top of page

کیا زکام سے آپ کے سائنَس پر اثر پڑ سکتا ہے؟

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 5
2 min read

نزلہ، جو ناک کا انفیکشن ہوتا ہے، کبھی کبھار آگے چل کے سائنوسائٹس اور مڈل ایئر انفیکشن جیسی تکلیفوں کا سبب بن سکتا ہے۔ نزلہ زیادہ تر وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور عام طور پر نقصان دہ نہیں ہوتا، لیکن کبھی کبھار اس کی وجہ سے یہ مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر نزلہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوا ہے، تو اُس کو کامن کولڈ بولتے ہیں۔

 

کیا زکام سے آپ کے سائنَس پر اثر پڑ سکتا ہے؟

سائنس کو سمجھتے ہیں

سائنس ہمارے سر کے اندر ہوا سے بھرے ہوئے خالی حصے ہوتے، جو سانس لینے میں مدد کرتے ہیں۔ لیکن دھول مٹی اور بیکٹیریا جیسے غیر ضروری ذرات بھی سانس کے ساتھ اندر جاکے سائنس میں جمع ہو جاتے ہیں۔ اِن ذرات کو باہر نکالنے کے لیے، سائنس کے اندر موجود میوکس کی تہہ ایک خاص رطوبت بناتی ہے، جو اِن غیر ضروری ذرات کو دھو کے باہر نکالنے میں مدد کرتی ہے۔ سائنس کے اندر ایک میوکس میمبرین کی تہہ ہوتی، جو بلغم بناتی ہے تاکہ یہ غیر ضروری ذرات آسانی سے صاف ہو کے باہر نکل جائیں۔

 

نزلہ سینسز کو کیسے متاثر کر سکتا ہے؟

سینسز کے اندر موجود میوکس میمبرین سانس کے نظام کے کئی حصّوں سے جڑی رہتی ہے، جیسے ناک، گلا، یوسٹیشین ٹیوب، وائس باکس، پھیپھڑے وغیرہ۔ ناک میں ہوا انفیکشن آسانی سے سینسز، گلے اور دوسرے جڑے ہوئے حصّوں تک پھیل سکتا ہے۔ خاص طور پر اوپری سانس کے نظام میں، جہاں میوکس کی تہہ زیادہ موٹی رہتی ہے۔

 

سردی سے سائنَس انفیکشن کیسے ہوتا؟

جب سائنَس کے اندر فلوئڈ جمع ہوکے رُک جاتا، تو بیکٹیریا کو بڑھنے کا موقع ملتا، جس سے سائنَس کی دیواروں میں انفیکشن ہو جاتا، اِسی کو سائنَسائٹس بولتے۔ سردی کی وجہ سے ناک کے اندر کی میوکسَل لائننگ میں سوجن آ سکتی، جس سے فلوئڈ جمع ہوکے رُک جاتا اور بیکٹیریا بڑھنے لگتے۔ اِس کی وجہ سے سوجن اور بلاکیج اور زیادہ ہو سکتے، خاص طور پر اُن لوگوں میں جن کو پہلے سے کوئی بیماری یا مسئلہ ہو۔

 

سردی کی وجہ سے کن لوگوں کو سائنَس انفیکشن ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا؟

عام طور پر صحیح دیکھ بھال کرنے سے نزلہ 5 سے 7 دن میں ٹھیک ہو جاتا۔ لیکن اگر علاج نہ کیا جائے یا کسی شخص کو پہلے سے ایسی کوئی بیماری یا مسئلہ ہو جس کی وجہ سے سائنَسائٹس ہوتا، تو نزلہ کے سائنَس انفیکشن میں بدلنے کا خطرہ زیادہ رہتا۔ ایسی وجوہات میں سائنَس کی بناوٹ میں پیدائشی خرابی، الرجی اور پیدائش سے ہی بیکٹیریا کے خلاف جسم کی قوتِ مدافعت کم ہونا شامل ہیں۔

 

 

سائنس کے انفیکشن سے بچاؤ

اپنی سردی کو آسان طریقوں سے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، جیسے بھاپ لینا، جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا، اور میڈیکل اسٹور پر بغیر نسخے کے ملنے والی ناک کھولنے کی دوائیں یا نمکین پانی والے ناک کے اسپرے استعمال کرنا۔ اِن طریقوں سے پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے اور جلدی صحت یاب ہونے میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ اپنی قوتِ مدافعت کو اچھا رکھنے والی عادتیں اپنانے سے جسم کو ہر طرح کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے، جس میں سائنسائٹس بھی شامل ہے۔


اگر سردی کی علامات زیادہ دن تک رہیں یا بہت زیادہ شدید ہوں، تو صحیح تشخیص اور علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page