کیا میوکورمائیکوسس پوری طرح ٹھیک ہو سکتا ہے؟


بلیک فنگس یا میوکورمائیکوسس کا علاج ممکن ہے تبھی جب اس کی شروعاتی اسٹیج میں ہی پہچان ہو جائے اور کسی تجربہ کار ڈاکٹر سے علاج کروایا جائے۔ میوکورمائیکوسس ایک تیزی سے پھیلنے والا فنگل سائنَس انفیکشن ہے، جس میں فنگس خون کی نالیوں کے ذریعے بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔
جتنی جلدی علاج شروع ہوگا، اتنی جلدی صحتیابی ہوگی، اور اینٹی فنگل دوا کی خوراکیں اور ڈی برائیڈمنٹ کی سرجریاں بھی کم ہوں گی۔
کیا بلیک فنگس کا شروع کے مرحلے میں علاج ہو سکتا ہے؟
کالی پھپھوندی شروع کے مرحلے میں قابلِ علاج ہے، اور اس میں ۹۰ فیصد تک مریضوں کے زندہ بچنے کی شرح ہے۔
تو اگر ہم شروع کے مرحلے میں ہی علاج شروع کر دیں، تو کسی تجربہ کار ڈاکٹر کے ہاتھوں مکمل صحتیاب ہونے اور جان بچنے کے امکانات زیادہ رہتے۔
تو، ٹیسٹ کے رزلٹ آنے کا انتظار کیے بغیر بھی شک کی بنیاد پر علاج شروع کر دینا چاہیے، کیونکہ تیزی سے پھیلنے والی فنگس کی وجہ سے رزلٹ کا انتظار کرنا مریض کی قسمت بدل سکتا ہے۔
اس کے علاج میں کئی بار ڈی برائیڈمنٹ کرنا اور تگڑے اینٹی فنگل دوائیں دینا ضروری ہوتا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے ہمارا میوکورمائکوسس کے علاج والا آرٹیکل پڑھیں۔
کیا آخری اسٹیج میں میوکورمائیکوسس کا علاج ہو سکتا ہے؟
شروع کے اسٹیج سے آخری اسٹیج تک پہنچنے میں خطرناک طور پر صرف چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلیک فنگس یا بہت تیزی سے پھیلنے والے فنگل انفیکشن اتنے خطرناک ہوتے ہیں۔
جب بلیک فنگس کا پتا دیر سے چلتا ہے تو اِس کا علاج ممکن نہیں رہتا۔
اس اسٹیج پے، زیادہ تر امکان ہے کہ فنگس چہرے کے کئی حصّوں میں، دماغ سمیت، پھیل جائے گی، اور مریض کے بچنے کے چانس ۵ فیصد سے بھی کم رہ جائیں گے۔ اس اسٹیج پے زیادہ تر ڈاکٹرز کو مریض کا علاج کرنے کا کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا۔
مریض کی صحتیابی کو میڈیکل فیلڈ میں ایک معجزہ سمجھا جائے گا۔
ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھناد کے حساب سے، اس اسٹیج پر علاج کے لیے چہرے کے کئی اہم اعضاء نکالنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس سے مریض کو غیرضروری تکلیف ہوگی، اپنوں کے لیے ایک بہت دل توڑ دینے والا منظر ہوگا، اور مریض کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جب سروائیول اور ریکوری کے چانسز کم ہوں، تو اتنا بڑا رسک لینا فائدے کا نہیں ہوتا۔
یہ ڈاکٹر کے۔ آر۔ میگھناد کی رائے ہے، لیکن ہر ڈاکٹر کی رائے اس سے الگ ہو سکتی ہے۔
اس لیے بلیک فنگس کی علامات کے بارے میں ہمیں جانکاری رکھنا ضروری ہے اور سروائیول کے چانسز بہتر رکھنے کے لیے جتنی جلدی ہو سکے ENT ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
مکیورمائکوسس دوبارہ ہونا
بلیک فنگس دوبارہ ہونے کا انحصار مریض کی قوتِ مدافعت اور قسمت، ڈاکٹر کی مہارت اور تجربے، اور بیماری کا مکمل یا جزوی علاج ہونے پر رہتا ہے۔
کبھی کبھی اگر مریض کی ضرورت کے مطابق علاج صحیح طریقے سے نہ کیا جائے تو مریض جزوی طور پر صحتیاب ہو سکتا ہے۔ اینٹی فنگل دواؤں کی مقدار آہستہ آہستہ کم کرنے یا دوائیں بند کرنے پر علامات دوبارہ ظاہر ہو سکتی ہیں۔
کیا بار بار ہونے والی بلیک فنگس کا علاج کیا جا سکتا ہے؟
دیکھیں، بار بار ہونے والی بلیک فنگس کے کیسز کا علاج پہلی مرتبہ ہونے والے کیسز کے مقابلے میں عام طور پر تھوڑا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ مریض پہلے ہی طاقتور سرجری اور اینٹی فنگل علاج سے گزر چکا ہوتا ہے۔ اس لیے مریض پہلی مرتبہ کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ حساس ہوتا ہے۔
بار بار ہونے والی بلیک فنگس کا علاج ممکن ہوگا یا نہیں، یہ مریض کی قوتِ مدافعت، ڈاکٹر کے تجربے اور فنگس کی شدت پر منحصر ہوتا ہے۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
کیا میوکورمائکوسس کا علاج ممکن ہے؟
جی ہاں، اگر میوکورمائکوسس کا پتہ شروع کے مرحلے میں چل جائے اور فوراً علاج شروع کردیا جائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔ لیکن اگر اس انفیکشن کا پتہ دیر سے چلے، تو اس کا علاج کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس مرحلے پر فنگس چہرے کے مختلف حصوں تک، بشمول دماغ کے، پھیل سکتی ہے، جس کی وجہ سے مریض کے بچنے کے امکانات ۵ فیصد سے بھی کم رہ جاتے ہیں۔ اس لیے جیسے ہی میوکورمائکوسس کا شک ہو، فوراً علاج شروع کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مریض کے بچنے کے امکانات بڑھ سکیں۔
بلیک فنگس میں سروائیول ریٹ کتنا ہے؟
بلیک فنگس میں سروائیول ریٹ اس بات پر منحصر رہتا ہے کہ علاج کس اسٹیج پر شروع کیا گیا ہے۔ اگر شروع کے اسٹیج پر ہی علاج شروع کر دیا جائے تو سروائیول ریٹ ۹۰ فیصد ہوتا ہے۔ لیکن اگر علاج بعد کے اسٹیج تک ٹال دیا جائے تو سروائیول ریٹ ۵ فیصد سے بھی کم ہو جاتا ہے۔
اس لیے جلدی علاج شروع کرنے سے مریض کے ریکوری اور سروائیو کرنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔



Comments