کیا کالی پھپھوندی آکسیجن کے ساتھ بڑھتی ہے؟

ہاں، زیادہ تر پھپھوندیوں کو بڑھنے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ اُن کے میٹابولزم اور زندہ رہنے کے لیے آکسیجن ضروری ہوتی ہے۔ لیکن پھپھوندیاں خالص آکسیجن والے ماحول میں زندہ نہیں رہ سکتیں، کیونکہ یہ اُن کے لیے زہریلی ہوتی ہے۔ اس کے بجائے، وہ ہوا میں موجود عام مقدار والی آکسیجن میں اچھی طرح بڑھتی ہیں۔

کالی پھپھوندی (میوکَر)، کینڈیڈا اور ایسپرجلِس جیسی پھپھوندیاں ہمارے ماحول میں عام طور پر پائی جاتی ہیں۔ یہ سڑنے والے نامیاتی مادّوں، مردہ جانداروں اور نم، آکسیجن سے بھرپور جگہوں پر اُگتی ہیں۔ یہ قدرتی ماحولیاتی نظام کا ایک حصہ ہیں اور نامیاتی مادّوں کو توڑنے میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔
ہماری روزمرہ زندگی میں، جو ہوا ہم سانس کے ذریعے اندر لیتے ہیں، اُس میں موجود پھپھوندی کے ذرات سے ہمارا مسلسل سامنا ہوتا رہتا ہے۔ صحت مند قوتِ مدافعت رکھنے والے لوگوں کے لیے عام طور پر یہ نقصان دہ نہیں ہوتا، لیکن جن لوگوں کی قوتِ مدافعت کمزور ہو، اُن میں ان پھپھندیوں کی وجہ سے انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جیسے میوکورمائیکوسس یا کینڈیڈیاسس۔



Comments