top of page

سائنَس سرجری کی ضرورت کب پڑتی ہے؟

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 3
3 min read
سائنَس سرجری کی ضرورت کب پڑتی ہے؟

سائنَس سرجری کیا ہے؟

سائنَس سرجری ایک ایسا طریقہ ہے جس میں سائنَس کے اندر جمع ہوئے رطوبت کو باہر نکالا جاتا ہے۔ اس دوران سائنَس کی اندرونی جھلی کو محفوظ رکھا جاتا ہے اور سائنَس سے رطوبت باہر نکلنے کے راستے میں موجود قدرتی بناوٹ کی خرابیوں کو ٹھیک کیا جاتا ہے، جن کی وجہ سے شروع سے ہی رطوبت جمع ہو رہی تھی۔


سرجری کے نتائج الگ الگ ہو سکتے ہیں۔ استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی اور طریقۂ کار کے حساب سے ان میں کافی بڑا فرق آ سکتا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر طریقوں میں شروع کے نتائج ایک جیسے نظر آتے ہیں، لیکن سرجری کے تین سال بعد ان کا فرق صاف نظر آتا ہے۔ کامیابی کی شرح 30% سے لے کر 99.9% تک ہو سکتی ہے۔


سائنَس سرجری کے الگ الگ طریقوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے نیچے دیا گیا آرٹیکل پڑھیے۔


سائنس کی سرجری کب کروانا ضروری ہوتا؟

زیادہ تر معاملوں میں، سائنس کی سرجری سائنسائٹس کے علاج کے لیے سب سے پہلا طریقہ نہیں رہتا۔ عام طور پر اینٹی بایوٹکس اور گھر کے علاج سے سائنسائٹس ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن کچھ خاص حالتوں میں سائنس کی سرجری کروانا ضروری ہو جاتا ہے۔ سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ ای این ٹی اسپیشلسٹ اپنے تجربے اور جانچ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔


یہ وہ حالتیں ہیں جن میں سائنس کی سرجری کا مشورہ دیا جا سکتا ہے:

  1. شدید سائنسائٹس

  2. دواؤں سے فائدہ نہ ہونا

  3. پیچیدگیاں پیدا ہونا

  4. فنگل سائنسائٹس


1. شدید سائنوسائٹس کی علامات – بار بار اٹیک آنا

اگر آپ کو کرونک سائنوسائٹس ہے اور بار بار ایکیوٹ آن کرونک اٹیک آتے رہتے ہیں، یعنی سال میں چار یا اس سے زیادہ مرتبہ شدید انفیکشن ہونا، جس میں ہر اٹیک پانچ دن سے زیادہ رہتا ہے اور انفیکشن کو ختم کرنے کے لیے اینٹی بایوٹکس کی ضرورت پڑتی ہے، تو اب آپ کو سائنوسائٹس کی سرجری کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ بار بار ایسے اٹیک آنے سے آپ کی روزمرہ زندگی کافی متاثر ہو سکتی ہے اور آگے چل کر پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔ ایسے حالات میں سائنَس کی سرجری کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ موجودہ انفیکشن کا علاج کیا جا سکے اور آئندہ بار بار سائنوسائٹس کے انفیکشن ہونے سے بچایا جا سکے۔

2. دوائیاں کام نہیں کر رہیں

سائنوسائٹس کے علاج کا عام طریقہ یہ ہے کہ سائنوسائٹس کے اسٹیج کے حساب سے اینٹی بایوٹکس دی جاتی ہیں۔ اگر الرجی بھی ہے تو ساتھ میں الرجی کی دوائیاں بھی دی جاتی ہیں۔


جن ای این ٹی ڈاکٹرس نے اینٹی بایوٹکس دیئے رہتے، اُن کو بھی اینٹی بایوٹکس سے انفیکشن میں کتنا فرق پڑنا، اُس کی کچھ امیدیں رہتی۔ مثال کے طور پر، ایکیوٹ سائنوسائٹس میں، جو انفیکشن کا شروعاتی اسٹیج رہتا، اینٹی بایوٹکس کا کورس شروع کرنے کے 48 گھنٹوں کے اندر سائنوسائٹس کی 50% علامتیں کم ہونا متوقع رہتا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ڈاکٹر یا تو کورس میں تبدیلیاں کرنے کی کوشش کرتے یا ریکوری جلدی ہونے کے لیے چھوٹی موٹی سرجری کرتے۔


کبھی کبھی کورس پورا ہونے کے بعد بھی سائنَس کا انفیکشن کم نہیں ہوتا۔ کرانک سائنوسائٹس میں اینٹی بایوٹکس کا کورس 6 مہینے تک چل سکتا، پھر بھی انفیکشن پوری طرح ختم نہ بھی ہو۔ ایسے میں ڈاکٹر سائنَس انفیکشن کی سرجری کرنے کا مشورہ دیتے۔


3. پیچیدگیاں

سائنوسائٹس کی پیچیدگیاں کی وجہ سے ای این ٹی ڈاکٹر سرجری کرنے کا فیصلہ لے سکتے، خاص طور پر جب پیچیدگیاں کم نہیں ہو رہیں یا دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے۔


خاص طور پر آربیٹل سیلولائٹس، آربیٹل ایبسس، میننجائٹس یا انسیفلائٹس جیسی پیچیدگیوں میں۔


4. فنگل سائنوسائٹس

جب کافی عرصے سے سائنوسائٹس رہتا ہے تو سائنَس کے اندر پانی اور رطوبت جمع ہوکر رُک جاتے۔ ایسے میں فنگس بڑھنے لگتا۔ اس طرح کے انفیکشن کو، جس میں فنگس صرف سائنَس تک ہی محدود رہتا، نان اِنویسیو فنگل سائنوسائٹس بولتے۔ یہ فنگل سائنوسائٹس کی سب سے عام قسم ہے۔ سائنَس میں فنگس موجود ہے یا نہیں، یہ سی ٹی اسکین کے ذریعے پتا چلتا۔ لیکن سی ٹی اسکین میں فنگس نظر آنے کے بعد سرجری کرنا ضروری ہوجاتا۔


فنگس تک اینٹی فنگل دوائیاں اکثر صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتیں۔ اس لیے بیکٹیریا اور فنگس دونوں والی رطوبت کو باہر نکالنے کے لیے سرجری کرنا ضروری رہتا۔ دوسری طرف، اِنویسیو فنگل سائنوسائٹس میں، جہاں فنگس سائنَس کے ٹشوز میں اندر تک پھیل جاتا، اینٹی فنگل علاج ہی کافی ہوسکتا۔


یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ ایک ہی مریض میں اِنویسیو اور نان اِنویسیو فنگل سائنوسائٹس دونوں ایک ساتھ بھی ہوسکتے۔ دونوں کے علاج کا طریقہ الگ الگ رہتا، تبھی صحیح علاج ممکن ہوتا۔



 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page