2026: انڈوسکوپک سائنس آپریشن کا انڈیا میں خرچہ

کیا آپ کو پتا ہے کہ جب سرجری کی بات آتی ہے، جس میں اینڈوسکوپک سائنَس سرجری بھی شامل ہے، تو خرچے جلدی سے بڑھ سکتے ہیں؟ صرف سرجن کی فیس یا روم یا بیڈ کے چارجز ہی نہیں ہوتے، بلکہ کئی ایسے اضافی چارجز بھی ہوتے ہیں جن کا پہلے سے اندازہ نہیں ہوتا۔ آپریشن روم کی فیس، آئی سی یو چارجز، نرسنگ کیئر، اینستھیزیا، دوائیاں اور استعمال ہونے والے میڈیکل سامان کے چارجز بھی الگ سے لگ سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے ان سب کے بارے میں معلوم نہ کریں، تو یہ اضافی خرچے آپ کو اچانک پریشان کر سکتے ہیں۔
اسی لیے فیصلہ لینے سے پہلے یہ اچھی طرح سمجھنا بہت ضروری ہے کہ آپ کو جو سرجری کا خرچہ بتایا جا رہا ہے، اس میں کیا کیا شامل ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کے پورے، یعنی آل اِنکلو سیو خرچے کو آسان طریقے سے سمجھائیں گے، تاکہ آپ کو مکمل معلومات رہیں اور آپ پہلے سے تیار رہیں۔ آرٹیکل کے آخر تک آپ مختلف آپشنز کے خرچوں کا صحیح طریقے سے موازنہ کر سکیں گے اور اپنے پیسوں کے حساب سے بہتر ویلیو حاصل کر سکیں گے، بغیر کسی اچانک یا چھپے ہوئے اضافی خرچے کے۔

اینڈوسکوپی سائنَس سرجری کی لاگت کی حد
اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کا پورا خرچہ کافی حد تک بدل سکتا ہے۔ ایک ہی ہاسپٹل کے جنرل وارڈ میں، ایک ہی ڈاکٹر سے اور اتنے ہی دنوں کے قیام کے باوجود، یہ خرچہ ₹۱،۰۰،۰۰۰ سے لے کر ₹۳،۵۰،۰۰۰ تک ہو سکتا ہے، جو تقریباً $۱،۰۵۰ سے $۳،۶۵۰ کے برابر ہے۔ خرچے میں اتنا فرق، یعنی زیادہ سے زیادہ لاگت کم سے کم لاگت سے پانچ گنا تک ہو سکتی ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سرجری کتنی پیچیدہ ہے، کون سا خاص سامان استعمال کیا گیا ہے، اور سرجری کے بعد کتنی دیکھ بھال کی ضرورت ہے، یہ سب شامل ہیں۔
چونکہ یہ سرجری 45 منٹ سے لے کر 2 گھنٹے تک لگ سکتی ہے، اس لیے یہ فرق کیوں ہوتا ہے، یہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔ صحیح فیصلہ صرف سب سے کم قیمت ڈھونڈنے کے بارے میں نئیں ہے، بلکہ آپ کی مخصوص بیماری کے حساب سے صحیح علاج ملنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ ان خرچوں میں فرق ڈالنے والے عوامل کو سمجھ کر، آپ مختلف آپشنز کا بہتر طریقے سے موازنہ کر سکتے ہیں اور ایسی سرجری کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کی صحت اور بجٹ، دونوں کے لیے مناسب ہو۔
سائنَس سرجری کی تکنیکوں کو سمجھیں: ایف ای ایس ایس بمقابلہ ٹی ایف ایس ای
بیسک: فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری (فیس)
فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری (FESS) انیس سو اسی کی دہائی کے درمیان سے سائنَس کی سب سے عام ہونے والی سرجری رہی ہے۔ عام طور پر FESS میں ۴ سے ۵ بڑے سائنَس کو صاف کرنے پر توجہ دی جاتی ہے، جس سے فوراً آرام ملتا ہے اور اس میں تقریباً ۴۵ منٹ لگتے ہیں۔ لیکن یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ FESS کی لمبے عرصے تک کامیابی کی شرح صرف ۳۰ فیصد ہے، جبکہ تین سال کے اندر دوبارہ سائنَس کی تکلیف ہونے کا امکان ۷۰ فیصد تک ہوتا ہے۔
ایڈوانسمنٹس: ٹوٹل فل سائنَس اینڈوسکوپی (ٹی ایف ایس ای)
جن لوگوں کو زیادہ مکمل علاج چاہیے، اُن کے لیے ٹوٹل فل سائنَس اینڈوسکوپی (ٹی ایف ایس ای)، جس کو فل ہاؤس فیس بھی کہا جاتا ہے، ایک زیادہ وسیع طریقہ ہے۔ فیس کے مقابلے میں، ٹی ایف ایس ای میں تمام سائنَس کھولے جاتے ہیں، اور اس میں ۲ سے ۴ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس طریقے میں کامیابی کی شرح بھی کافی زیادہ، یعنی ۸۰ فیصد سے ۹۰ فیصد تک بتائی جاتی ہے۔ لیکن جب آپریشن کا وقت اور پیچیدگی بڑھتی ہے، تو اس کے ساتھ خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
ایف ای ایس ایس (فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری): خرچ اور آپ کو کیا معلوم ہونا چاہیے
آج کل، فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری (FESS) کو اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کی سب سے بنیادی قسم سمجھا جاتا ہے۔ پروفیسر والٹر میسرکلنگر نے ۱۹۸۰ کی دہائی کے بیچ میں یہ طریقہ متعارف کروایا تھا۔ اصل FESS ٹیکنیک میں صرف ۴ سے ۵ بڑے سائنَس کو کھولا اور صاف کیا جاتا ہے۔ یہ پروسیجر عام طور پر تقریباً ۴۵ منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے اور بند سائنَس کی وجہ سے ہونے والی تکلیف سے فوراً راحت ملتی ہے۔
لیکن، حالانکہ مریضوں کو اکثر علامات میں جلدی آرام مل جاتا ہے، پھر بھی پرانے ایف ای ایس ایس طریقے کی لمبے عرصے کی کامیابی کی شرح صرف تقریباً ۳۰ فیصد ہے۔ چونکہ اس میں صرف بڑے سائنَسز کا علاج کیا جاتا ہے، اس لیے تقریباً ۷۰ فیصد مریضوں میں تین سال کے اندر سائنوسائٹس دوبارہ ہونے کا امکان رہتا ہے۔
بیسک ایف ای ایس ایس کی لاگت
اگر صرف بنیادی میسرکلنگر FESS ٹیکنیک کی جائے، جس میں ۴ سے ۵ بڑے سائنَس کھولے جاتے ہیں، تو جنرل وارڈ میں رہنے کے لیے پورا خرچہ عام طور پر تقریباً ₹۱,۰۰,۰۰۰ (تقریباً ۱,۲۰۰ امریکی ڈالر، گول کر کے) ہو سکتا ہے۔ اس اندازے میں سرجن کی فیس، ہاسپٹل کے چارجز، اینستھیزیا، آپریشن تھیٹر کے چارجز، دوائیاں، استعمال ہونے والا میٹریل اور آپریشن کے بعد کی معمول کی دیکھ بھال شامل ہوتی ہے۔ یہ سرجری نسبتاً سیدھی ہوتی ہے، کیونکہ اس میں صرف بڑے اور آسانی سے پہنچ میں آنے والے سائنَس کھولے جاتے ہیں۔
ایف ای ایس ایس کی قیمتوں کا موازنہ گمراہ کن کیوں ہو سکتا ہے؟
مریضوں میں کنفیوژن کی ایک بڑی وجہ خود ایف ای ایس ایس کی اصطلاح ہے۔
آج کل تقریباً ہر ای این ٹی سرجن ایف ای ایس ایس کا لفظ استعمال کرتا ہے، چاہے سرجری کتنی بھی بڑی یا چھوٹی ہو۔ اسی وجہ سے دو سرجن یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایف ای ایس ایس کرتے ہیں، لیکن دونوں کی جانے والی سرجری بالکل الگ ہو سکتی ہے۔
ایک سرجن صرف روایتی میسرکلنگر ایف ای ایس ایس کر سکتا ہے، جبکہ دوسرا جدید آلات اور تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ ایڈوانسڈ سرجری کر سکتا ہے، جس میں کئی اضافی سائنَس کھولے جاتے ہیں۔
حالانکہ دونوں سرجریوں کو ایف ای ایس ایس کہا جاتا ہے، لیکن ان کی پیچیدگی، دورانیہ، استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی، کامیابی کی شرح اور لاگت میں کافی فرق ہو سکتا ہے۔
اس سے قیمتوں کا موازنہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
مثال کے طور پر، ایک سرجن ایک لاکھ روپے کا کوٹ کر سکتا ہے، جبکہ دوسرا دو لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا کوٹ کر سکتا ہے۔ زیادہ پیسے کا کوٹ ہونے کا مطلب یہ ضروری نہیں کہ سرجری بہت مہنگی بتائی جا رہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ سرجن مزید سائنَسز کا آپریشن کرنے کا پلان بنا رہا ہو اور اس کے لیے زیادہ ایڈوانس تکنیک اور آلات استعمال کرنے والا ہو۔
مزید سائنَس کھولنے پر زیادہ خرچہ کیوں آتا ہے؟
پہلے ۴ سے ۵ بڑے سائنَس کھولنا تکنیکی طور پر کم مشکل ہوتا ہے اور عام طور پر یہ پروسیجر ۴۵ منٹ کے اندر مکمل ہو جاتا ہے۔
لیکن کئی مریضوں میں ایتھموئڈ سائنَس میں بھی بیماری ہوتی ہے۔ ایتھموئڈ سائنَس آنکھوں کے بیچ میں موجود کئی چھوٹے چھوٹے ایئر سیلز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان چھوٹے سائنَس تک پہنچنا اور ان کا علاج کرنا، روایتی میسرکلنگر ٹیکنیک میں کیے جانے والے بڑے سائنَس کے مقابلے میں کافی زیادہ مشکل ہوتا ہے۔
اِن سائنَس کو کامیابی سے کھولنے اور صاف کرنے کے لیے ضروری ہے:
ماہر سرجری کا تجربہ
ہائی ڈیفینیشن اینڈوسکوپک ویژولائزیشن
خاص طور پر سرجری کے لیے بنائے گئے پاورڈ آلات
کچھ خاص کیسز میں جدید نیویگیشن سسٹمز
آپریشن کے لیے اضافی وقت
اِن چیزوں کی وجہ سے سرجری کا کُل خرچہ قدرتی طور پر بڑھ جاتا ہے۔
موازنہ کرنے سے پہلے "فیس" کی قیمت کے بارے میں یہ سوال ضرور پوچھیں
الگ الگ ای این ٹی سرجنوں سے کوٹیشن لیتے وقت صرف یہ مت پوچھیں کہ "فیس کا کتنا خرچہ آتا؟"
اس کے بجائے، یہ پوچھیں:
آپ کتنے سائنَس کھولنے کا پلان کر رئے؟
او مخصوص سائنَس ہی کیوں کھولنے کی ضرورت ہے؟
یہ روایتی میسرکلنگر ایف ای ایس ایس ہے یا اس سے زیادہ ایڈوانسڈ فل سائنَس پروسیجر ہے؟
سرجری کے دوران کون کون سی ٹیکنالوجیز اور آلات استعمال کیے جائیں گے؟
اِن سوالوں کے جواب اکثر بتائی ہوئی قیمت سے بھی کہیں زیادہ اہم ہوتے ہیں۔
یہ سمجھنا کہ اصل میں کونسی سرجری کی جارہی ہے، آپ کو ہسپتالوں اور سرجنوں کا صحیح طریقے سے موازنہ کرنے میں مدد کرتا ہے اور ایسا علاج چننے میں آسانی دیتا ہے جو لمبے عرصے میں زیادہ فائدہ دے، بجائے اس کے کہ صرف شروع میں کم خرچ والا علاج چنا جائے۔
ٹی ایف ایس ای سرجری کی ہندوستان میں لاگت
فیس کے مقابلے میں، ٹوٹل فل سائنَس اینڈوسکوپی (ٹی ایف ایس ای) میں صرف بڑے سائنَس کھولنے کے بجائے تمام سائنَس کھولے جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، یہ سرجری عام طور پر ۲ سے ۴ گھنٹے تک چلتی ہے اور اس کی طویل مدتی کامیابی کی شرح ۸۰ فیصد سے ۹۰ فیصد تک کافی زیادہ ہوتی ہے۔ ظاہر ہے کہ سرجری کا زیادہ وقت اور پیچیدگی اس کی لاگت کو بھی بڑھا دیتی ہے۔
ایک ٹی ایف ایس ای سرجری کی لاگت ۲,۰۰,۰۰۰ ہندوستانی روپے سے شروع ہو سکتی ہے۔ جنرل وارڈ کے لیے اس میں کوئی پوشیدہ خرچ شامل نہیں ہوتا۔ یہ تقریباً ۲,۰۵۰ امریکی ڈالر کے برابر ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، سرجری کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور ان کا ورژن بھی سرجری کی کامیابی کی شرح اور قیمت پر کافی اثر ڈالتے ہیں۔
انڈیا میں سائنَس سرجری میں ڈی برائیڈرز کی لاگت
سائنَس سرجری کرتے وقت ڈی برائیڈرز استعمال کرنے سے خرچہ تقریباً ۴۰,۰۰۰ سے ۵۰,۰۰۰ روپے (تقریباً ۴۲۵ سے ۵۲۵ امریکی ڈالر) تک بڑھ سکتا ہے، کیونکہ ڈی برائیڈر کے بلیڈز کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔
سائنَس سرجری میں ڈی برائیڈر کی قیمت اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ کتنے اور کس قسم کے بلیڈ کی ضرورت ہے۔ زیادہ تر کیسز میں کم از کم دو بلیڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔ سیدھا بلیڈ تقریباً ۱۰,۰۰۰ ہندوستانی روپے (تقریباً ۱۰۵ امریکی ڈالر) کا ہوتا ہے، جبکہ اینگل والا بلیڈ ۱۷,۰۰۰ سے ۱۸,۰۰۰ ہندوستانی روپے (۱۸۰ سے ۱۹۰ امریکی ڈالر) کے بیچ ہوتا ہے۔
ہمارے پاس ڈی برائیڈر بلیڈس کے بھی الگ الگ ورژن ہیں، جیسے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو۔ جیسے جیسے ورژن آگے بڑھتا ہے، بلیڈ کی پریسیژن اور سیفٹی بھی بڑھتی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ سب سے نیا ورژن، ایم فائیو، میں گھومنے والا ہیڈ ہوتا ہے، جو اس کی پرفارمنس اور پریسیژن کو اور بہتر کرتا ہے، اسی لیے یہ سب سے مہنگا آپشن ہے۔
میڈیسن یا سرجری میں پریسیژن بہت اہم ہوتی ہے، اسی لیے ہمارے بلیڈس کی قیمت زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم ان میں سیفٹی میکانزم بھی دیتے ہیں، جس کی وجہ سے قیمت مزید بڑھ جاتی ہے۔
انڈیا میں امیج گائیڈڈ سائنَس سرجری کی لاگت
سائنَس سرجری کے لیے ہمارے پاس مختلف قسم کی نیویگیشن مشینیں موجود ہیں، جن میں الیکٹرو میگنیٹک، آپٹیکل اور دونوں کو ملا کر استعمال کرنے والے آپشنز شامل ہیں۔ یہ مشینیں ایک طاقتور ریم والے سپر کمپیوٹر کا استعمال کرتی ہیں۔ سی ٹی اسکین کو اِن پٹ کے طور پر لے کر یہ ہمارے سر کا تھری ڈی نقشہ بناتی ہیں۔ اس کی مدد سے سرجن ہمارے سر کے اندر بہت زیادہ درستگی اور حفاظت کے ساتھ نیویگیٹ کر سکتے ہیں، بالکل ایسے جیسے گوگل میپس ہمیں زمین پر راستہ دکھاتا ہے۔
لیکن ان مشینوں اور گوگل میپس میں ایک بڑا فرق ہے۔ ان مشینوں کی درستگی بہت زیادہ ہوتی ہے، اور یہ تقریباً ۰٫۱ سے ۱ ملی میٹر تک کی پریسیژن دے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، نیویگیشن سسٹم میں اصل پوزیشن اور اسکرین پر دکھائی جانے والی پوزیشن کے درمیان صرف ۰٫۱ مائیکرو سیکنڈ کا لیگ ٹائم ہوتا ہے۔
نیویگیشن سسٹم ایک بہت زبردست ٹول ہے جو سائنَس سرجری میں درستگی اور حفاظت کو کافی بہتر کر سکتا ہے۔ اس سے مریض کے لیے بہتر نتائج اور جلد ریکوری میں مدد مل سکتی ہے۔ انڈیا میں ایک نیویگیشن سسٹم خریدنے کی لاگت تقریباً ۸۰ لاکھ روپے، یعنی تقریباً ۸۳ ہزار امریکی ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ قیمت زیادہ لگ سکتی ہے، لیکن جو میڈیکل پریکٹس مریضوں کو بہترین اور معیاری علاج فراہم کرنا چاہتی ہے، اس کے لیے یہ ایک اہم سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔ صرف مشین خریدنے کی ابتدائی لاگت ہی نہیں، بلکہ اس کے چلانے کے اخراجات اور سالانہ مینٹیننس چارجز بھی ہوتے ہیں۔
تو، اگر مریض امیج گائیڈڈ سائنَس سرجری کرواتا ہے تو اس کو تقریباً مزید ۵۰,۰۰۰ روپے خرچ کرنے پڑیں گے، جس میں ۳۰,۰۰۰ روپے کا کنزیومبل سامان بھی شامل ہے۔ یہ مشینیں شاید بہت لمبے عرصے تک نہ چلیں، کیونکہ یہ بھی ہمارے موبائل فون کی طرح الیکٹرانک ڈیوائسز ہیں۔ لیکن جب تک یہ صحیح کام کرتی ہیں، سرجری کے دوران ان سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
اینڈوسکوپک بیلون سائنُوپلاسٹی کی قیمت
اینڈوسکوپک بیلون سائنَس پلاسٹی صرف فرنٹل سائنَس کے لیے الگ سے بھی کی جا سکتی ہے۔ انڈیا میں ای بی ایس یعنی اینڈوسکوپک بیلون سائنَس پلاسٹی کا خرچہ ایک لاکھ انڈین روپے ہے، یعنی تقریباً 1,050 امریکی ڈالر۔
اینڈوسکوپک بیلون سائنُوپلاسٹی (EBS) ایک بہت مؤثر ٹیکنیک ہے، جو ٹی ایف ایس ای کے دوران ڈی برائیڈرز اور نیویگیشن سسٹم کے ساتھ استعمال کرنے پر سائنَس سرجری کی کامیابی کی شرح کو کافی بہتر کر سکتی ہے۔ یہ ٹیکنیک چھوٹے سائنَسز کے ڈرینیج راستوں کو کھولنے میں مدد کرتی ہے۔ اگر یہ راستے صاف نہ کیے جائیں تو شفا یابی کے دوران دوبارہ بند ہو سکتے ہیں اور اسکارنگ یعنی داغ بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس ٹیکنیک کے استعمال سے کامیابی کی شرح ۹۹.۹ فیصد سے بھی زیادہ حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ بات نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اینڈوسکوپک بیلون سائنُوپلاسٹی استعمال کرنے سے سائنَس سرجری کے پورے بل میں تقریباً ۱,۰۰,۰۰۰ ہندوستانی روپے (تقریباً ۱,۰۵۰ امریکی ڈالر) کا خرچہ اور بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اس طریقے سے کامیابی کے امکانات بہتر ہوتے ہیں اور زخم کے نشان بھی کم رہتے ہیں، اس لیے سائنَس کی تکلیف سے راحت پانے والے بہت سے مریضوں کے لیے یہ اضافی خرچہ فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔
بھارت میں بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ سائنَس سرجری کی لاگت
سائنَس سرجری سے بہترین رزلٹ حاصل کرنے کے لیے ٹی ایف ایس ای ٹیکنیک کا انتخاب کرنا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ضروری ہے، جس میں اینڈوسکوپس، نیویگیشن سسٹمس، ڈی برائیڈرس اور اینڈوسکوپک بیلون سائنَس پلاسٹی شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیکنالوجی میں ہوئی تازہ ترقی کے ساتھ، مریض ۹۹.۹ فیصد سے زیادہ کامیابی کی شرح کی توقع کر سکتے ہیں، جو اس جدید طریقۂ علاج کی بہترین افادیت کو ظاہر کرتی ہے۔
بہترین رزلٹ حاصل کرنے کے لیے ہمیں بنیادی ایف ای ایس ایس کے بجائے ٹوٹل فرنٹو سفینو ایتھموئڈیکٹومی (ٹی ایف ایس ای) سائنَس سرجری کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اگر جنرل وارڈ میں رہنے کا انتخاب کریں، تو صرف ٹی ایف ایس ای کی کل لاگت تقریباً ۲,۰۰,۰۰۰ روپے ہوگی، جو تقریباً ۲,۰۷۵ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
اس کے علاوہ، سرجری کے دوران ڈی برائیڈرس کے استعمال سے کل لاگت میں تقریباً ۵۰,۰۰۰ روپے، یعنی تقریباً ۵۲۰ امریکی ڈالر، مزید شامل ہوں گے۔
سرجری میں زیادہ درستگی اور پریسیژن کے لیے نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے سے مجموعی لاگت میں مزید ۵۰,۰۰۰ روپے، یعنی تقریباً ۵۲۰ امریکی ڈالر، کا اضافہ ہوگا۔
آخر میں، اگر اینڈوسکوپک بیلون سائنَس پلاسٹی (ای بی ایس) بھی شامل کی جائے، تو کل لاگت میں مزید ۱,۰۰,۰۰۰ روپے، یعنی تقریباً ۱,۰۵۰ امریکی ڈالر، کا اضافہ ہوگا۔
لہٰذا، اِن تمام جدید ٹیکنالوجی کی سہولتوں کے ساتھ سائنَس سرجری کا مکمل خرچہ تقریباً ۳,۷۰,۰۰۰ بھارتی روپے، یعنی لگ بھگ ۳,۸۵۰ امریکی ڈالر تک آتا ہے۔ اِس قیمت میں جدید ترین میڈیکل آلات اور کامیاب سائنَس سرجری کے لیے درکار ماہرین کی مہارت شامل ہے۔
اینستھیزیا
ہماری ترجیح جنرل اینستھیزیا استعمال کرنا ہے، لیکن کچھ ڈاکٹر لوکل اینستھیزیا استعمال کرتے ہیں۔ اس سے دواؤں کا خرچ کم ہوجاتا ہے اور اینستھیٹسٹ کی فیس بھی نہیں لگتی۔
اخراجات کو متاثر کرنے والے دوسرے عوامل
یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ کسی بھی سرجری کے خرچے پر کئی چیزوں کا اثر پڑتا ہے، جیسے ہاسپٹل کے انفراسٹرکچر کا خرچہ۔ جتنا بہتر انفراسٹرکچر ہوگا، اتنا ہی خرچہ زیادہ ہوگا۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہاسپٹل کا انفراسٹرکچر بنانا اور اسے مینٹین کرنا کافی مہنگا ہوتا ہے۔
سرجن کے چارجز میں صرف مین سرجن کی فیس شامل نہیں ہوتی۔ سرجن کے خرچوں میں اُن کی ڈاکٹرز کی ٹیم کے چارجز بھی شامل ہوتے ہیں۔ مین سرجن کا بہترین ہونا اور اُن کی ٹیم کا قابل ہونا بہت ضروری ہے۔ مین سرجن ہر وقت، چوبیس گھنٹے دستیاب نہیں رہ سکتے، لیکن اُن کی ٹیم دستیاب رہ سکتی ہے۔ ایک اچھی ٹیم مریض کو آپریشن کے بعد بہتر کیئر دے سکتی ہے اور ڈاکٹر کو بھی ضروری مدد فراہم کر سکتی ہے۔
اسی طرح نرسز جیسے دوسرے میڈیکل اسٹاف کی مہارت اور تجربہ بھی سرجری کے خرچے کو متاثر کرنے والے اہم عوامل ہیں۔ میڈیکل ٹیم جتنی زیادہ ماہر اور تجربہ کار ہوگی، وہ کسی بھی مسئلے کو اتنی ہی جلدی پہچان سکے گی۔ کبھی کبھی کسی خاص فیلڈ میں تجربہ رکھنے والی نرس کسی پیچیدگی یا غیر معمولی حالت کو ایک نئے ڈاکٹر کے مقابلے میں زیادہ جلدی پہچان سکتی ہے۔ اسی لیے ایسی تجربہ کار نرسز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ بھی کم تجربہ رکھنے والے اسٹاف کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
اسی طرح روم پیکیج کا خرچہ بھی سرجری کے ٹوٹل خرچے پر اثر ڈال سکتا ہے۔
ہاسپٹل کس جگہ پر واقع ہے، اس کا اثر انفراسٹرکچر کے خرچے اور اسٹاف کی تنخواہوں پر بھی پڑتا ہے۔ ٹئیر 1 اور ٹئیر 2 شہروں میں ہاسپٹل کے خرچے الگ الگ ہوتے ہیں۔ پیسے بچانے کے لیے ٹئیر 2 شہر کے ہاسپٹل کا انتخاب کرنا اچھا لگ سکتا ہے، لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ وہاں آپ کو کیسی کیئر ملے گی۔
ٹئیر 1 شہروں کے ڈاکٹرز کو اکثر مختلف قسم کے مریض دیکھنے کا موقع ملتا ہے، اس لیے اُنہیں پیچیدہ کیسز کا زیادہ تجربہ ہو سکتا ہے۔ لیکن ٹئیر 2 اور ٹئیر 3 شہروں میں بھی بہت ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں، اس لیے اُنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ چونکہ وہاں مریضوں کی تعداد نسبتاً کم ہوتی ہے، اس لیے اُن کے پاس بہت مہنگے آلات نہ بھی ہوں، لیکن کچھ ڈاکٹر اس معاملے میں الگ ہوتے ہیں۔ اُن کی اچھی مہارت کی وجہ سے اُن کے علاقے میں اُن کی اچھی شہرت ہوتی ہے، اس لیے وہ بہتر آلات میں سرمایہ کاری کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔
زیادہ خرچ ہونے والے حفاظتی انتظامات
عام طور پر، ہوٹل وغیرہ جیسے دوسرے بزنس میں ایک ہی جنریٹر رہتا ہے، لیکن ہاسپٹل کے لیے دو جنریٹر ضروری ہوتے ہیں۔ ہر ایک جنریٹر اکیلا بھی پوری بلڈنگ کو خود بخود پاور دے سکتا ہے۔ اگر ایک جنریٹر میں کوئی خرابی آ جائے تو دوسرا فوراً کام کرنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ، ہمیں یو پی ایس بھی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ یو پی ایس کی دو قسمیں ہوتی ہیں: آن لائن اور آف لائن۔
جوبلی ہلز میں موجود ما ہاسپٹلس کی برانچ، جہاں ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھناد پریکٹس کرتے ہیں، وہاں ۲۵۰ کے وی کی صلاحیت والے دو جنریٹر ہیں، جو بجلی جانے پر خود بخود آن ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ۱۲۰ کے وی اے کا آن لائن یو پی ایس بھی ہے۔ اگر ہم آف لائن یو پی ایس کی پاور استعمال کریں تو تقریباً ۰.۳ سیکنڈ کے لیے بجلی بند ہونے کا امکان رہتا ہے، اور اس کے بعد پاور واپس آتی ہے۔ اس سے ہماری سرجری میں رکاوٹ آ سکتی ہے، کیونکہ ہماری مشینیں، خاص طور پر سپر کمپیوٹرز، اہم ڈیٹا کھو سکتی ہیں۔ پھر ان مشینوں کو دوبارہ شروع کرنے اور ڈیٹا دوبارہ ڈالنے میں کچھ وقت لگتا ہے، جس سے سرجری کا وقت بڑھ سکتا ہے۔ سرجری کو جلد اور صحیح وقت پر مکمل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، کیونکہ سرجری میں لگنے والا وقت مریض کی ریکوری کے وقت پر بھی اثر ڈالتا ہے۔ مثال کے طور پر، وینٹی لیٹر میں اگر مشین بند ہو جائے تو مریض کے حساب سے پہلے سے سیٹ کیے گئے سارے سیٹنگز ختم ہو سکتے ہیں۔ پھر کسی انسان کو آ کر مشین کی سیٹنگز دوبارہ مریض کے حساب سے سیٹ کرنی پڑتی ہیں۔ ایسے مسائل سے بچنے کے لیے ہم آن لائن یو پی ایس استعمال کرتے ہیں۔ یہ مسلسل کام کرتا رہتا ہے اور پاور آن لائن یو پی ایس کے ذریعے ہی فراہم ہوتی ہے۔ ہمارے زیادہ تر آلات کو پاور صرف آن لائن یو پی ایس سے ملتی ہے۔ ہم بجلی کے محکمے سے آنے والی ڈائریکٹ را پاور استعمال نہیں کرتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ را پاور میں اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے، اور ہائی وولٹیج کی وجہ سے ہمارے قیمتی آلات خراب ہو سکتے ہیں۔ ان آلات کی مرمت میں بھی کافی خرچ آ سکتا ہے۔ کبھی کبھی کسی مشین کو مرمت کے لیے بیرونِ ملک یا ملک کے کسی دوسرے حصے میں بھیجنا پڑ سکتا ہے۔ اس میں بہت زیادہ پیسہ اور کافی وقت لگ سکتا ہے۔ اسی لیے ہم آن لائن یو پی ایس کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ یہ زیادہ محفوظ اور مستحکم پاور فراہم کرتا ہے۔ البتہ، آن لائن یو پی ایس کی قیمت آف لائن یو پی ایس کے مقابلے میں تقریباً چار سے پانچ گنا زیادہ ہوتی ہے۔
ہوٹل یا شاپنگ مال کے مقابلے میں ہاسپٹل کی بلڈنگ میں سیفٹی کے انتظامات بہت زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ صرف یہ حفاظتی انتظامات لگانا ہی نہیں، بلکہ ان کی دیکھ بھال اور مینٹیننس پر بھی پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ آخرکار، یہ خرچ مریض کے بل میں بھی شامل ہوتا ہے۔ جس ہاسپٹل میں سیفٹی کے انتظامات کم ہوں گے، وہاں کا خرچ ان ہاسپٹلز کے مقابلے میں کم ہو سکتا ہے جہاں زیادہ حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
قیام یا روم کا خرچ
عام طور پر، جیسے جیسے آپ اپنا روم اپ گریڈ کرتے جاتے، ویسے ویسے قیام کا خرچ تقریباً ۱۵٪ بڑھتا جاتا۔ مثال کے طور پر، اگر جنرل وارڈ کا خرچ ۱۰۰ روپے ہے، تو شیئرڈ روم کا خرچ ۱۱۵ روپے ہوگا (۱۰۰ × ۱.۱۵)۔ اسی طرح، سنگل روم کا خرچ ۱۳۲.۲۵ روپے ہوگا (۱۱۵ × ۱.۱۵)۔ اور اگر آپ سپر ڈیلکس روم (یا اسی طرح کے نام والے روم) میں اپ گریڈ کرتے، تو خرچ مزید ۱۰ سے ۱۵٪ بڑھ سکتا ہے۔ اس حساب سے کل خرچ تقریباً ۱۴۵ سے ۱۵۲ روپے تک ہو سکتا ہے۔



Comments