top of page

اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کی قیمت ساؤتھ انڈیا میں

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 3
4 min read

اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کی قیمت ساؤتھ انڈیا میں

سائنَس سرجری سائنَس سے جڑی تکالیف میں پریشان ہونے والے مریضوں کے لیے ایک اہم علاج بن چکی ہے۔ اس سرجری کا مقصد سائنَس سے ناک میں پانی نکلنے والے راستے میں جو رکاوٹیں رہتی ہیں، اُن کو صاف کرنا، تکالیف کو کم کرنا اور مریض کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ لیکن اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کا خرچہ ہر مریض کے لیے ایک جیسا نہیں رہتا۔ یہ کئی باتوں پر منحصر رہتا ہے، جیسے سرجری کی قسم، استعمال ہونے والے آلات اور دوسری اضافی سہولیات۔ اس مضمون میں ہم ساؤتھ انڈیا میں اینڈوسکوپک سائنَس سرجری کے خرچے کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے، تاکہ مریض اپنی سائنَس کی صحت کے بارے میں صحیح فیصلہ لے سکیں۔


سائنوسائٹس کے آپریشن کی قِسمیں اور اُن کا خرچہ

اینڈوسکوپک سائنَس سرجری ایک پیچیدہ میڈیکل پروسیجر ہے، جس کو پوری صفائی اور مہارت کے ساتھ کرنا پڑتا۔ آپریشن کے دوران سرجن کتنے سائنَس تک پہنچ سکتے، یہ اُن کے تجربے اور استعمال ہونے والے آلات پر منحصر رہتا۔ چونکہ جدید آلات اکثر کافی مہنگے رہتے، اس لیے سائنَس کے آپریشن کے خرچے میں کافی فرق ہو سکَتا۔


ایف ای ایس ایس سرجری

فنکشنل اینڈوسکوپک سائنَس سرجری (FESS) سائنَس کی سب سے زیادہ کی جانے والی سرجری ہے۔ ایف ای ایس ایس طریقے میں 40 سائنَس میں سے صرف 4 سے 5 سائنَس صاف کیے جاتے ہیں۔ اس کی کامیابی کی شرح تقریباً 30 فیصد رہتی ہے اور یہ سرجری عام طور پر ایک گھنٹے سے کم وقت میں پوری ہو جاتی ہے۔ جنوبی ہندوستان میں ڈاکٹر کے. آر. میگھناتھ کی نگرانی میں ایف ای ایس ایس سرجری کا خرچہ جنرل وارڈ میں داخلے کے ساتھ تقریباً 1,00,000 ہندوستانی روپے (تقریباً 1,200 امریکی ڈالر) ہوتا ہے۔ یہ ضرور پتا کرلیں کہ بتائی گئی رقم میں تمام ضروری خرچے شامل ہیں یا نہیں. جیسے بیڈ چارجز، سرجن کی فیس، نرسنگ چارجز، آپریشن تھیٹر کی فیس، اینستھیزیا کے چارجز، دوائیاں اور سرجری میں استعمال ہونے والا سامان۔


ٹوٹل فرنٹو سفینو ایتھموئیڈیکٹومی (TFSE)

ٹی ایف ایس ای سائنَس کی سرجری کی ایک زیادہ ایڈوانس تکنیک ہے۔ اِس میں سارے سائنَس کو صاف کیا جاتا ہے، جس سے 90% تک کامیابی ملتی ہے۔ اِس سرجری کو کرنے میں تقریباً 2 سے 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ سرجری جتنی پیچیدہ ہوتی ہے، اُتنا ہی خرچہ بھی بڑھتا ہے۔ ساؤتھ انڈیا میں TFSE سرجری کا خرچہ جنرل وارڈ میں رہنے کے ساتھ تقریباً 2,00,000 ہندوستانی روپے (لگ بھگ 2,050 امریکی ڈالر) سے شروع ہوتا ہے۔


ڈی برائیڈرز

سرجری کے دوران استعمال ہونے والے آلات کی قسم، سرجری کی کامیابی کے امکانات اور خرچے دونوں پر کافی اثر ڈالتی ہے۔ مثال کے طور پر، ٹشو نکالنے کے لیے خاص طور پر بنائے گئے ڈی برائیڈرز (Debriders) استعمال کرنے سے خرچہ 40,000 سے 50,000 روپے (تقریباً 425 سے 525 امریکی ڈالر) تک بڑھ سکتا ہے۔ ڈی برائیڈر کا خرچہ اس بات پر منحصر رہتا ہے کہ کس قسم کے اور کتنے بلیڈز کی ضرورت پڑتی ہے۔ سیدھے بلیڈز کی قیمت لگ بھگ 10,000 روپے (تقریباً 105 امریکی ڈالر) ہوتی ہے، جبکہ ٹیڑھے بلیڈز کی قیمت 17,000 سے 18,000 روپے (تقریباً 180 سے 190 امریکی ڈالر) کے بیچ رہتی ہے۔ ڈی برائیڈر بلیڈز کے اعلیٰ ورژن زیادہ صفائی اور احتیاط کے ساتھ ٹشو نکالنے میں مدد کرتے ہیں، اسی لیے ان کی قیمت بھی زیادہ رہتی ہے۔


امیج گائیڈڈ سائنَس سرجری

امیج گائیڈڈ سائنَس سرجری میں سرجری کے دوران زیادہ صفائی اور حفاظت کے لیے جدید نیویگیشن مشینوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ مشینیں مریض کے سر کا تھری ڈی نقشہ بناتی ہیں، جس سے سرجن کو سرجری کے دوران صحیح جگہ پہچاننے اور زیادہ درستگی کے ساتھ کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انڈیا میں ایک نیویگیشن سسٹم خریدنے کا خرچہ تقریباً 80 لاکھ روپے (لگ بھگ 83 ہزار امریکی ڈالر) ہوتا ہے۔ لیکن امیج گائیڈڈ سائنَس سرجری میں استعمال ہونے والے اضافی سامان سمیت، مریض پر آنے والا اضافی خرچہ تقریباً 50,000 روپے ہوتا ہے۔


اینڈوسکوپک بیلون سائنو پلاسٹی (EBS)

اینڈوسکوپک بیلون سائنو پلاسٹی (EBS) کو فرنٹل سائنَس کی سرجری میں اکیلے بھی استعمال کر سکتے، یا دوسری تکنیکوں کے ساتھ ملا کے بھی کر سکتے۔ لیکن دوسری تکنیکوں کے ساتھ ملانے پر یہ زیادہ اچھا کام کرتی، جس سے سائنَس کی سرجری کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے۔ اس کا خرچہ ₹1,00,000، یعنی تقریباً 1,200 امریکی ڈالر رہتا۔ یہ طریقہ سائنَس کی سرجری کے کل خرچے کو بڑھاتا ضرور، لیکن سرجری کی کامیابی کے امکانات کافی بڑھا دیتا۔ اس کے علاوہ، یہ زخم کے نشان (Scarring) بننے کو بھی کم کرتا، اس لیے کئی مریضوں کے لیے یہ ایک اچھا خرچہ ثابت ہوتا۔


سائنَس کے لیے کونسی سرجری سب سے اچھی ہے اور اس کا خرچہ کتنا آتا؟

سائنَس کی سرجری میں بہترین نتیجے حاصل کرنے کے لیے مریضوں کو ایک مکمل طریقۂ علاج پر غور کرنا چاہیے، جس میں TFSE، ڈی برائیڈرز، نیویگیشن سسٹم اور EBS شامل رہتے۔ ان تمام جدید سہولتوں کے ساتھ سرجری کا خرچہ تقریباً 3,70,000 انڈین روپے (لگ بھگ 3,850 امریکی ڈالر) تک آتا۔


قیمت پر اثر ڈالنے والے دوسرے عوامل

کئی چیزیں سرجری کے کُل خرچے پر اثر ڈال سکتی ہیں، جیسے ہاسپٹل کی سہولتوں کا خرچہ، سرجن کی فیس، میڈیکل اسٹاف کا تجربہ، بے ہوشی کی دوا (اینستھیزیا) اور ہاسپٹل کی جگہ۔ ہاسپٹل میں حفاظت کے انتظامات، جیسے بجلی کا بیک اَپ سسٹم، بھی بہت ضروری رہتے ہیں اور ان کا خرچہ بھی کُل لاگت میں شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، مریض کے لیے چُنے گئے کمرے یا رہنے کی سہولت کے حساب سے بھی سرجری کا کُل خرچہ بدل سکتا ہے۔


جنوبی ہندوستان میں سائنَس سرجری کا خرچہ اس بات پر منحصر رہتا ہے کہ کون سی تکنیک اور کون سے آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مریضوں کو اپنی طبی ضرورت، بجٹ اور ڈاکٹر کے تجربے کو دھیان میں رکھ کر سائنَس سرجری کے بارے میں فیصلہ لینا چاہیے۔ سرجری سے پہلے یہ ضرور چیک کر لیں کہ بتائی گئی قیمت میں تمام خرچے شامل ہیں یا نہیں، تاکہ سرجری کے دوران کوئی اچانک اضافی خرچہ سامنے نہ آئے۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page