top of page

سائنسائٹس کا علاج

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 5
8 min read

سائنوسائٹس، جس کو عام طور پر سائنَس انفیکشن کہا جاتا ہے، مختلف اسٹیجز سے گزرتا ہے اور کسی شخص کو کئی دہائیوں تک رہ سکتا ہے۔ اس دوران اس کی علامات کبھی کبھار ظاہر ہوتی ہیں یا مسلسل بھی رہ سکتی ہیں۔ جب بھی جسم کی قوتِ مدافعت کمزور پڑتی ہے یا کوئی الرجی شروع ہوتی ہے، تو یہ انفیکشن دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے مریض کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انفیکشن بار بار ہو رہا ہے۔

 

سائنسائٹس کا علاج

سائنوسائٹس کے کچھ کیسز شروع کے مرحلوں میں خود بخود ٹھیک ہو جاتے، خاص طور پر ایکیوٹ سائنوسائٹس کے مرحلے میں۔ لیکن کچھ کیسز میں ڈاکٹر سے علاج کروانا ضروری ہو سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں سائنوسائٹس کے علاج کے الگ الگ طریقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے، جن میں گھر پر کیے جانے والے آسان علاج، اینٹی بایوٹکس اور ضرورت پڑنے پر سرجری بھی شامل ہیں۔

 

سائنوسائٹس کی وجوہات

اگر آپ کو سائنَس انفیکشن کی وجہ معلوم نہیں ہے تو اس کا صحیح علاج کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس بیماری کو صحیح طریقے سے کنٹرول کرنے اور علاج کرنے کے لیے اس کی اصل وجہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔


سائنوسائٹس تب ہوتا ہے جب سائنَس کیویٹیز کے اندر موجود جھلی، جس کو میوکوسا کہتے ہیں، سوج جاتی ہے یا اس میں سوزش آ جاتی ہے۔ یہ کیویٹیز کھوپڑی کے اندر ہوا سے بھری ہوئی خالی جگہیں ہوتی ہیں، جن میں سے رطوبت باہر نکلنے کے راستے ہوتے ہیں۔ جب یہ راستے بند ہو جاتے ہیں تو ان کے اندر رطوبت جمع ہونے لگتی ہے۔ اس سے بیکٹیریا اور فنگس کو بڑھنے کے لیے اچھا ماحول مل جاتا ہے۔ نتیجے میں سائنَس کی اندرونی جھلی میں انفیکشن ہو جاتا ہے، جس سے سوزش ہوتی ہے اور سائنوسائٹس ہو جاتا ہے۔


سائنوسائٹس اکثر ایسے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے جو ناک اور اس کے آس پاس کے حصوں کو متاثر کرتے ہیں، جیسے عام نزلہ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سائنَس کے اندر موجود بلغم کی جھلی، ناک کی بلغم والی جھلی سے جڑی رہتی ہے۔


سائنوسائٹس عام طور پر نیچے دی گئی ایک یا ایک سے زیادہ وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے:

  1. الرجی

  2. سائنَس سے رطوبت باہر نکلنے کے راستوں میں ساختی خرابی

  3. پیدائشی طور پر بیکٹیریا کے خلاف کمزور قوتِ مدافعت

 

کیا سائنوسائٹس خود بخود ٹھیک ہو سکتا ہے؟

شروع کے مرحلوں میں ٹھیک ہونا — اکیوٹ سائنوسائٹس

اکثر اکیوٹ سائنوسائٹس شروع کے مرحلے میں خود بخود ٹھیک ہو سکتا ہے، خاص طور پر پہلے ۱۵ دنوں کے اندر۔ لیکن جب یہ سب اکیوٹ سائنوسائٹس کے مرحلے میں پہنچ جاتا ہے، تو خود بخود ٹھیک ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، چاہے علامات کم ہوتی ہوئی نظر آئیں۔ ۱۵ دن گزرنے کے بعد، پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے طبی علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس میں ضرورت پڑنے پر چھوٹی سرجری بھی شامل ہو سکتی ہے۔ چونکہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ کون سا کیس خود بخود ٹھیک ہو جائے گا، اس لیے شروع ہی میں ڈاکٹر سے مشورہ لینا بہتر رہتا ہے۔ جلد علاج شروع کرنے سے کم دوائیاں استعمال کرنی پڑتی ہیں اور بیماری کے بڑھنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ اس سے صحیح تشخیص کرنے اور وقت پر ضروری علاج شروع کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

بعد کے مرحلے – سب ایکیوٹ اور کرانک سائنوسائٹس

انفیکشن شروع ہونے کے 15 دن بعد، سائنوسائٹس کے خود بخود ٹھیک ہونے کے امکانات کافی کم ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں اس کے کرانک اسٹیج میں جانے کے امکانات زیادہ رہتے ہیں، جہاں علاج کے لیے ڈاکٹر کی مدد لینا لازمی ہو جاتا ہے۔

 

سائنَس انفیکشن کا علاج

سائنَسائٹس کا علاج ہر مریض کی الگ الگ حالت کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ اس میں کچھ باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، جیسے:

  1. سائنَس انفیکشن کی قسم – بیکٹیریل انفیکشن، فنگل انفیکشن یا دونوں۔

  2. سائنَسائٹس کا اسٹیج۔

  3. علامات کتنی شدید ہیں۔

  4. انفیکشن کی اصل وجوہات۔

  5. پیچیدگیاں


ای این ٹی ڈاکٹر ہر مریض کی حالت کو اچھی طرح جانچتے ہیں اور اس کے حساب سے دوائیاں یا سرجری کا فیصلہ کرتے ہیں۔ عام طور پر، سائنَسائٹس کے علاج میں ڈاکٹر سب سے پہلے اینٹی بائیوٹک دوائیاں استعمال کرتے ہیں۔


سائنَسائٹس کے ہر اسٹیج میں علاج کس طرح بدلتا ہے، اس کی تفصیل جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔


سائنوسائٹس کے علاج میں اینٹی بایوٹکس

سائنوسائٹس کے انفیکشن کے علاج کے لیے اینٹی بایوٹکس دی جاتی ہیں۔ یہ دوائیاں انفیکشن پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ کونسی اینٹی بایوٹکس دی جائے، یہ سائنَس میں موجود بیکٹیریا پر منحصر رہتا ہے کہ وہ گرام پازیٹو ہیں یا گرام نیگیٹو۔ بیکٹیریا کی قسم سائنوسائٹس کے اسٹیج پر منحصر رہتی ہے اور عام طور پر اس کو معلوم کرنے کے لیے کسی خاص تشخیص کی ضرورت نہیں پڑتی۔


اینٹی بایوٹکس کا کورس کتنے دن چلانا ہے، یہ سائنوسائٹس کے اسٹیج اور اس کی شدت پر منحصر رہتا ہے۔ عام طور پر یہ کورس 2 سے 6 ہفتوں تک چل سکتا ہے۔ بعض دفعہ یہ 6 مہینے تک بھی چل سکتا ہے۔


ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اینٹی بایوٹکس کا پورا کورس مکمل کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ انفیکشن پوری طرح ختم ہو جائے۔

 

سائنسائٹس کے علاج میں اینٹی فنگل دوائیاں

جب سائنس کے اندر فنگس پیدا ہو جاتا تو اس کے علاج کے لیے اینٹی فنگل دوائیاں استعمال کرتے۔ کونسی دوا دینا ہے، یہ انفیکشن کی قسم پر منحصر رہتا۔ فنگل انفیکشن کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔


  1. نان اِنویسیو (Non-invasive) – اس میں فنگس سائنس کے اندر ہی رہتا۔

  2. اِنویسیو (Invasive) – اس میں فنگس سائنس کے آس پاس کے ٹشوز (Tissues) میں پھیل جاتا۔

  3. فُلمیننٹ اِنویسیو (Fulminant Invasive) – اس میں فنگس تیزی سے ٹشوز اور خون کی نالیوں میں پھیل جاتا۔


انویسیو فنگل سائنوسائٹس میں عام طور پر منہ سے لینے والی اینٹی فنگل دوائیاں دی جاتی ہیں۔ یہ دوائیاں کبھی کبھی سالوں تک لینا پڑتا ہے، لیکن ان کا اثر بہت زیادہ طاقتور نہیں رہتا۔


نان انویسیو کیسز میں اکثر سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔ اینٹی فنگل دوائیاں اضافی علاج کے طور پر دی جاتی ہیں، کیونکہ یہ سائنَس کے اندر پوری طرح پہنچ کر فنگس کو ختم نہیں کر پاتیں۔ نان انویسیو اور انویسیو دونوں قسمیں ایک ہی وقت میں بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے مریض کی حالت کے حساب سے علاج کرنا پڑتا ہے۔


فلمیننٹ انویسیو کیسز میں، متاثرہ ٹشوز کو نکالنے کے لیے آئی وی کے ذریعے طاقتور اینٹی فنگل دوائیاں دینے کے ساتھ، کئی بار سرجری بھی کرنا پڑتی ہے۔ اینٹی فنگل دوائیوں اور فلمیننٹ انویسیو سائنوسائٹس کے علاج کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ آرٹیکل پڑھیں۔

 

دوسری مددگار دوائیاں

اینٹی بایوٹکس اور اینٹی فنگل دوائیوں کے علاوہ، ڈاکٹر کچھ دوسری مددگار دوائیاں بھی لکھ سکتے ہیں۔

  • اینٹی الرجک دوائیاں: اگر الرجی ہو تو یہ دوائیاں لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

  • ڈیکونجسٹنٹس: علاج میں زائلمیٹازولین اور آکسیمیٹازولین جیسی دوائیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں (مثلاً، اوٹروین ناک کے ڈراپس)۔


سائنَس سرجری

زیادہ تر کیسز میں، سائنَس سرجری، سائنَسائٹس کے علاج کا پہلا طریقہ نئیں رہتا۔ لیکن کچھ خاص حالات میں سائنَس سرجری کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، بار بار سائنَسائٹس ہونا، پیچیدگیاں پیدا ہونا، فنگل سائنَسائٹس، نان اِنویسیو فنگل سائنَسائٹس اور فلمیننٹ فنگل سائنَسائٹس۔ اس کے علاوہ، اگر دواؤں کا پورا کورس مکمل کرنے کے بعد بھی سائنَس کا انفیکشن کم نئیں ہوتا، تو ڈاکٹر سائنَس سرجری کرنے کا مشورہ دے سکتے۔


سائنَس سرجری کب ضروری ہوتی ہے، اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارا آرٹیکل پڑھیے:

 

سائنَس سرجری کی قسمیں:

  1. روایتی اوپن سائنَس سرجری

    1. اِس طریقے میں بڑے چیرا لگائے جاتے اور سائنَس کی اندرونی تہہ نکال دی جاتی۔

    2. اِس سرجری کی کامیابی کی شرح ۱۰ فیصد ہے۔

    3. اب یہ طریقہ استعمال میں نئیں ہے۔

  2. فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری (ایف ای ایس ایس)

    1. ایف ای ایس ایس میں اینڈوسکوپ کی مدد سے سائنَس کو دیکھ کر اُن کا علاج کیا جاتا ہے۔

    2. اِس کی کامیابی کی شرح ۳۰ فیصد ہے۔

    3. ایف ای ایس ایس میں ۴۰ سائنَس میں سے صرف ۴ سے ۵ سائنَس پر آپریشن کیا جاتا ہے۔

    4. اِن تینوں طریقوں میں ایف ای ایس ایس سب سے زیادہ مشہور ہے، اِسی لیے اِس نام کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے۔

  3. فُل ہاؤس ایف ای ایس ایس یا ٹی ایف ایس ای (ٹوٹل فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری)

    1. ٹی ایف ایس ای ایک جدید طریقہ ہے، جو عام ایف ای ایس ایس سے آگے بڑھ کر سر کے سارے سائنَس کھولتا ہے۔

    2. اِس طریقے کا مقصد سائنوسائٹس سے لمبے عرصے تک راحت دینا ہے، اور اِس کی کامیابی کی شرح ۹۰ فیصد تک ہو سکتی ہے۔

    3. اِس کے علاوہ، نیویگیشن سسٹم، ڈی برائیڈرز اور ای بی ایس جیسی جدید مشینوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹی ایف ایس ای سرجری کی کامیابی کی شرح ۹۹.۹ فیصد تک ہو سکتی ہے۔

 

سائنَس سرجری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، نیچے دیا گیا آرٹیکل پڑھیں۔


سائنَسائٹس کا صحیح علاج کرنے کے لیے، یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ بیماری کس اسٹیج پر ہے۔ شروع میں ہی علاج کروانے سے بہتر نتائج ملتے ہیں اور لمبے عرصے تک اینٹی بایوٹکس لینے یا بڑی سرجری کروانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، گھریلو علاج کے ساتھ میڈیکل علاج بھی جاری رکھنے سے علاج کے نتائج میں کافی بہتری آ سکتی ہے۔

 

سائنوسائٹس کے علاج کے لیے گھریلو ٹوٹکے

ہمارا جسم اچھی قوتِ مدافعت کی مدد سے انفیکشن سے لڑ سکتا ہے۔ اس لیے سائنوسائٹس کے علاج کے ساتھ کچھ گھریلو ٹوٹکے اپنانے سے تکلیف میں آرام مل سکتا ہے اور جلدی ٹھیک ہونے میں مدد ملتی ہے۔

  1. بھاپ لینا

  2. قوتِ مدافعت بڑھانا

  3. روزانہ تھوڑی تھوڑی دیر کے کئی بار ورزش کرنا

  4. جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا

  5. پوری اور اچھی نیند لینا

یہ گھریلو ٹوٹکے کیسے اپنانے ہیں اور یہ کس طرح کام کرتے ہیں، اس کے بارے میں تفصیل سے جانئے۔

 

سائنَس کے مسئلوں کے لیے ENT ڈاکٹر کو کب دکھانا چاہیے؟

سائنَس کے مسئلوں کے لیے جتنی جلدی ہو سکے ENT ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔ اگرچہ سائنَسائٹس کے کئی کیس خود بخود ٹھیک ہو جاتے، لیکن ڈاکٹر سے رجوع کرنا اور اینٹی بایوٹکس لینا بہتر رہتا۔ کیوں کہ علامات کتنے دن تک رہیں گے، اس کا پہلے سے اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ساتھ میں گھریلو علاج بھی کرتے رہنا اچھا رہتا، کیوں کہ اس سے جلدی اور آسانی سے صحت یابی ہوتی۔


جتنی جلدی علاج شروع کرتے، اتنی کم اینٹی بایوٹکس کی ضرورت پڑتی، پیچیدگیاں ہونے کے امکانات کم رہتے اور سرجری کی ضرورت پڑنے کے امکانات بھی کم ہو جاتے۔


نوٹ: صرف علاج نہ کروانے والے سائنَسائٹس سے ہی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔ جس سائنَسائٹس کا علاج چل رہا ہو، اُس میں زیادہ تر پیچیدگیاں نہیں ہوتی۔

 

سائنوسائٹس سے بچاؤ کے طریقے

بچاؤ کے طریقے سائنوسائٹس کو کنٹرول میں رکھنے اور دوبارہ ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں بہت اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ان میں یہ باتیں شامل ہیں:

  1. عام زکام کو جلدی اور صحیح طریقے سے ٹھیک کرنے سے سائنوسائٹس سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

  2. الرجی بھی سائنوسائٹس کی وجہ بن سکتی ہے، اس لیے الرجی پیدا کرنے والی چیزوں کی پہچان کرنا اور ان سے بچاؤ کرنا ضروری ہے۔

  3. بہت زیادہ ٹھنڈ یا گرد و غبار والی جگہوں پر رہنے سے ناک کے اندرونی راستوں میں جلن ہو سکتی ہے اور سائنوسائٹس ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس لیے ایسی جگہوں پر جانے سے بچیں اور ضروری احتیاط برتیں۔

  4. ذہنی دباؤ کم رکھیں، کیوں کہ اس سے سائنوسائٹس سمیت کئی صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

  5. جسم کی قوتِ مدافعت اچھی رہنے سے سائنوس انفیکشن سے بچنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ اس لیے ہمیشہ اچھی عادتیں اپنائیں، جیسے صحیح مقدار میں پانی پینا اور پوری نیند لینا۔

 

خلاصہ

سائنوسائٹس کے ساتھ رہنا کبھی کافی تکلیف دہ اور پریشان کن ہو سکتا ہے، تو کبھی اس کا پتا بھی نہیں چلتا۔ لیکن تکلیف کم ہو یا زیادہ، اس مسئلے کا علاج کروانا بہت ضروری ہے، کیوں کہ اس سے ہمیشہ کچھ پیچیدگیاں ہونے کا امکان رہتا ہے۔


صحیح علاج اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے تکلیف میں راحت ملتی ہے اور انفیکشن بار بار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ سائنوسائٹس کی صحیح تشخیص اور اس کی نوعیت کے حساب سے علاج کا منصوبہ بنانے کے لیے کسی ڈاکٹر سے مشورہ لینا بہت ضروری ہے۔ دواؤں کے علاج کے ساتھ گھریلو نسخے اور ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے سے لوگ اپنے سائنَس کی صحت کا بہتر خیال رکھ سکتے ہیں اور اپنی زندگی کو زیادہ آرام دہ بنا سکتے ہیں۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page