top of page

کان میں پانی چلا جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 9
4 min read

سوئمنگ، نہاتے وقت یا دوسری ایکٹیویٹیز کے دوران کان میں پانی چلا جانا عام بات ہے۔ دیکھنے میں یہ معمولی لگتا، لیکن اس سے کان میں جلن، انفیکشن یا دوسری پریشانیاں ہو سکتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ کان میں پانی پھنس جانے پر کیا ہوتا ہے، ایسے میں صحیح طریقہ کیا ہے اور کن کاموں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 

کان میں پانی چلا جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

کان میں پانی جانے پر کیا ہوتا ہے

جب کان میں پانی چلا جاتا ہے تو فوراً بے آرامی اور جلن محسوس ہو سکتی۔ اکثر لوگ بے اختیار انگلی، کاٹن بڈ یا دوسری چیزیں کان میں ڈال کر پانی نکالنے کی کوشش کرتے۔ لیکن ایسا کرنے سے فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہو سکتا۔ کان کے اندر کی نازک اور گیلی جلد پر آسانی سے خراشیں پڑ سکتی ہیں، جس کی وجہ سے بیکٹیریا اور فنگس کے لیے انفیکشن کرنا آسان ہو جاتا۔ زخمی جلد، صحت مند اور صحیح سلامت جلد کے مقابلے میں انفیکشن کا زیادہ آسان شکار بنتی۔

 

زیادہ دیر تک کان میں پانی رہنے سے کان کی نالی کی حفاظتی تہہ کمزور پڑ جاتی، جس کی وجہ سے بیکٹیریا اور فنگس کا انفیکشن ہونے کا امکان بڑھ جاتا۔ اکثر اس کے نتیجے میں ایک کنڈیشن ہوتی جس کو ڈفیوز اوٹائٹس ایکسٹرنا کہتے ہیں۔

 

ڈفیوز اوٹائٹس ایکسٹرنا

ڈفیوز اوٹائٹس ایکسٹرنا ایک انفیکشن ہے جو کان کی باہر والی نالی کے بڑے حصے کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیکٹیریا، فنگس یا دونوں طرح کے انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ کان میں پانی جانے سے باہر والی کان کی نالی کی جلد پر موجود بیکٹیریا اور فنگس اندر جا سکتے ہیں، جس سے اس طرح کے انفیکشن ہو سکتے ہیں:

  • بیکٹیریل اوٹائٹس ایکسٹرنا

    جب کان کی نالی میں بیکٹیریا کی وجہ سے انفیکشن ہوتا، تو اسے بیکٹیریل اوٹائٹس ایکسٹرنا کہتے۔

  • اوٹومائکوسس (فنگل اوٹائٹس ایکسٹرنا)

    جب کان میں فنگس کی وجہ سے انفیکشن ہوتا تو اسے اوٹومائکوسس کہتے۔ عام طور پر فنگس نم اور گیلی جگہوں میں تیزی سے بڑھتی ہے۔ اس لیے جب کان پانی کے رابطے میں آتا، تو فنگس کان کے میل کو غذا کے طور پر استعمال کرکے بڑھنا شروع کر دیتی۔

  • سوئمرز ایئر (کرونک اوٹائٹس ایکسٹرنا)

    اگر کان کافی دیر تک پانی میں رہے، تو اس سے کرونک اوٹائٹس ایکسٹرنا ہو سکتا، جسے سوئمرز ایئر بھی بولتے۔ یہ عام طور پر سوئمنگ کرنے والوں میں دیکھا جاتا، اسی لیے اسے سوئمرز ایئر کہا جاتا۔ سوئمرز ایئر بیکٹیریا کی وجہ سے، فنگس کی وجہ سے، یا دونوں کی وجہ سے ہو سکتا۔


    اگر اوٹائٹس ایکسٹرنا کا صحیح طریقے سے علاج نہ ہو یا اسے نظر انداز کیا جائے، تو اس کی وجہ سے ایئر ڈرم پھٹ سکتا ہے۔ فنگل انفیکشن، جیسے اوٹومائکوسس یا سوئمرز ایئر کی وجہ سے ہونے والے ایئر ڈرم کے پھٹنے میں، صرف بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے مقابلے میں ایئر ڈرم کی بڑی سرجری سے مرمت کی ضرورت پڑنے کے چانس زیادہ رہتے۔

 

پہلے سے موجود انفیکشن کا بڑھ جانا

اگر پہلے سے کوئی انفیکشن ہو، جیسے پردۂ سماعت میں سوراخ، تو پانی کی وجہ سے انفیکشن اور بڑھ سکتا ہے۔


اگر پہلے سے کوئی مسئلہ ہو، جیسے پردۂ سماعت میں سوراخ، تو پانی سیدھا مڈل ایئر میں جا سکتا ہے، جس سے نیا انفیکشن ہو سکتا ہے یا پہلے سے موجود انفیکشن اور زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

 

کان میں پانی چلا جائے تو کیا کریں؟

  • خود سے سوکھنے دیں

    کان میں پانی چلا جائے تو سب سے اچھا یہ ہے کہ اس کو خود سے سوکھنے دیں۔ پانی نکالنے کے لیے کان کی نالی میں کوئی بھی چیز ڈالنے سے گریز کریں۔

  • ضرورت پڑے تو ڈاکٹر کو دکھائیں

    اگر کان میں درد، خارش یا بے آرامی جیسی تکلیف ہو، یا کان سے کوئی رطوبت نکلتی نظر آئے، تو جلدی ڈاکٹر کو دکھائیں۔ یہ انفیکشن کی نشانیاں ہو سکتی ہیں، جس کے لیے علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

  • تیرتے وقت ایئر پلگس پہنیں

    اگر آپ اکثر سوئمنگ کرتے یا پانی سے جڑی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیتے، تو کان میں پانی جانے سے روکنے کے لیے ایئر پلگس پہننے کا سوچیں۔ اس سے پانی کی وجہ سے ہونے والے کان کے انفیکشن کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

کان میں پانی جانے پر کیا نہ کریں

  • کان کو نہ کھجائیں

    جلن کی وجہ سے کان کھجانے کا من کرتا، لیکن ایسا کرنے سے مسئلہ اور بڑھ سکتا۔ کان کھجانے سے کان کی نالی کی جلد کو چوٹ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا، جس سے بیکٹیریا یا فنگس کو انفیکشن کرنے کا موقع مل سکتا۔

  • کان کی نالی میں کوئی چیز نہ ڈالیں

    اپنی انگلی، کاٹن بڈ یا کوئی بھی نوکیلی چیز کان کی نالی میں بالکل نہ ڈالیں۔ ان چیزوں سے کان کی نالی کی جلد کو نقصان پہنچ سکتا، جس سے انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا۔ یہ چیزیں پانی کو کان کے اندر اور گہرائی میں بھی دھکیل سکتی ہیں، جس سے مسئلہ اور پیچیدہ ہو سکتا۔

  • بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے کان کے ڈراپس استعمال نہ کریں

    جب تک ڈاکٹر مشورہ نہ دے، کان میں پانی جانے کے علاج کے لیے اینٹی بایوٹک ایئر ڈراپس یا کوئی دوسری دوا استعمال نہ کریں۔ ایئر ڈراپس کا غلط استعمال کبھی کبھی فائدے کے بجائے نقصان کر سکتا، خاص طور پر اگر کان کا پردہ خراب ہو۔

 

خلاصہ

کان میں پانی چلا جانا دیکھنے میں معمولی بات لگتی، لیکن غلط طریقے سے پانی نکالنے کی کوشش کرنے سے سنگین مسئلے ہو سکتے، اور کبھی کبھار سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی۔ کان کو قدرتی طور پر سوکھنے دیں، کان کو کھرچنے یا اس میں کوئی چیز ڈالنے سے بچیں، اور اگر کوئی علامت نظر آئے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ پانی سے جڑی ایکٹیویٹیز کے دوران ایئر پلگس لگانے جیسے آسان طریقے کانوں کو محفوظ رکھنے اور انفیکشن سے بچنے میں مدد کر سکتے۔



 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page