top of page

بھاپ لینا: کیا آپ صحیح طریقے سے بھاپ لے رہے ہیں؟

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 5
5 min read

بھاپ لینا کئی نسلوں سے سانس کی تکالیف میں ایک قابلِ اعتماد علاج سمجھا جاتا ہے۔ خاص طور پر سائنوسائٹس اور عام نزلہ زکام کی وجہ سے ہونے والی ناک کی انفیکشن میں بھاپ لینے سے آرام مل سکتا ہے اور ٹھیک ہونے کے عمل میں بھی مدد مل سکتی ہے۔


نزلہ زکام کے دوران یا اس کے بعد بند کانوں کو کھولنے میں بھی بھاپ لینا مددگار ہو سکتا ہے۔


بھاپ لینے سے آرام ملنے والی بیماریاں

بھاپ لینے سے سانس کی کئی بیماریوں میں آرام ملتا ہے۔ خاص طور پر ان مسئلوں میں بھاپ لینا فائدہ مند رہتا ہے:

  1. سائنوسائٹس: بھاپ بلغم کو پتلا کرنے میں مدد کرتی ہے، جس سے بلغم کو سائنسز سے باہر نکلنے میں آسانی ہوتی ہے اور سائنسز میں جما ہوا بلغم اور بندش کم ہوتی ہے۔

  2. عام نزلہ (کامن کولڈ): بھاپ لینے سے نزلہ اور فلو کی علامات، جیسے ناک بند ہونا، ناک بہنا اور گلے میں درد، میں آرام مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، بھاپ لینے سے نزلہ یا ناک کے انفیکشن کی وجہ سے آگے چل کر ہونے والی پیچیدگیوں، جیسے سائنوسائٹس اور کان کے انفیکشن، سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

  3. کان کی بندش کھولنا: اگر آپ کا کان بند ہو گیا ہے، خاص طور پر نزلہ ہونے کے دوران یا نزلہ ٹھیک ہونے کے بعد، تو بھاپ لینے سے آرام مل سکتا ہے۔ یہ آسان طریقہ مڈل ایئر انفیکشن (درمیانی کان کا انفیکشن) ہونے سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

 

صحیح وقت: 5 منٹ

5 منٹ تک بھاپ لینا کافی رہتا، کیوں کہ اس سے ناک، سائنَس، نَیزوفیرنکس اور آڈیٹری ٹیوب میں موجود بلغم پتلا ہو جاتا۔


لیکن اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے کہ 5 منٹ سے زیادہ بھاپ نہ لیں۔ زیادہ دیر تک بھاپ لینے سے بلغم کی تہہ کا درجہ حرارت ضرورت سے زیادہ بڑھ سکتا، جس سے جلن ہو سکتی اور دوسری نئی تکالیف بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔ تجویز کیے گئے 5 منٹ تک ہی بھاپ لینے سے آپ کو فائدہ ملتا، اور زیادہ دیر بھاپ لینے سے ہونے والی غیر ضروری پریشانیوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

 

دن میں 3 مرتبہ

سائنوسائٹس، زکام اور کان بند ہونے کی تکلیف میں دن میں 3 مرتبہ بھاپ لینا بہت ضروری ہے۔ آئیے جانتے ہیں کیوں۔

 

سائنوسائٹس

سائنوسائٹس میں دن میں تین بار بھاپ لینے سے، سائنَس میں جمع ہوا ہوا پانی اور بلغم دن میں تین بار باہر نکلنے لگتا۔ اس سے انفیکشن کم ہوتا، جس کے نتیجے میں سوجن بھی کم ہو جاتی۔ سوجن کم ہونے سے مزید پانی اور بلغم کو باہر نکلنے میں آسانی ہوتی۔ اس طرح دن میں تین بار یہ عمل دہرانے سے سائنوسائٹس میں آرام مل سکتا اور اس کی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 


زکام

زکام یا ناک میں انفیکشن ہونے پر بھاپ لینا جلدی ٹھیک ہونے اور پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ بھاپ لینے سے ناک کے اندر جمع رطوبت پتلی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ آسانی سے باہر نکل جاتی ہے اور ہمیں فوراً آرام ملتا ہے۔ فوراً آرام دینے کے ساتھ ساتھ، بھاپ لینے سے انفیکشن میں وائرس کی تعداد بھی کم ہوتی ہے۔ اس لیے دن میں تین بار بھاپ لینے سے بیماری کو آگے بڑھنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے اور طبیعت بھی بہتر محسوس ہوتی ہے۔

 

کان بند ہونا

کان بند ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اِن میں سب سے عام وجہ نزلہ ہے، اُس کے بعد کرانک سائنوسائٹس آتا ہے۔ جب ناک کے پچھلے حصے، یعنی ناسوفرینکس سے فلوئڈ یوسٹیشین ٹیوب میں چلا جاتا ہے، تب کان بند ہو سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ، اگر میوکس کی تہہ میں سوجن آ جائے تب بھی کان بند ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے، میوکس کی تہہ ناک کی گہا سے گزرتی ہے اور یوسٹیشین یا آڈیٹری ٹیوب میں بھی سوجن آ سکتی ہے۔ بھاپ لینے سے میوکس کی تہہ پتلی ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔


اِس لیے دن میں تین مرتبہ بھاپ لینے سے کان کا بند ہونا ٹھیک ہو سکتا ہے اور مڈل ایئر انفیکشن، یعنی اوٹائٹس میڈیا ہونے یا بڑھنے سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔ ڈاکٹر عام طور پر کان بند ہونے پر دن میں تین مرتبہ بھاپ لینے کے ساتھ اوٹریوِن ناک کے ڈراپس استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگر دو دن میں کان کا بند ہونا ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس دوبارہ چیک کروانے کا مشورہ دیتے ہیں۔


سانس لیجیے، پسینہ لانے کی ضرورت نئیں

بھاپ لیتے وقت اپنے آپ کو کمبل سے ڈھانپنے یا جان بوجھ کر پسینہ لانے کی کوئی ضرورت نئیں۔ بھاپ لینے کا اصل مقصد بھاپ کو سانس کے ذریعے اندر لینا اور ناک، سائنَس، گلے، پھیپھڑوں، نَیزوفیرنکس (ناک کے پچھلے حصے) اور یوسٹیشین ٹیوب میں موجود میوکس کی تہہ کو پتلا کرنا ہے۔


میوکس کی تہہ کے درجہ حرارت میں ہلکا سا اضافہ ہونے سے آپ کو آرام مل سکتا ہے۔ لیکن درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھنے سے ناک اور سائنَس میں موجود سیلیا (باریک بالوں جیسے ریشے) کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بھاپ لینے کا اصل مقصد آپ جس ہوا میں سانس لیتے ہیں، اُس میں نمی بڑھانا اور میوکس کو پتلا کرنا ہے، نہ کہ اُس کا درجہ حرارت بڑھانا۔


احتیاط: نہ کمبل، نہ ضرورت سے زیادہ استعمال

بھاپ لینا: سائنوسائٹس، عام نزلہ زکام اور کان بند ہونا

بھاپ لینے کے دوران کمبل اوڑھنے سے پرہیز کرنا بہت ضروری ہے۔ کمبل اوڑھنے سے درجہ حرارت ہماری ضرورت سے زیادہ بڑھ سکتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا تھا، درجہ حرارت میں ہلکا سا اضافہ سکون دے سکتا ہے۔ لیکن اگر درجہ حرارت زیادہ بڑھ جائے تو اس سے سیلیا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سیلیا سانس کی نالی میں موجود بال جیسے باریک ڈھانچے ہوتے ہیں، جو بلغم کو باہر نکالنے کا کام کرتے ہیں۔



بغیر دوا کے بھاپ لینا

عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ بھاپ لینے کے پانی میں دوا یا کوئی اور چیز ملانا ضروری ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔ بھاپ لینے سے سانس کی نالیوں میں نمی پیدا ہوتی ہے، جس سے بلغم پتلا ہونے میں مدد ملتی ہے اور رطوبت آسانی سے باہر نکل سکتی ہے۔ پانی میں دوا ملانے سے بس تھوڑی دیر کے لیے آرام مل سکتا ہے، لیکن اس کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے، کیونکہ صرف بھاپ لینا ہی اکثر کافی رہتا ہے۔ بعض دفعہ پانی میں ایسی چیزیں ملانے سے جلن بھی ہو سکتی ہے۔

 

اصل مقصد: نمی دینا، گرمی نہیں

آخر میں، بھاپ لینا سانس کی تکالیف کے لیے ایک آسان اور فائدہ مند گھریلو علاج ہے، لیکن اس کو صحیح طریقے سے لینا بہت ضروری ہے۔ دن میں تین بار، ہر بار صرف 5 منٹ بھاپ لیں۔ کمبل اوڑھ کر بھاپ نہ لیں اور پانی میں غیر ضروری دوائیاں ڈالنے سے بھی بچیں۔ صحیح طریقے سے بھاپ لینے سے آپ کو سانس کی تکالیف میں آرام مل سکتا ہے، بغیر اس کے کہ آپ کی سانس کی نالیوں پر کوئی برا اثر پڑے۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page