کئی طرح کی تھیوریز سامنے آئیں۔ ان میں سے چند باتوں میں کچھ حقیقت ہو سکتی ہے، لیکن زیادہ تر باتیں غلط ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بیماری بہت کم پائی جاتی ہے، اس لیے زیادہ تر ڈاکٹروں کو میوکورمائکوسس کا پہلے سے کوئی تجربہ نہیں ہوتا۔ وہ جو کتابیں پڑھتے ہیں، اُن میں بھی اس بیماری کے بارے میں پوری معلومات ہونا ضروری نہیں۔ یہ بیماری اتنی نایاب ہے کہ کسی ای این ٹی ڈاکٹر کی پی جی ٹریننگ کے دوران بلیک فنگس کا ایک مریض بھی دیکھنا بہت بڑی بات ہے۔ اگر کسی ڈاکٹر کو اس بیماری کا ایک بھی مریض دیکھنے کا موقع مل جائے تو اُس کو خوش قسمتی سمجھا جاتا ہے۔
ایک غلط فہمی یہ ہے کہ کووڈ کے علاج میں دی جانے والی اسٹیرائڈ دوائیں اس بیماری کی وجہ بنتی ہیں۔ لیکن چند ہفتوں تک اسٹیرائڈ دوائیں لینے سے جسم کی قوتِ مدافعت پر کوئی بہت زیادہ اثر نہیں پڑتا۔ اس لیے کسی ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں کووڈ کے علاج کے لیے چند دن اسٹیرائڈ دوائیں لینے سے عام طور پر میوکورمائکوسس ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا۔
آکسیجن کا میوکورمائکوسس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کئی میڈیا چینلز نے یہ خبریں دی تھیں کہ گندے آکسیجن پائپس، سلنڈرز یا انڈسٹریل آکسیجن کے استعمال کی وجہ سے بلیک فنگس ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ بات صحیح نہیں ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارا آرٹیکل پڑھیے: میوکورمائکوسس (بلیک فنگس) اور آکسیجن سلنڈرز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
تحریر کردہ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
بلیک فنگس کی پہلی علامت کیا ہے؟
بلیک فنگس کی پہلی علامت چہرے میں شدید درد ہونا ہے۔ یہ درد گال کی ہڈی، آنکھ، دانت یا سر میں ہو سکتا ہے، اور عام درد کی گولیاں لینے سے بھی کم نہیں ہوتا۔ انفیکشن کی پہچان کے لیے یہ علامت بہت اہم ہے، کیونکہ یہ اس بیماری کی ایک لازمی علامت ہے اور ایک نازک مرحلے کے دوران ظاہر ہوتی ہے۔ اس مرحلے پر فوراً علاج شروع کرنے سے مریض کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
میوکر مائیکوسس کیسے پھیلتا ہے؟
میوکر مائیکوسس، جس کو بلیک فنگس بھی بولتے، ایک بہت تیزی سے پھیلنے والا فنگل انفیکشن ہے جو ٹشوز اور خون کی نالیوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔ یہ ایک شدید اور جسم کے اندر تک پہنچنے والا فنگل انفیکشن ہے۔ یہ انفیکشن خاص طور پر زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر اُن لوگوں میں ہوتا ہے جن کی قوتِ مدافعت بہت کمزور ہوتی ہے۔ میوکر مائیکوسس جس تیزی سے پھیلتا ہے، وہ اس کو دوسرے فنگل انفیکشنز سے الگ بناتا ہے۔ طاقتور اینٹی فنگل دوائیں نہ ملنے پر یہ انفیکشن صرف چند گھنٹوں میں اپنے سائز میں دوگنا تک ہو سکتا ہے۔
کیا گھر پر میوکورمائیکوسس ہو سکتا ہے؟
جی ہاں، گھر پر بھی میوکورمائیکوسس ہو سکتا ہے۔
میوکورمائیکوسس ایک فنگس کی وجہ سے ہوتا ہے جسے میوکور کہتے ہیں۔ یہ فنگس ہمارے آس پاس کے ماحول میں ہر جگہ موجود ہوتی ہے اور روزانہ ہمارے جسم میں داخل ہوتی رہتی ہے۔ لیکن ہمارا مدافعتی نظام اس فنگس سے آسانی سے لڑ سکتا ہے۔
یہ بیماری تبھی ہمیں متاثر کر سکتی ہے جب ہماری قوتِ مدافعت کمزور ہو جائے۔ بلیک فنگس کن لوگوں کو ہو سکتی ہے، یہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
میوکورمائکوسِس کتنی تیزی سے پھیلتا ہے؟
میوکورمائکوسِس خون کی نالیوں کے ذریعے بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے، اور چند ہی گھنٹوں میں فنگس کی مقدار دگنی ہو سکتی ہے۔ یہ کتنی تیزی سے پھیلے گا، اس کا انحصار مریض کے مدافعتی نظام کی طاقت پر بھی ہوتا ہے۔
مائکورمائکوسس کو کیا چیز ٹرگر کرتی ہے؟
مائکورمائکوسس، جس کو بلیک فنگس بھی بولتے، اُس وقت ٹرگر ہوتی جب ہماری قوتِ مدافعت کمزور ہو جاتی۔
اس انفیکشن کے لیے ذمہ دار فنگس میوکر ہے، جو ہر جگہ موجود رہتی اور روزانہ ہمارے جسم میں داخل ہوتی رہتی۔ لیکن جب تک ہمارا امیون سسٹم صحیح طریقے سے کام کرتا، تب تک وہ اس فنگس سے لڑ سکتا۔ جب ہماری قوتِ مدافعت کمزور پڑ جاتی، تب ہی یہ فنگس ہمارے جسم پر حملہ کر سکتی۔
بلیک فنگس کن مریضوں کو ہو سکتی ہے، اُن کی لسٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
بلیک فنگس سے کیسے بچاؤ کریں؟
بلیک فنگس، یا میوکورمائیکوسس، ایک تیزی سے پھیلنے والا فنگل انفیکشن ہے، جو میوکور کے جراثیم کی وجہ سے ہوتا ہے۔ میوکور ہمارے آس پاس کے ماحول میں ہر جگہ موجود رہتا ہے اور ہم روزانہ اس کے رابطے میں آتے ہیں۔ لیکن عام طور پر یہ تب ہی خطرناک بنتا ہے جب کسی بیماری کی وجہ سے ہماری قوتِ مدافعت کمزور ہو جائے۔
اس لیے بلیک فنگس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی قوتِ مدافعت کو مضبوط رکھا جائے اور اگر کوئی ایسی بیماری ہے جو قوتِ مدافعت کو کمزور کرتی ہے، تو اس کا صحیح طریقے سے علاج اور کنٹرول کیا جائے۔
Related Newspaper Articles




Comments