سائنوسائٹس کی سرجری: اس میں استعمال ہونے والی الگ الگ ٹیکنالوجیز کا ایک جائزہ

فیس (FESS) | TFSE سرجری | ڈی بریڈرز | امیج گائیڈڈ سائنَس سرجری | اینڈوسکوپک بیلون سائنُوپلاسٹی | اکثر پوچھے جانے والے سوالات
فرض کریں کہ آپ یا آپ کے کسی اپنے کو سائنوسائٹس کی تکلیف ہے۔ اگر اینٹی بایوٹکس سے فائدہ نہیں ہو رہا ہے، تو سائنوس کی سرجری صحت اور زندگی کے معیار کو بہتر کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
یہ گائیڈ سائنوسائٹس کے لیے موجود مختلف قسم کی سرجریوں کے بارے میں معلومات دے گی، جس میں روایتی سرجری، ایف ای ایس ایس کے طریقے اور جدید ترین تکنیکیں شامل ہیں۔
حالانکہ اِدھر ہم نے کوئی خرچے کا ذکر نہیں کیا، لیکن آپ اپنے پاس موجود آپشنز اور بجٹ کے حساب سے کون سی ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہے، وہ طے کر سکتے ہیں۔
اگر آپ سائنوسائٹس کے علاج اور ڈاکٹر کب سرجری کا مشورہ دیتے ہیں، اس کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں تو ہمارا مضمون "سائنوسائٹس کا علاج — ایکیوٹ، کرونک اور سب ایکیوٹ اسٹیجز" دیکھیں۔

نوٹ: یہ بات جاننا ضروری ہے کہ فُلمننٹ فنگل سائنوسائٹس (جیسے میوکورمائکوسس) کی سرجری، دوسری قسم کے سائنوسائٹس کی سرجری سے الگ ہوتی ہے۔
روایتی اوپن سائنَس سرجری
پہلے کے زمانے میں اوپن سائنَس سرجری میں سائنَس تک پہنچنے کے لیے جلد کو کاٹنا پڑتا تھا۔ بیماری کے ساتھ ساتھ میوکوسا، یعنی سائنَس کی اندرونی تہہ، کو بھی نکال دیا جاتا تھا۔ اس سرجری کے بعد اکثر چہرے پر داغ اور چہرے کی شکل بگڑنے کا مسئلہ ہو جاتا تھا۔ اس سرجری میں ۲ سے ۳ سال کے اندر تقریباً ۹۰ فیصد کیسز میں بیماری دوبارہ ہونے کا امکان رہتا تھا۔ ہم ڈاکٹر لوگ بھی ہر بار سائنَسائٹس کی اصل وجہ کو ٹھیک سے دور نہیں کر پاتے تھے۔ آپریشن کے بعد بیماری کا دوبارہ ہونا کافی عام بات تھی۔
فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری (ایف ای ایس ایس) یا میسرکلنگر ٹیکنیک
سائنَس سرجری میں اینڈوسکوپس کا استعمال ۱۹۸۰ کی دہائی کے درمیانی عرصے میں شروع ہوا۔ اینڈوسکوپس کے استعمال سے سائنَس کی فزیالوجی اور اس کے کام کرنے کے طریقے کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے میں مدد ملی۔
ان نتائج نے اسٹامبرگر کو فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کی تکنیک تیار کرنے میں مدد دی۔ فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کو مختصر میں FESS بولتے۔ چونکہ یہ آپریشن میسرکلنگر کے پیش کیے ہوئے تصورات پر مبنی تھا، اس لیے ایف ای ایس ایس کو میسرکلنگر ٹیکنیک بھی کہا جاتا تھا۔ میسرکلنگر نے میوکوسا کو محفوظ رکھنے اور اوسٹیومیٹل کمپلیکس کے علاقے میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا، اور ایف ای ایس ایس میں بھی اسی طریقے کو اپنایا گیا۔
حالانکہ یہ ٹیکنیک تقریباً ۱۹۸۵ کے آس پاس ڈیولپ ہوئی تھی، لیکن انڈیا میں ہم نے اس کو ۱۹۹۰ کی شروعات میں استعمال کرنا شروع کیا۔ اُس وقت میں اپنی ماسٹرز کر رہا تھا۔ تو ہمارے ڈپارٹمنٹ کے سارے اسٹاف ممبرز نے بھی اسی وقت اس سرجری کے بارے میں سیکھا۔
شروع میں ہمیں خوشی ہوئی کہ FESS کی وجہ سے داغ دھبے اور چہرے کی شکل بگڑنے کا مسئلہ نہیں رہا۔ لیکن 70 فیصد مریضوں کو 3 سے 4 سال کے اندر دوبارہ سائنوس انفیکشن ہو گیا۔ اس لیے کامیابی کی شرح 30 فیصد رہی۔ اچھی بات یہ تھی کہ پچھلے طریقے کے مقابلے میں یہ کامیابی تین گنا زیادہ تھی۔
میسرکلنگر ٹیکنیک یا FESS کیوں فیل ہوا؟
ہمارے جسم میں تقریباً ۴۰ سائنَس ہوتے ہیں۔ لیکن میسرکلنگر کے مطابق، اوسٹیومیٹل کمپلیکس والے حصے، یعنی OMC میں موجود صرف ۴ یا ۵ سائنَس کی سرجری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے نتائج کچھ مریضوں میں ادھورے رہے، کیونکہ ہم سرجنز نے ۳۰ سے زیادہ سائنَس کو کھولا ہی نہیں۔ میسرکلنگر کا کہنا تھا کہ یہ ۳۰ سے زیادہ سائنَس وقت کے ساتھ خود صاف ہو جانے چاہئیں۔ لیکن ایسا صرف ۳۰ فیصد مریضوں میں ہی ہوا۔
ٹی ایف ایس ای سرجری
ٹی ایف ایس ای سرجری کا پورا نام ٹوٹل فرنٹو سفینو ایتھموئڈیکٹومی سرجری ہے، جو FESS کی کچھ کمیوں کو دور کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ ٹی ایف ایس ای سرجری میں بہتر نتائج کے لیے تمام ۳۰ سے ۴۰ سائنَس کھولے جاتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ایف ای ایس ایس میں صرف ۴ یا ۵ سائنَس کھولے جاتے ہیں۔ اس طریقے سے کامیابی کی شرح ۳۰ فیصد سے بڑھ کر تقریباً ۹۰ فیصد تک ہو گئی۔ یعنی بنیادی ٹی ایف ایس ای سرجری کے بعد بھی سائنَس آپریشن کے ناکام ہونے کا تقریباً ۱۰ فیصد امکان رہتا ہے۔
ٹی ایف ایس ای پروسیجرز کے وہ ۱۰ فیصد کیسز جن میں کامیابی نہیں ملتی، اُن کو سمجھنا
ٹی ایف ایس ای پروسیجرز کے شروع کے زمانے میں ہم گرابنگ انسٹرومنٹس استعمال کرتے تھے، جس کی وجہ سے میوکوسا کو نقصان پہنچتا تھا۔ میوکوسا کے اس نقصان کی وجہ سے اسکارنگ ہو جاتی تھی۔ اسکارنگ دراصل میوکوسا کے بھرنے کا ایک عمل ہے، جس کی وجہ سے سائنَس کا اوپننگ سکڑ سکتا ہے۔
مسئلہ کو درست کرنے کے لیے، ہم نے پکڑنے والے آلات کی جگہ کٹنگ والے آلات استعمال کیے۔ ان آلات اور طریقوں کی مدد سے میوکوسا کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔ لیکن اس کے ساتھ سرجری کا وقت کافی بڑھ کر ۴ سے ۶ گھنٹے ہو گیا۔ ۴ گھنٹے سے زیادہ لمبی سرجری کرنے سے نتائج میں یکسانیت نہیں رہ سکتی۔ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے سرجری کی رفتار بہت اہم ہے۔
فی الحال سرجری کی کامیابی کی شرح میں ۱۰ فیصد کمی آئی ہے۔ اس کی وجوہات میں آپریشن کا زیادہ وقت لگنا، داغ بننا، اور سر کے اندر موجود ہر سائنَس تک پہنچنے میں دشواری شامل ہیں۔ لیکن اس مضمون میں بتائی گئی دوسری ٹیکنالوجیز مزید ۹.۹ فیصد کامیابی کی شرح حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، جس سے مجموعی کامیابی کی شرح ۹۹.۹ فیصد سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ مزید جاننے کے لیے آگے پڑھیں۔
سائنَس سرجری میں ڈی برائیڈرز
سرجری کا ٹائم کم کرنے کے لیے، ہم نے پاورڈ انسٹرومنٹس استعمال کرنا شروع کیے جن کو ڈی برائیڈرز کہتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ساتھ اِن ٹولز میں بھی کافی ترقی ہوئی ہے، اور اب اِن میں گھومنے والے اور اینگلڈ بلیڈز جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔ اِس کے نتیجے میں، ٹی ایف ایس ای سرجری میں ڈی برائیڈرز کے استعمال سے ہماری کامیابی کی شرح ۹۰ فیصد سے بڑھ کر ۹۵ فیصد ہو گئی ہے۔
پھر بھی، ۵ فیصد کیسز میں سرجری کامیاب نہ ہونے کا امکان رہتا ہے، کیونکہ ہر شخص کے سائنَس کا اسٹرکچر الگ اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ ہر شخص کے سائنَس کی ساخت فنگر پرنٹ کی طرح منفرد ہوتی ہے۔ آپریشن تھیٹر میں سی ٹی اسکین موجود ہونے کے باوجود، سرجن سے انسانی غلطی ہونے کا امکان پھر بھی رہتا ہے۔
نیویگیشن سسٹم سے گائیڈ کی ہوئی سائنَس سرجری
ہم نے نیویگیشن سسٹم کا استعمال کرکے ہماری سرجریز کی درستگی کو اور بہتر کیا ہے۔ اِسے امیج گائیڈڈ سائنَس سرجری بھی بولتے ہیں۔ یہ سسٹم تھری ڈی گوگل میپس کی طرح کام کرتا ہے، جس میں ۰.۵ ملی میٹر تک کی درستگی ہوتی ہے۔ سافٹ ویئر سی ٹی اسکینز کو تھری ڈی فارمیٹ میں تبدیل کرتا ہے۔ اِس سافٹ ویئر کو چلانے کے لیے ایک ہائی پرفارمنس کمپیوٹر کی ضرورت ہوتی ہے، جو کافی مہنگا ہوتا ہے۔ اِس کی قیمت تقریباً ۳۰,۰۰۰ امریکی ڈالر یا ۲۵,۰۰,۰۰۰ ہندوستانی روپے ہوتی ہے۔

سرجری کے دوران، ٹریکنگ کے لیے سارے انسٹرومنٹس کو الیکٹرو میگنیٹک (ای ایم) فیلڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ نیویگیشن سافٹ ویئر ای ایم فیلڈ کے ہر پوائنٹ کے لیے الگ ویلیو کیلکولیٹ کرتا ہے اور اُن ویلیوز کو سی ٹی اسکین پر میپ کرتا ہے۔ اس سے ہم مریض کے سر کے اندر انسٹرومنٹ کی نوک بالکل کہاں ہے، یہ صحیح جگہ پر دیکھ سکتے ہیں۔
نیویگیشن گائیڈڈ انسٹرومنٹس سے ہمیں آپٹک نرو، دماغ، آنکھ اور دوسرے اہم اسٹرکچرز کے کتنے قریب ہیں، اس کی معلومات ملتی رہتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری کامیابی کی شرح ۹۵ فیصد سے بڑھ کر ۹۸ فیصد ہو گئی ہے۔
اینڈوسکوپک بیلون سائنُوپلاسٹی (EBS)
سائنَس آپریشن میں جو آخری ۲٪ ناکامی یا مسئلے رہ جاتے ہیں، اُن کی ایک وجہ ریکوری کے دوران بننے والے اسکار ٹشو یعنی داغ کا بننا ہے۔ اسکار بننے کی وجہ سے چھوٹے سائنَس کے اوپننگس بند ہو سکتے ہیں، کیونکہ اِن جگہوں میں پہلے ہی بہت کم اسپیس رہتی ہے۔
زیادہ تر سرجن جانتے ہیں کہ کئی کیسز میں سائنَس آپریشن کے دوران بنایا گیا ۱۰ ملی میٹر کا اوپننگ، اسکار بننے کی وجہ سے چند سالوں میں قدرتی طور پر کم ہو کر صرف ۵ ملی میٹر رہ سکتا ہے۔ لیکن فرنٹل ریسس جیسے اہم حصوں میں، جو آنکھ کے اوپر، آنکھ اور دماغ کے درمیان، یا دونوں آنکھوں کے بیچ واقع ہوتے ہیں، اسپیس بہت کم ہوتی ہے۔ بعض اوقات یہ اسپیس صرف ۶ ملی میٹر تک ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہاں اس سے بڑا کٹ لگانا ممکن نہیں ہوتا۔
اینڈوسکوپک بیلون سائنُوپلاسٹی (EBS) اس مسئلے کا ایک حل ہے۔ اس میں ایک بیلون کی مدد سے سائنَس کے راستوں کو کھولا جاتا ہے، جس سے اسکار بننے اور دوبارہ بلاکیج ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اس طریقے سے کامیابی کی شرح ۹۹.۹٪ سے زیادہ تک پہنچ جاتی ہے۔
ابھی بھی 0.1٪ ناکامی کیوں رہ جاتی ہے؟
حالانکہ آج کل کے جدید آلات کے استعمال سے سرجری کی کامیابی کی شرح کافی زیادہ ہے۔ اس سرجری میں ناک اور سائنَس کی تمام انیٹامیکل خرابیاں درست کر دی جاتی ہیں۔
لیکن سائنَسائٹس ہونے کی وجہ صرف انیٹامیکل خرابیاں نہیں ہیں۔ الرجی اور بیکٹیریا کے خلاف کم قوتِ مدافعت بھی سائنَسائٹس کی وجہ بن سکتی ہے۔
سرجری کے بعد بھی جن مریضوں کو الرجی ہے، اُنہیں انفیکشن سے بچنے کے لیے اینٹی الرجک دوائیں لینا ضروری ہوتا ہے۔ جن لوگوں کی قوتِ مدافعت کم ہے، اُنہیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے، جیسے پوری نیند لینا اور پروٹین اور مناسب مصالحوں والی متوازن غذا کھانا۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کیا سائنَس سرجری ایک سنجیدہ آپریشن ہے؟
جی ہاں، سائنَس سرجری ایک سنجیدہ آپریشن ہے۔
اس آپریشن میں آنکھوں، دماغ، آپٹک نَرو (جو نظر کے لیے ذمہ دار ہوتی ہے) اور دماغ کو خون پہنچانے والی کئی اہم خون کی نالیوں کے قریب ایک نازک حصے میں کام کیا جاتا ہے۔ لیکن ماہر سرجنوں کی مہارت اور جدید طبی آلات کی مدد سے یہ آپریشن محفوظ طریقے سے اور کامیابی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔
پچھلے ۳۰ سالوں میں ۲۰،۰۰۰ سے زیادہ کامیاب آپریشن کرنے والے مصنف کا کامیابی کا ایک ثابت شدہ ریکارڈ ہے۔ اس دوران انہیں جسم کے اہم اعضاء، نَرو یا خون کی نالیوں سے جڑی کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔
ڈاکٹر کو مریض کے سائنَس کی مخصوص ساخت کے بارے میں پوری سمجھ اور معلومات ہونی چاہیے۔ اس کے لیے آپریشن سے پہلے مریض کی سی ٹی اسکین رپورٹ کو اچھی طرح دیکھنا بہت ضروری ہے۔ سائنَس آپریشن کے دوران کسی بھی ممکنہ پیچیدگی سے بچنے کے لیے جسم کی ساخت کا مکمل علم بہت اہم ہے، چاہے آپریشن امیج گائیڈڈ سائنَس سرجری کے ذریعے ہی کیوں نہ کیا جا رہا ہو۔
مصنف کے تجربے کے مطابق، ہر ایک ہزار مریضوں میں سے تقریباً ایک مریض کو آپریشن کے پہلے دس دنوں میں خون بہنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں مریض کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑ سکتا ہے اور رگ کے ذریعے اینٹی بایوٹک دینی پڑ سکتی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب مریض کو آپریشن کے بعد ہسپتال سے چھٹی دیتے وقت جو اینٹی بایوٹک دی جاتی ہے، اس کی چند خوراکیں لینا بھول جاتا ہے۔
کیا سائنَس سرجری ہمیشہ کے لیے مسئلے کا حل بن سکتی؟
ہاں، سائنَس سرجری اگر نیویگیشن سسٹم، ڈیبریڈرز اور بیلون سائنَس پلاسٹی جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے بالکل صحیح طریقے سے کی جائے تو یہ ہمیشہ کے لیے مسئلے کا حل بن سکتی۔ ان ٹیکنالوجیز کو احتیاط سے استعمال کرنے پر زندگی بھر کے لیے 99.9 فیصد سے زیادہ کامیابی مل سکتی۔
لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ تکنیکی اور معاشی وجوہات کی وجہ سے بعض سرجنوں کو پوری طرح صحیح سرجری کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ ایسے حالات میں سرجری کے نتائج بھی اتنے اچھے نہیں آتے۔
سرجری کے ساتھ ساتھ، جس وجہ سے یہ انفیکشن ہوا ہے، اُس بنیادی مسئلے کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔
کیا سائنَس سرجری میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے؟
سائنَس سرجری میں بہت زیادہ درد نہیں ہوتا۔ جنرل اینستھیزیا میں سائنَس سرجری کے دوران بالکل درد محسوس نہیں ہوتا۔ البتہ، اگر سرجری مانیٹرڈ اینستھیزیا کے ساتھ کی جائے تو پروسیجر کے کچھ حصوں کے دوران کبھی کبھار ہلکی سی تکلیف محسوس ہو سکتی ہے، لیکن عام طور پر یہ ایک آرام دہ تجربہ ہوتا ہے۔
سائنس کی سرجری میں کتنے گھنٹے لگتے ہیں؟
سائنس کی سرجری میں سرجری کی قسم کے حساب سے 1 گھنٹے سے 4 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔ FESS یعنی میسرکلنگر ٹیکنیک میں 1 گھنٹہ یا اس سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ TFSE میں 2 سے 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
نوٹ: FESS ایک ایسا نام ہے جو کافی عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کی مقبولیت کی وجہ سے کئی طرح کی سرجریز کو FESS کہہ کر بلایا جاتا ہے۔
سائنس کی سرجری میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے کے لیے اوپر دیا ہوا آرٹیکل پڑھیں۔ اس سے آپ اپنے ڈاکٹر سے سوالات پوچھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کے لیے کون سی سرجری ٹیکنیک چُنی گئی ہے اور اس سے کیا توقع رکھنی چاہیے۔ اس سے آپ کو صحیح معلومات کی بنیاد پر بہتر فیصلہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔
انڈیا میں سائنَس سرجری کا کتنا خرچہ آتا ہے؟
عام طور پر FESS سائنَس سرجری کا خرچہ انڈیا میں 1,00,000 سے 2,00,000 روپے تک آتا ہے۔ لیکن اگر ڈی برائیڈرز استعمال کیے جائیں تو خرچہ مزید 40,000 سے 50,000 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ نیویگیشن سسٹمز (امیج گائیڈڈ سرجری) استعمال کرنے سے خرچے میں مزید 50,000 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر اینڈوسکوپک بیلون سائنُوپلاسٹی (EBS) بھی کی جائے تو خرچہ مزید 1,00,000 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ اس طرح، سائنَس سرجری کا ٹوٹل خرچہ تقریباً 1,00,000 سے 3,70,000 روپے تک ہو سکتا ہے، یعنی تقریباً 1,250 سے 3,850 امریکی ڈالر۔
کیا سائنَس سرجری میں خطرہ رہتا؟
نئیں، سائنَس سرجری میں اپنے آپ میں کوئی خاص خطرہ نئیں رہتا۔ پہلے کے زمانے میں، اگر سرجن کو کافی تجربہ نئیں رہتا تو سرجری کے دوران مریض کی موت کا خطرہ کافی زیادہ رہتا تھا۔ لیکن اب ایڈوانس ٹیکنالوجی، جدید آلات، چیزوں کو زیادہ صاف دیکھنے والی تکنیک اور اینڈوسکوپ کے آنے سے یہ خطرہ بہت کم ہو گیا ہے۔ مصنف نے اب تک 20,000 کیسز کیے ہیں، اور ان میں سرجری کی وجہ سے موت کا ایک بھی واقعہ پیش نئیں آیا۔
ایف ای ایس ایس (FESS) کی پوری شکل کیا ہے؟
ایف ای ایس ایس سرجری کی پوری شکل فنکشنل اینڈوسکوپک سائنس سرجری ہے۔ اِس کو میسرکلنگر ٹیکنیک بھی بولتے۔ ہائنز اسٹامبرگر نے میسر کلنگر کے بتائے ہوئے تصورات کی بنیاد پر اِس ٹیکنیک کو اپنایا اور مشہور کیا۔
فیس پروسیجر کیا ہے؟
فیس یعنی فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری۔ اس کا مطلب بس اتنا ہے کہ سائنَس کے آپریشن میں اینڈوسکوپی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل فیس کا لفظ سائنَس کے مختلف آپریشنز کے لیے عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ حالانکہ روایتی طور پر فیس کا استعمال سب سے پہلے میسرکلنگر ٹیکنیک کے لیے کیا گیا تھا، جس کی کامیابی کی شرح صرف ۳۰ فیصد ہے۔
سائنَس سرجری میں استعمال ہونے والی مختلف ٹیکنالوجیز اور ان کے نتائج کو سمجھنے کے لیے اوپر دیے گئے مضمون کو ضرور پڑھیں۔ اس سے آپ کو اپنے سرجن سے اپنی سرجری کے بارے میں بہتر طریقے سے بات کرنے میں مدد ملے گی۔
ای این ٹی میں ایف ای ایس ایس کا کیا مطلب ہے؟
ایف ای ایس ایس کا مطلب فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری ہے، یعنی اینڈوسکوپ کی مدد سے سائنَس کا آپریشن کیا جاتا ہے تاکہ سائنَس اپنی صحیح طرح سے کام کر سکیں۔ یہ طریقہ اوپن سائنَس سرجری کی جگہ استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، کیونکہ اوپن سرجری کے بعد چہرے پر داغ یا شکل میں تبدیلی آ سکتی تھی۔ اوپن سائنَس سرجری کے مقابلے میں اس طریقے کی کامیابی کی شرح تین گنا زیادہ تھی۔
مزید تفصیلات کے لیے اوپر دیا گیا آرٹیکل پڑھیں۔
کیا FESS ایک معمولی سرجری ہے؟
نہیں، FESS ایک معمولی سرجری نہیں ہے، کیونکہ سائنَسز کی جگہ کافی نازک ہوتی ہے۔
1929 میں ڈاکٹر H. P. Mosher نے کہا تھا، "ایک سرجن کے لیے مریض کی جان کو خطرہ پہنچانے کا سب سے آسان طریقہ سائنَس آپریشن کے دوران ہوتا ہے۔"
حالانکہ ٹیکنالوجی میں بہت ساری ترقی ہونے کی وجہ سے یہ سرجری پہلے کے مقابلے میں کافی زیادہ مؤثر اور محفوظ ہوگئی ہے، لیکن اس حقیقت کو نہیں بدلا جاسکتا کہ سائنَسز آنکھ، دماغ، آپٹک نرو اور دوسرے اہم حصوں کے بہت قریب ہوتے ہیں۔
ہر شخص میں تقریباً 30 سے 40 سائنَسز ہوتے ہیں، جو جسم کے الگ الگ حصوں میں مختلف شکلوں اور سائز میں موجود ہوتے ہیں۔ ان تمام سائنَسز تک پہنچنے کے لیے ایک ہی طرح کا طریقہ بنانا آسان نہیں ہوتا۔ صحیح راستہ سمجھنے کے لیے سرجن کو آپریشن سے پہلے مریض کا CT اسکین کئی مرتبہ غور سے دیکھنا پڑتا ہے۔ ایک ماہر ENT سرجن پوری احتیاط کرنے کے باوجود بھی انسانی غلطی کا امکان مکمل طور پر ختم نہیں کرسکتا۔
لیکن FESS کے متعارف ہونے اور استعمال میں آنے کے بعد ایسی دستی غلطیاں کافی کم ہوگئیں۔ بعد میں آنے والی ٹیکنالوجیز، جیسے نیویگیشن سسٹم، نے بھی سرجن کو آپریشن کے دوران صحیح راستہ سمجھنے اور ان غلطیوں سے بچنے میں کافی مدد دی ہے۔
کیا FESS سرجری رسکی ہے؟
جی ہاں، FESS سرجری میں کچھ رسک ہو سکتا ہے۔ اگرچہ FESS سرجری میں رسک ہونے کی کئی وجوہات ہیں، لیکن آج کل ٹیکنالوجی میں ہوئی ترقی کی وجہ سے ایسی پیچیدگیاں ہونے کے امکانات کافی کم ہیں۔
سرجری کے بعد سیکنڈری ہیمریج یا بلیڈنگ ہر ایک ہزار افراد میں سے تقریباً ایک شخص کو ہو سکتی ہے۔ یہ عام طور پر سرجری کے ساتویں دن ہوتی ہے۔ زیادہ تر بلیڈنگ ان مریضوں میں ہوتی ہے جنہوں نے ڈاکٹر کی تجویز کردہ اینٹی بایوٹکس نہیں لی ہوتیں۔
سائنَس دماغ، آنکھوں، نظر کی نَسوں اور اہم خون کی نالیوں کے بہت قریب ہوتے ہیں۔ اس لیے جن سائنَس کی سرجری کی جاتی ہے، اسے محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لیے ایک ماہر اور تجربہ کار سرجن کا ہونا ضروری ہے۔ مصنف نے پچھلے ۲۳ سالوں میں ۲۰,۰۰۰ سے زیادہ سرجریز کی ہیں اور ان اہم حصوں سے متعلق کسی بھی پیچیدگی کا سامنا نہیں کیا ہے۔
ایف ای ایس ایس کے لیے کون سی اینستھیزیا استعمال ہوتی ہے؟
فیس کے لیے جنرل اینستھیزیا استعمال کیا جاتا ہے۔
جنرل اینستھیزیا کے دوران مریض کی سانس ایک مشین کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہے، اور مریض خود سے سانس نہیں لیتا۔ مریض گہری نیند کی حالت میں رہتا ہے اور جنرل اینستھیزیا کے دوران اسے کسی قسم کا درد محسوس نہیں ہوتا۔ آج کی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہمارے پاس ایسے بہترین آلات موجود ہیں جو مسلسل مریض کی کئی اہم علامات کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں اور اگر کوئی پیچیدگی پیدا ہو تو مناسب دواؤں کے ذریعے اسے مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اینستھیٹسٹ دواؤں کی صحیح مقدار دے کر اینستھیزیا کی گہرائی کو درست طریقے سے برقرار رکھ سکتے ہیں۔ دواؤں کی مقدار ہر مریض کی اہم علامات کے حساب سے الگ الگ ہو سکتی ہے۔ اینستھیزیا دینے کے اس جدید طریقے کو بیلنسڈ اینستھیزیا کہا جاتا ہے، اور اسے بہت محفوظ طریقہ سمجھا جاتا ہے۔
فَنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کتنی دیر تک چلتی ہے؟
فَنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری (ایف ای ایس ایس)، جس کو میسرکلنگر ٹیکنیک بھی بولتے ہیں، عام طور پر ایک گھنٹہ یا اس سے کم ٹائم لیتی ہے۔
کیا فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری محفوظ ہے؟
فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری عام طور پر محفوظ سمجھی جاتی ہے، لیکن دوسری کسی بھی سرجری کی طرح، اس میں بھی کچھ خطرات ہو سکتے ہیں۔ سائنَس دماغ، آنکھوں، نظر کی نسوں اور اہم خون کی نالیوں جیسی نازک جگہوں کے قریب ہوتے ہیں۔ اس لیے اس حصے میں سرجری کرنے کے لیے ماہر اور تجربہ کار سرجن کا ہونا ضروری ہے، تاکہ سرجری محفوظ طریقے سے اور کامیابی سے کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، ٹیکنالوجی میں ہوئی ترقی کی وجہ سے سرجری کے دوران پیچیدگیاں ہونے کا امکان بھی کم ہوا ہے۔
سائنَس اینڈوسکوپی کیا ہوتی ہے؟
سائنَس ناک سے جُڑے ہوئے خالی جگہ کی شکل میں موجود حصے ہوتے ہیں۔ سائنَس اور ناک کے درمیان ایک راستہ ہوتا ہے۔ سائنَس کو چیک کرنے کے لیے ناک کے راستے سے سائنَس کے اندر ۲.۴ ملی میٹر قطر کی اینڈوسکوپ لے جانے کے لیے ایک چھوٹا سا سوراخ بنایا جاتا ہے۔
سائنَس اینڈوسکوپی زیادہ تر میکسیلری سائنَس کے لیے کی جاتی ہے اور فرنٹل سائنَس کے لیے بہت کم کی جاتی ہے۔
لیکن سی ٹی اسکین کے استعمال کی وجہ سے سائنَس اینڈوسکوپی کی ضرورت کافی کم ہوگئی ہے۔ اب یہ طریقہ کار صرف کچھ نایاب صورتوں میں کیا جاتا ہے، جیسے ٹیومر، سائنَس سے خون آنا، یا ناک اور سائنَس میں فریکچر ہونا۔
اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کِن کو کروانے کی ضرورت پڑتی ہے؟
جن مریضوں کو اُن کے سائنوسائٹس کے اسٹیج کے حساب سے دی گئی اینٹی بایوٹک کی دوا کا کورس لینے کے بعد بھی آرام نہیں ملتا، اُن کو اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کروانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
سائنَس سرجری میں اینڈوسکوپی کا استعمال ایک ٹیکنیک، جس کو ایف ای ایس ایس (FESS) کہتے ہیں، کے ذریعے شروع ہوا تھا۔ آج کل تقریباً ساری سائنَس سرجریز میں اینڈوسکوپی استعمال کی جاتی ہے۔ سرجری میں اینڈوسکوپی کا استعمال اب ایک بنیادی چیز بن گیا ہے۔ آج کل اینڈوسکوپی کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی ٹیکنالوجیز استعمال کی جارہی ہیں۔ سائنَس سرجری کے بارے میں مزید تفصیل سے جاننے کے لیے اوپر دیا ہوا آرٹیکل چیک کریں۔
ٹی ایف ایس ای سائنَس سرجری کا پورا نام کیا ہے؟
ٹی ایف ایس ای سرجری کا پورا نام ٹوٹل فرنٹو سفینو ایتھموئیڈیکٹومی سرجری ہے۔ یہ سائنَس سرجری کی ایک تکنیک ہے، جو ایف ای ایس ایس یا میسرکلنگر ٹیکنیک کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
ٹی ایف ایس ای سرجری کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ٹی ایف ایس ای کا کیا مطلب ہے؟
ٹی ایف ایس ای، جسے ٹوٹل فرنٹو سفینو ایتھموئڈیکٹومی سرجری بھی کہا جاتا ہے، سائنوس کی ایک ایسی آپریشن تکنیک ہے جسے ایف ای ایس ایس کی کچھ خامیوں کو دور کرنے اور اس کے نتائج کو بہتر بنانے کے مقصد سے متعارف کیا گیا۔
شروع میں ایف ای ایس ایس سائنوس کی سرجری کے طریقے کے طور پر کافی امید افزا نظر آئی۔ اس میں یہ سمجھا گیا کہ آسٹیومیٹل کمپلیکس یا او ایم سی کے علاقوں میں موجود ۴ سے ۵ سائنوس کو صاف کرنے سے سائنوسائٹس کا مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن صرف ۳ سے ۴ سال کے اندر تقریباً ۷۰ فیصد مریضوں میں سائنوسائٹس دوبارہ ہونے لگا، جس کی وجہ سے کامیابی کی شرح صرف ۳۰ فیصد رہ گئی۔
ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے ٹی ایف ایس ای متعارف کی گئی۔ ایف ای ایس ایس کے برخلاف، ٹی ایف ایس ای میں تمام سائنوس کو صاف کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کامیابی کی شرح ۳۰ فیصد سے بڑھ کر تقریباً ۹۰ فیصد تک پہنچ گئی۔
اس تکنیک کی مدد سے مریض سائنوسائٹس کی علامات سے زیادہ دیرپا راحت حاصل کر سکتے ہیں، جس سے ان کی روزمرہ زندگی کا معیار بھی بہتر ہو سکتا ہے۔
نیویگیشن کے ساتھ اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کیا ہوتی ہے؟
نیویگیشن سسٹمز خاص طور پر اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ یہ مشینیں زیادہ درستگی کے ساتھ تھری ڈی گوگل میپس کی طرح کام کرتی ہیں۔
ہر آدمی کے سائنَس کی تعداد، شکل اور سائز الگ الگ ہوتے ہیں، اسی لیے ای این ٹی سرجن کے لیے ہر سائنَس تک پہنچنے کا کوئی ایک فکس طریقہ ہونا ممکن نہیں ہوتا۔ یہ مشینیں کسی شخص کے سی ٹی اسکین کو تھری ڈی نقشے میں تبدیل کر دیتی ہیں، جس سے ای این ٹی سرجن کے لیے سر کے ہر سائنَس تک آسانی سے پہنچنا اور ٹ TFSE کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اگر ڈاکٹر آپٹک نرو، آنکھ یا دماغ جیسے اہم حصوں کے قریب پہنچ رہے ہوں، تو یہ مشینیں ڈاکٹر کو فوراً خبردار بھی کرتی ہیں۔
سائنَس سرجری کے لیے امیج گائیڈنس کیا ہے؟
سائنَس سرجری ایک پیچیدہ اور نازک پروسیجر ہو سکتی ہے، کیونکہ سائنَس دماغ، آنکھوں، اہم اعصاب اور خون کی نالیوں کے قریب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہر مریض کے سائنَس کی شکل اور سائز الگ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ای این ٹی سرجن کے لیے سائنَس کے اندر محفوظ طریقے سے اور بالکل درستگی کے ساتھ کام کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
یہاں امیج گائیڈنس ٹیکنالوجی کام آتی ہے۔ یہ سرجری کے دوران مریض کے سائنَس کا ایک تھری ڈی نقشہ فراہم کرتی ہے۔ اس کو یوں سمجھیں جیسے کسی نئے شہر میں راستہ ڈھونڈنے کے لیے پرانے کاغذی نقشے کے بجائے گوگل میپس استعمال کرنا — اس سے راستہ زیادہ درست اور آسانی سے معلوم ہوتا ہے۔
امیج گائیڈنس سسٹم سرجری کے دوران استعمال ہونے والے ہر انسٹرومنٹ کی پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے اور اسے سی ٹی اسکین کے تھری ڈی نقشے پر دکھاتا ہے۔ اس کی مدد سے سرجن سائنَس کے اندر زیادہ درستگی اور آسانی سے راستہ تلاش کر سکتے ہیں اور اہم حصوں کو نقصان پہنچنے سے بچا سکتے ہیں۔
امیج گائیڈنس سسٹم میں الارم بھی ہوتا ہے، جو سرجن کے کسی اہم حصے کے قریب پہنچنے پر الرٹ دیتا ہے۔ یہ ہماری گاڑی کے پارکنگ سینسر کی طرح کام کرتا ہے اور سرجری کے دوران حادثات یا نقصان کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اس لیے اگلی بار اگر آپ کو یا آپ کے کسی جاننے والے کو سائنَس سرجری کی ضرورت ہو، تو اپنے ای این ٹی سرجن سے امیج گائیڈنس ٹیکنالوجی کے بارے میں ضرور پوچھیں۔ یہ ٹیکنالوجی سائنَس سرجری کو زیادہ محفوظ اور درست بنانے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
اگر آپ سائنَس کے آپریشن کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو آپ کے ذہن میں یہ سوال ہو سکتا ہے کہ سرجری کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے کون سے طریقے بہتر ہیں۔ اس کے لیے اوپر دیا گیا ڈاکیومنٹ ضرور پڑھیں۔ یہ ڈاکیومنٹ ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھنادھ نے لکھا ہے، جنہیں ۳۰ سال کا تجربہ ہے، اور اس میں جدید ٹیکنالوجیز اور سرجیکل تکنیکوں کے بارے میں ضروری معلومات دی گئی ہیں جو آپ کی سرجری کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔
جدید امیج گائیڈنس سسٹم سے لے کر نئے اور جدید سرجیکل انسٹرومنٹس تک، ایسے کئی آپشنز موجود ہیں جو سرجری کو زیادہ آسان، محفوظ اور مؤثر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس اہم معلومات کو ضرور پڑھیں اور سائنَس سرجری کو زیادہ محفوظ اور کامیاب بنانے کے امکانات کے بارے میں جانیں۔
یہاں کلک کرکے اوپر اسکرول کریں۔



Comments