top of page

مجھے ہر بار سردی ہونے پر سائنَسائٹس کیوں ہو جاتا؟

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 5
4 min read

کبھی آپ نے سوچا کہ عام سردی زکام کبھی کبھی بڑھ کر سائنَسائٹس کا مسئلہ کیسے بن جاتا ہے؟ آئیے، اس بات کو ذرا سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ اس تبدیلی کو کیسے روک سکتے ہیں۔


مجھے ہر بار سردی ہونے پر سائنَسائٹس کیوں ہو جاتا؟

سردی اور اُس سے ہونے والی پیچیدگیاں

عام سردی ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور زیادہ تر لوگوں کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ہوتی ہے۔


عام طور پر سردی ایک ہفتے کے اندر ٹھیک ہو جاتی ہے۔ لیکن ناک میں ہونے والا کوئی بھی انفیکشن، چاہے وہ عام سردی ہی کیوں نہ ہو، آسانی سے اُن حصوں تک پھیل سکتا ہے جن کی اندرونی تہہ (میوکوسا لائننگ) ناک جیسی ہوتی ہے۔


اِن حصوں میں شامل ہیں:

  1. سائنَس

  2. یوسٹیشین ٹیوب، جو مڈل ایئر تک ہوا پہنچاتی ہے

  3. گلا

  4. وائس باکس (آواز کی ڈبّی)

  5. پھیپھڑے

 

سائنَسائٹس

سائنَسائٹس سائنَس میں ہونے والا انفیکشن ہے۔ یہ اُس وقت ہوتا ہے جب کھوپڑی کے اندر ہوا سے بھری ہوئی خالی جگہوں میں سوجن آ جاتی ہے۔ یہ سوجن وائرس، بیکٹیریا یا فنگس کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔


نزلہ سائنَس انفیکشن ہونے کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے، لیکن نزلے سے سائنَسائٹس صرف اُنہی لوگوں کو ہوتا ہے جن میں پہلے سے کچھ وجوہات موجود رہتی ہیں۔ ہر کسی کو نزلے سے سائنَسائٹس نہیں ہوتا۔


سردی بار بار سائنَسائٹس میں کیوں بدل جاتی؟

سردی ہمیشہ سائنَسائٹس میں نہیں بدلتی۔ یہ صرف اُن لوگوں میں سائنَسائٹس بنتی ہے جن کو پہلے سے کچھ اندرونی مسائل رہتے۔

  • الرجی

  • سائنَس سے رطوبت باہر نکلنے کے راستے میں پیدائشی یا دوسرے مسائل

  • پیدائشی طور پر بیکٹیریا سے لڑنے کی قوتِ مدافعت کم ہونا


تو جب ایسے ایک یا ایک سے زیادہ مسائل والے بندے کو سردی ہوتی، تو یہ عام سی سردی بھی سائنَسائٹس میں بدل سکتی ہے۔

 

 

سائنَسائٹس شروع ہونے میں سردی زکام کا رول

عام سردی زکام ایک وائرل انفیکشن ہے، جو عام طور پر تقریباً ایک ہفتے تک رہتا ہے۔


لیکن عام سردی زکام سمیت ناک میں ہونے والا کوئی بھی انفیکشن سائنَس تک پھیل سکتا ہے۔ اِس کی وجہ سے سائنَس کے اندر موجود میوکوسا کی تہہ میں سوجن آ سکتی ہے، جس سے سائنَس میں پانی جمع ہونے لگتا ہے۔


الرجی، سائنَس سے پانی نکلنے والے راستے میں بناوٹی فرق اور بیکٹیریا کے خلاف کمزور قوتِ مدافعت اِس سوجن کو اور بڑھا سکتے ہیں۔ اِس سے سائنَس کے راستے بند ہو جاتے ہیں اور سائنَس انفیکشن ہو سکتا ہے۔

 

15 دن کا ایک اہم مرحلہ

زیادہ تر لوگوں میں سردی کی وجہ سے ہونے والا سائنَسائٹس، سردی کی علامتیں شروع ہونے کے 15 دن کے اندر اندر ٹھیک ہو جاتا ہے، خاص طور پر جب کوئی سنگین اندرونی وجہ موجود نہ ہو۔


اگر ایسا نہیں ہوتا تو، علامتیں آہستہ آہستہ کم ہونے لگتی ہیں۔ اِس کا مطلب ہے کہ ایکیوٹ سائنَسائٹس، سب ایکیوٹ سائنَسائٹس میں بدل رہا ہے۔ یہ علامتیں مزید 30 دن تک رہ سکتی ہیں۔ اُس کے بعد یہ بہت ہلکی ہو جاتی ہیں اور تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہیں۔ یہ کرونک سائنَسائٹس میں بدلنے کی نشانی ہے، جس میں پیچیدگیاں ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔


اگر انفیکشن 15 دن کے بعد بھی برقرار رہے تو بہتر ہے کہ ENT اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔ وہ اندرونی وجوہات کا پتہ لگا کر اُن کا علاج کریں گے اور ضرورت پڑنے پر اینٹی بایوٹکس بھی دے سکتے ہیں۔ اگر علاج میں دیر کی جائے تو اینٹی بایوٹکس کا کورس زیادہ لمبا چل سکتا ہے یا پھر سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اِس لیے جتنی جلدی ہو سکے، علاج پر دھیان دینا بہت ضروری ہے۔

 

ایکیوٹ آن کرونک سائنَسائٹس کا دھوکہ

بہت سارے کرونک سائنَسائٹس کے مریضوں کو ہلکی پھلکی اور زیادہ محسوس نہ ہونے والی علامتیں رہتی ہیں، اِس لیے اُن کو غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ اُن کو سائنَسائٹس ہے ہی نہیں۔ لیکن جب اُن کو سردی یا کوئی اور انفیکشن ہوتا ہے تو یہ علامتیں بڑھ جاتی ہیں، جس سے ایکیوٹ آن کرونک سائنَسائٹس ہو جاتا ہے۔ اِس اسٹیج میں علامتیں کافی شدید ہو جاتی ہیں اور روزمرہ کے کاموں میں بھی رکاوٹ ڈال سکتی ہیں۔ سردی کم ہونے کے بعد، ایکیوٹ آن کرونک سائنَسائٹس آہستہ آہستہ واپس کرونک سائنَسائٹس کی حالت میں آ سکتا ہے۔


اِسی وجہ سے ایک غلط فہمی پیدا ہو جاتی ہے کہ سردی ہونے کے بعد ہمیشہ سائنَسائٹس ہو جاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں، اِن لوگوں کو پہلے سے ہی کرونک سائنَسائٹس رہتا ہے۔ سردی صرف اُس کو بڑھا دیتی ہے، جس کی وجہ سے کرونک سائنَسائٹس سے حالت بدل کر ایکیوٹ آن کرونک سائنَسائٹس کے اسٹیج میں چلی جاتی ہے۔

 

بچاؤ کے طریقے

اپنے امیون سسٹم کو مضبوط رکھنے اور ناک کے راستوں کو صحت مند رکھنے کے لیے پہلے سے احتیاطی قدم اٹھانے سے، عام سردی زکام کے سائنَس انفیکشن میں بدلنے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔

  1. عام سردی زکام کا جلد علاج کروائیں – بھاپ لیں اور ناک کے ڈراپس استعمال کریں۔

  2. پوری نیند لیں۔

  3. جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

  4. متوازن غذا کھائیں۔

  5. امیونٹی بڑھانے کے لیے مصالحوں کا صحیح طریقے سے استعمال کریں۔

  6. الرجی کو کنٹرول میں رکھیں۔

  7. اپنے سائنَسائٹس کا علاج ہمیشہ ENT ڈاکٹر کی نگرانی میں کروائیں۔


آخر میں، سردی زکام کا سائنَس انفیکشن میں بدل جانا پریشانی کی بات ہو سکتی ہے۔ لیکن اِس کی اصل وجوہات کو سمجھنے اور بچاؤ کے طریقے اپنانے سے سائنَس انفیکشن ہونے کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ یاد رکھیں، اگر آپ کو اپنی علامات کے بارے میں کوئی پریشانی ہے تو اپنی تکلیف کی صحیح تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page