کیا سائنسائٹس اینٹی بایوٹکس کے بغیر ٹھیک ہو جاتا؟

سائنوسائٹس، یعنی سائنَس کا انفیکشن، ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ کیا سائنوسائٹس اینٹی بایوٹکس کے بغیر بھی خود سے ٹھیک ہو سکتا ہے؟
“کیا سائنوسائٹس اینٹی بایوٹکس کے بغیر ٹھیک ہوجاتا؟” اس کا جواب سیدھا ہاں یا نئیں میں نئیں دیا جاسکتا۔ یہ مختلف چیزوں پر منحصر رہتا، جیسے:
فرد کی حالت – بیماری کی شدت
بیماری کا مرحلہ
بیماری کی قسم – فنگل یا بیکٹیریل
مریض کی قوتِ مدافعت
مریض کی قسمت بھی
تو یہ بہت غیر یقینی رہتا ہے۔ اس سوال کا جواب ای این ٹی ڈاکٹر کے پاس دو میں سے ایک ہوگا۔
شاید آپ کا سائنوسائٹس اینٹی بایوٹکس کے بغیر ہی ٹھیک ہو جائے۔
نئیں، آپ کا سائنوسائٹس اینٹی بایوٹکس کے بغیر ٹھیک نئیں ہوگا۔

سائنوسائٹس کی وجوہات
سائنوسائٹس ہونے کی تین بڑی وجوہات ہیں۔
الرجی
سائنَس سے پانی نکلنے کے راستے میں پیدائشی بناوٹ کی گڑبڑ
پیدائش سے ہی بیکٹیریا کے خلاف کمزور مدافعت
لوگوں میں اِن تینوں میں سے ایک وجہ یا ایک سے زیادہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔
جب اِن حالات والے لوگوں کو ناک میں انفیکشن ہوتا ہے تو ناک اور سائنسز کے اندر کی جھلی سوج جاتی ہے۔ اِس سوجن کی وجہ سے سائنوسائٹس ہو سکتا ہے، جس میں سائنسز کے اندر فلوئڈ پھنس جاتا ہے۔ اِس کے بعد اِن سائنسز میں بیکٹیریا بڑھ سکتے ہیں، جو سائنسز کی دیواروں میں انفیکشن کرکے مزید سوجن پیدا کرتے ہیں۔ جیسے جیسے سوجن بڑھتی جاتی ہے، ویسے ویسے مزید سائنسز بھی بلاک ہو سکتے ہیں، اور یوں یہ ایک چکر بن جاتا ہے جو بار بار چلتا رہتا ہے۔
کیا سائنوسائٹس خود سے ٹھیک ہو سکتا ہے؟
زیادہ تر معاملات میں، اگر صحیح علاج اور احتیاط کی جائے تو سائنوس انفیکشن پہلے ۱۵ دنوں کے اندر خود سے ٹھیک ہو سکتا ہے، چاہے اینٹی بایوٹکس یا میڈیکل علاج نہ بھی لیا جائے۔
لیکن اگر آپ کے سمپٹمز پوری طرح ختم ہونے کے بجائے صرف کم شدت کے ہو رہے ہیں یا ان کی تعداد کم ہو رہی ہے، تو فوراً ای این ٹی اسپیشلسٹ سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ ایسے حالات میں اینٹی بایوٹک علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اگر پہلے ۱۵ دنوں میں انفیکشن ٹھیک نئیں ہوتا، تو اس کے کرونک سائنوسائٹس میں بدلنے کا چانس زیادہ رہتا، جس سے آگے چل کے کمپلیکیشنز ہو سکتے۔ کرونک سائنوسائٹس میں اکثر اینٹی بایوٹکس کی ضرورت پڑتی، اور کبھی کبھی سائنَس کی سرجری بھی کروانی پڑتی۔
اس لیے اگر آپ کے سمپٹمس برقرار رہیں یا اور زیادہ خراب ہو جائیں، تو کمپلیکیشنز سے بچنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ لینا بہتر رہتا۔
سائنوسائٹس ٹھیک ہونے کے لیے اینٹی بایوٹکس کا استعمال
یہاں سائنوسائٹس کے علاج میں استعمال ہونے والے اینٹی بایوٹکس کے کورس کے بارے میں عام معلومات دی گئی ہیں۔
بیماری شروع ہوتے ہی دوا شروع کر دیں۔ | اینٹی بایوٹکس کا کورس کتنے دن چلتا ہے |
بیماری شروع ہونے کے دن سے ۰ سے ۱۵ دن تک | کم از کم ۱۰ دن یا علامات پوری طرح ختم ہونے کے ۵ دن تک |
پندرہ سے پینتالیس دن | کم از کم ۱۵ دن یا علامات پوری طرح ختم ہونے کے بعد مزید ۵ دن تک۔ |
پینتالیس دن سے زیادہ | دو ہفتے سے ۶ مہینے تک |
اگرچہ کورس کا اتنا لمبا ٹائم سن کے تھوڑا ڈر لگ سکتا، لیکن سائنس انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والی اینٹی بایوٹکس نسبتاً سیف اور ہلکی رہتی ہیں۔
سائنسائٹس کے لیے ENT ڈاکٹرز کم طاقت والی اینٹی بایوٹکس لمبے ٹائم تک دینے کو، زیادہ طاقت والی اینٹی بایوٹکس کم ٹائم دینے کے مقابلے میں ترجیح دیتے۔ اس لیے اگر 6 مہینے تک اینٹی بایوٹکس لینے کو بھی بولا جائے، تب بھی سائیڈ ایفیکٹس تقریباً نہ ہونے کے برابر رہتے۔
آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ سائنَس انفیکشن کے لیے آپ کو اینٹی بایوٹکس کی ضرورت ہے؟
سائنوسائٹس کے شروع کے مرحلے میں، انفیکشن کتنا شدید ہے اس کے حساب سے علاج الگ الگ ہو سکتا ہے۔ کچھ ای این ٹی اسپیشلسٹ پہلے کچھ دن انتظار کرکے دیکھنے کا مشورہ دے سکتے ہیں، لیکن ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھناد سائنوسائٹس کا اینٹی بایوٹکس سے علاج کرنے کا زور دیتے ہیں۔ اُن کے مطابق، بیماری آگے کیسے بڑھے گی، یہ پہلے سے بتانا مشکل ہوتا ہے، اور اینٹی بایوٹکس لینے سے پیچیدگیاں ہونے کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈاکٹر میگھناد کا ماننا ہے کہ شروع کے مرحلے میں جتنی دوا کی ضرورت ہوتی ہے، وہ بہت کم اور آسانی سے مینیج ہو جاتی ہے۔ اس لیے اینٹی بایوٹکس نہ لے کر انفیکشن کے زیادہ بڑھ جانے کا رسک لینے کے بجائے، شروع میں ہی اینٹی بایوٹکس لینا زیادہ محفوظ رہتا ہے۔
وہ علاج کے ساتھ قدرتی گھریلو نسخے بھی شامل کرنے کا زور دیتے ہیں، کیونکہ یہ نسخے کافی مؤثر ہوتے ہیں۔ ان سے اینٹی بایوٹکس لینے کا دورانیہ کم کرنے اور پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
پندرہ دن پورے ہونے کے بعد، سائنوسائٹس ایکیوٹ اسٹیج سے سب ایکیوٹ اسٹیج میں آجاتا۔ اس انفیکشن کے بغیر ٹھیک ہوئے کرونک اسٹیج تک جانے کے چانس زیادہ رہتے۔ کچھ کیسز میں پندرہ دن کے بعد، صرف سب ایکیوٹ سے کرونک اسٹیج میں جانے سے روکنے کے لیے معمولی سرجری بھی کی جا سکتی۔
اگر آپ سائنَس انفیکشن کا علاج نئیں کرواتے تو کیا ہوتا؟
اگر سائنَس انفیکشن کا علاج نئیں کرواتے یا ادھورا علاج کرتے، تو انفیکشن پھیپھڑوں، وائس باکس، کان، آنکھوں اور دماغ تک پھیل سکتا۔ دماغ اور آنکھوں سے جڑی پیچیدگیاں بہت کم ہوتی، لیکن جب بھی کوئی علامت محسوس ہو تو وقت پر علاج کروانا بہتر رہتا۔
مزید معلومات کے لیے، سائنَسائٹس کی پیچیدگیوں پر ہمارا آرٹیکل پڑھیں۔
جیسا کہ پہلے بتائے، سائنوسائٹس کے لیے دی جانے والی اینٹی بایوٹکس ہلکی ہوتی اور زیادہ تر ان کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہوتے۔ لیکن سائنوسائٹس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے لیے جو اینٹی بایوٹکس دینا پڑتی، ان کے بارے میں ایسا نہیں کہہ سکتے۔
دمہ سائنوسائٹس کی ایک پیچیدگی ہے۔ سائنوسائٹس ایک عارضی تکلیف ہوتی، لیکن ایک بار دمہ شروع ہو جائے تو یہ مستقل بیماری بن جاتی۔ اس کی دوائیوں کے سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے۔ کچھ لوگوں کو لگتا کہ ان کا دمہ ٹھیک ہو گیا، لیکن حقیقت میں وہ دمہ کے لائف سائیکل کا ایک حصہ ہوتا۔ زندگی میں کسی نہ کسی وقت دمہ دوبارہ اپنا اثر دکھانا شروع کر سکتا۔
اینٹی بایوٹکس کے بغیر سائنوسائٹس کو ختم کرنے کے چانس کیسے بڑھائیں؟
گھر کے علاج اور اینٹی الرجک دوائیاں اینٹی بایوٹکس کے بغیر سائنوسائٹس کے علاج میں مدد کر سکتے۔
ان طریقوں کا اثر الگ الگ چیزوں پر منحصر رہتا، اس لیے ان سے آرام ملنے کے چانس بڑھ سکتے، لیکن یہ پکا علاج نہیں ہے۔
گھریلو علاج
جیسا کہ پہلے بتائے، سائنَس انفیکشن کے گھریلو علاج کافی فائدہ مند رہتے۔ ان سے جلدی صحت یاب ہونے میں مدد ملتی، بلکہ شروع کے مرحلوں میں اینٹی بایوٹکس لینے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
روزانہ کئی بار ورزش کرنا
مصالحوں کے ذریعے اپنی قوتِ مدافعت بہتر کرنا
جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا
پوری نیند لینا
ان کو صحیح طریقے سے کیسے استعمال کرنا ہے، یہ جاننے کے لیے ہمارا آرٹیکل پڑھیں۔
اینٹی الرجک دوا
بہت سارے لوگوں کو سائنسائٹس کے ساتھ الرجی بھی ہوتی، اور الرجی انفیکشن کی تین وجوہات میں سے ایک ہے۔ ایسے لوگوں میں اینٹی الرجک دوا الرجی کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی، جس سے بیماری کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی اور اینٹی بایوٹکس کے بغیر ٹھیک ہونے کے چانسز بڑھ جاتے۔
اینٹی الرجک دوا، الرجی کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دواؤں کے مقابلے میں، بہت سیف دوا ہے۔
نتیجہ
خلاصہ یہ ہے کہ سائنوسائٹس اینٹی بایوٹکس کے بغیر ٹھیک ہوگا یا نہیں، یہ کئی باتوں پر منحصر رہتا۔ اکثر جسم کا امیون سسٹم خود ہی انفیکشن سے لڑ لیتا، لیکن بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے سائنوسائٹس میں پیچیدگیاں روکنے کے لیے اینٹی بایوٹکس کی ضرورت پڑ سکتی۔ اگر علامات برقرار رہیں یا مزید بڑھ جائیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ صحیح علاج کیا جا سکے اور آگے کی پریشانیوں سے بچا جا سکے۔
عام طور پر ڈاکٹر سائنوسائٹس کے لیے ہلکی اور محفوظ اینٹی بایوٹکس کئی ہفتوں تک دیتے۔ وہ کم مدت کے لیے تیز یا زیادہ طاقتور اینٹی بایوٹکس دینے کے بجائے یہ طریقہ زیادہ پسند کرتے۔ ان اینٹی بایوٹکس سے سائیڈ ایفیکٹس کا خطرہ بہت کم رہتا، اور اگر سائیڈ ایفیکٹس ہو بھی جائیں تو عام طور پر زیادہ شدید نہیں ہوتے۔



Comments