کیا آپ کو گھر پر میوکورمائکوسِس ہو سکتا ہے؟

جی ہاں، آپ کو میوکورمائکوسِس گھر میں یا کہیں اور بھی ہو سکتا ہے۔ اس کا آپ کے مقام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ انفیکشن میوکور فنگس کی وجہ سے ہوتا ہے، جو ہمارے ماحول میں عام طور پر ہر جگہ موجود ہوتی ہے، گھروں میں بھی۔ ہم روزانہ سانس لینے کے دوران ہوا کے ذریعے ان فنگس کے ذرات اپنے جسم میں لے جاتے ہیں، لیکن ایک صحت مند مدافعتی نظام عام طور پر ان کو نقصان پہنچانے سے روک دیتا ہے۔
میوکورمائکوسِس ہونے کا خطرہ اس وقت بڑھتا ہے جب جسم کا مدافعتی نظام بہت زیادہ کمزور ہو جائے۔ اس لیے میوکورمائکوسِس ہونا اس بات سے جڑا ہوا نہیں ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں یا کہاں جاتے ہیں، بلکہ اس کا تعلق آپ کے مدافعتی نظام کی حالت سے ہے۔

میوکورمائکوسِس کن لوگوں کو ہو سکتا ہے؟
جن لوگوں کی قوتِ مدافعت کمزور ہوتی ہے، اُن کو میوکورمائکوسِس ہونے کا زیادہ امکان رہتا ہے، جیسے:
جن لوگوں کا آرگن ٹرانسپلانٹ ہوا ہے اور وہ اِمیون سَپریس کرنے والی دوائیاں لے رے ہیں
کینسر کے مریض جو کیموتھراپی کروا رے ہیں
جن لوگوں کو ایڈز جیسی اِمیون ڈیفیشنسی کی بیماریاں ہیں
ذیابیطس کے مریض جن کا بلڈ شوگر کنٹرول میں نہیں ہے
جو لوگ لمبے عرصے سے اسٹیرائڈز کا علاج لے رے ہیں
یہ دیکھا گیا ہے کہ جن لوگوں کو میوکورمائکوسِس ہوتا ہے، اُن میں زیادہ تر لوگوں کو بے قابو ذیابیطس ہوتی ہے، کیونکہ یہ اس بیماری میں بتائی جانے والی عام حالتوں میں سے ایک ہے۔
آپ کو کیسے پہچان پَڑتا کہ آپ کو میوکورمائکوسِس ہے؟
میوکورمائکوسِس کو پہچاننا ضروری ہے، لیکن اس انفیکشن کو شروع کے مرحلے میں ہی پہچان لینا اور بھی ضروری ہے، تاکہ مریض کے بچنے کے سب سے زیادہ ممکن امکانات رہیں۔
میوکورمائکوسِس کی پہلی علامت
گال کی ہڈی، دانت، آنکھ یا سر میں بہت تیز درد ہونا، جو عام درد کی گولیاں لینے کے بعد بھی کم نہ ہو۔
باقی کے علامات
ناک سے کالا مادہ آنا
ڈبل نظر آنا
نظر کمزور ہوتے جانا
آنکھ، ناک یا گال پر سوجن آنا
آنکھوں سے پانی آنا یا آنکھیں لال ہونا
بلیک فنگس انفیکشن کا علاج
اگر بلیک فنگس کا شک ہو تو ڈاکٹر عام طور پر ٹیسٹ کے رزلٹ کا انتظار کیے بغیر فوراً علاج شروع کر دیتے ہیں، تاکہ انفیکشن مزید نہ پھیلے اور پیچیدگیاں نہ بڑھیں۔ علاج میں عام طور پر انفیکٹڈ ٹشو کو نکالنے کے لیے ایک سے زیادہ سرجریاں اور اینٹی فنگل دواؤں کا امتزاج شامل ہوتا ہے۔ علاج میں دیر ہونے سے سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس میں نظر کا چلے جانا، جبڑے کو نقصان پہنچنا، یا موت بھی شامل ہے۔
کیا میوکورمائکوسِس سے بچا جا سکتا ہے؟
مائکور کی زد میں آنے سے مکمل طور پر بچنا ممکن نہیں ہے، لیکن میوکورمائکوسِس سے بچاؤ کا سب سے اچھا طریقہ اپنی قوتِ مدافعت کو مضبوط رکھنا ہے۔ جن لوگوں کو ذیابیطس ہے، اُن کے لیے بلڈ شوگر کو اچھی طرح کنٹرول میں رکھنا بلیک فنگس کے انفیکشن سے بچنے میں بہت اہم ہے۔
تحریر کردہ



Comments