سائنوسائٹس ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

سائنَسائٹس کی وجوہات، یا سائنَسائٹس کی ایٹیالوجی کئی عوامل پر منحصر ہوتی ہے، یعنی سائنَسائٹس ہونے کی ایک سے زیادہ وجوہات ہوتی ہیں۔
سائنَسائٹس انفیکشن کی وجوہات
سائنَسائٹس کے انفیکشن کی وجہ سائنَس میں پانی یا فلوئڈ کا رُک جانا ہوتا ہے۔ بیکٹیریا باہر کے ماحول یا ہمارے جسم میں رُکے ہوئے فلوئڈ میں بڑھ سکتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا ٹھہرے ہوئے پانی میں پیدا ہوکے سائنَس کی اندرونی جلد میں انفیکشن کرتا ہے، جس کی وجہ سے سائنَسائٹس ہوجاتا ہے۔
عام زکام کا کردار
زیادہ تر سائنَس انفیکشن ایک عام وائرل انفیکشن سے شروع ہو سکتے ہیں، جیسے سادہ سا کامن کولڈ، جو ناک اور ناک کے اندر موجود حصوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے ناک کے اندر کے حصوں میں سوجن آجاتی ہے۔عام طور پر یہ وائرل انفیکشن ۵ سے ۷ دن میں خود کم ہوجانا چاہیے۔ لیکن اگر مریض میں نیچے دی گئی تین میں سے کوئی بھی حالت ہو، تو یہ سادہ وائرل انفیکشن ناک اور سائنَس میں فلوئڈ کے رک جانے کو بڑھاوا دے سکتا ہے، جس کی وجہ سے سائنَسائٹس ہو سکتا ہے۔
الرجی
سائنَس کی ڈرینیج کے راستے میں پائی جانے والی خرابیاں
پیدائش سے ہی بیکٹیریا کے خلاف کمزور قوتِ مدافعت
سائنَسائٹس کے پیچھے رہنے والی بنیادی بیماریاں
1. الرجی
الرجی سائنَسائٹس کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔
الرجی کی وجہ سے سائنَسز میں ضرورت سے زیادہ میوسن یعنی رطوبت بننے لگتی ہے۔
سائنَسز ہوا سے بھرے ہوئے گہا ہوتے ہیں، جن میں ہوا کے آنے جانے کے لیے ایک راستہ ہوتا ہے۔ ان سائنَسز میں میوسن بنتا ہے، جو دھول، بیکٹیریا اور فنگس جیسی باہر سے آنے والی غیر ضروری چیزوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر کسی شخص کو الرجی ہو تو کسی الرجین کی وجہ سے میوسن کی پیداوار غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے۔

الرجنز ایسے غیر جاندار چیزیں ہوتے ہیں جو خود سے بڑھتے نہیں ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں، خاص طور پر جس جگہ کے رابطے میں آتے ہیں، وہاں مخصوص کیمیکل ری ایکشن پیدا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جلد، ناک کے اندر کی جھلی (Nasal Mucosa)، پھیپھڑوں کی جھلی یا آنکھوں کی جھلی۔ یہ طریقہ کار ہمارے جسم کو باہر سے آنے والے نقصان دہ مادّوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔
الرجی کے معاملے میں ہمارے جسم کا ردِعمل بہت زیادہ تیز ہو جاتا ہے۔ عام زبان میں بولیں تو ہمارا جسم اوور ری ایکٹ کرتا ہے۔
الرجی کی مثالیں
اگر آپ کی ناک میں دھول چلی جائے تو آپ کو چھینکیں آنے لگتی ہیں، یا ناک سے پانی بہنے لگتا ہے۔ یہ عمل آپ کی ناک کو صاف رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ الرجی کی صورت میں: چھینکیں بار بار آ سکتی ہیں، یہاں تک کہ دھول مٹی ہٹانے کے بعد بھی۔ اگر الرجی پیدا کرنے والی چیز کو نکالنے کے لیے ناک سے X ملی لیٹر پانی نکلنے کے بجائے، ناک 10X سے 100X ملی لیٹر تک رطوبت پیدا کر سکتی ہے۔
جب کوئی کیڑا کاٹنے سے پہلے آپ کی کھال کو چھوتا ہے، تو خارش ہونے کی وجہ سے آپ اسے کاٹنے یا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہٹا دیتے۔ الرجی کے معاملے میں: الرجی صرف سادھی خارش تک محدود نئیں رہتی۔ جلد پر ایک طرح کا ریش بن جاتا ہے، جس کو ارٹیکیریا (Urticaria) بولتے۔
تو، الرجی والے مریض میں سائنَس کی دیواروں سے زیادہ مقدار میں فلوئڈ خارج ہوتا ہے، جو سائنَس کے عام راستوں سے باہر نہیں نکل پاتا۔ جب کسی شخص کو ناک کو متاثر کرنے والا وائرل انفیکشن ہو جائے، تو یہ اضافی فلوئڈ سائنَس میں جم جاتا ہے۔
2. سائنَس کی ڈرینیج کے راستے میں پائی جانے والی خرابیاں
جب عام نزلہ زکام جیسے وائرل انفیکشن کے دوران سائنَس کے منہ اور فلوئڈ نکالنے والے راستے میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے، تو زیادہ سوجن کی وجہ سے فلوئڈ جمع ہونے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں سائنَس کی دیواروں میں انفیکشن ہوسکتا ہے۔
3. پیدائش سے ہی بیکٹیریا کے خلاف کمزور مدافعتی طاقت
قدْرِتاً کُچھ لوگوں کی بیکٹیریا کے خلاف امیونٹی عام لوگوں کے مقابلے میں ۵ سے ۱۰ فیصد کم ہوتی ہے۔ عام آدمی کے مقابلے میں کم امیونٹی ہونا بھی سائنَسائٹس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔
کا لکھا ہوا مضمون
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سائنَسائٹس کے تین بڑے وجوہات کیا ہیں؟
سائنوسائٹس کی تین بڑی وجوہات ہیں۔
الرجی
سائنَس کی ڈرینیج کے راستے میں پائی جانے والی خرابیاں
پیدائش سے ہی بیکٹیریا کے خلاف کمزور قوتِ مدافعت
میں سائنوسائٹس کو کیسے روک سکتا ہوں؟
سائنوسائٹس کو روکنے کے لیے:
عام نزلہ فوراً ٹھیک کروائیں: زیادہ تر سائنَس کے انفیکشن عام نزلے سے شروع ہوتے ہیں۔
الرجی کو کنٹرول کرنا: جن لوگوں کو الرجی ہوتی ہے، اُن میں عام نزلہ زکام کے سائنَسائٹس میں بدلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اینٹی الرجک دوائیں استعمال کرنے سے الرجی کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
مضبوط مدافعتی نظام برقرار رکھنا: مضبوط مدافعتی نظام عام زکام کو سائنَسائٹس میں تبدیل ہونے سے روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
کون سی بیماریاں سائنَسائٹس کا سبب بنتی ہیں؟
سائنَسائٹس اُن بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے جو ناک کو متاثر کر سکتی ہیں۔ یہ عام طور پر وائرل انفیکشن، جیسے عام نزلہ زکام، کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس وائرل انفیکشن کے ساتھ اگر کسی شخص کو پہلے سے کوئی بیماری یا مسئلہ ہو، تو ہی یہ وائرل انفیکشن سائنَسائٹس میں تبدیل ہوتا ہے۔
اوپر دیا ہوا آرٹیکل چیک کریں، تاکہ اندرونی بیماریوں کے بارے میں مزید جان سکیں۔
کیا تناؤ کی وجہ سے سائنَس کی پرابلم ہو سکتی ہے؟
اسٹریس عام طور پر سائنَس کا مسئلہ پیدا نئیں کرتا، لیکن جو پہلے سے کرونک سائنَس کا مسئلہ ہے، اُس کو بڑھا سکتا ہے۔ ایسے بہت سارے کیسز ہیں جہاں ایکسیڈنٹ یا امتحان جیسے حالات کی وجہ سے ہونے والے مینٹل اسٹریس نے سائنَسائٹس کو اور زیادہ خراب کر دیا۔ مثال کے طور پر، ایک مریض کو کرونک سائنَسائٹس تھا اور ایکسیڈنٹ میں اس کو کئی فریکچرز ہوئے۔ اسٹریس کی وجہ سے اس کی اِمیونٹی کافی کمزور ہو گئی، جس کے بعد اس کی سائنَسائٹس کی حالت کافی زیادہ خراب ہو گئی۔ اس کی وجہ سے اس کی کرونک سائنَسائٹس، ایکیوٹ آن کرونک سائنَسائٹس میں بدل گئی اور آنکھوں میں بھی پیچیدگیاں ہونے لگیں۔ اسی طرح، کئی طلبہ نے امتحانات کے بعد سائنَسائٹس کی علامات زیادہ بڑھنے کی بات بتائی ہے۔
اس کے علاوہ، اسٹریس سے اِمیونٹی کمزور ہو سکتی ہے، جو سائنَسائٹس کو ٹرگر کرنے یا مزید بڑھانے کی ایک اندرونی وجہ بن سکتی ہے۔ اگرچہ صرف اسٹریس سے سائنَسائٹس براہِ راست نہیں ہوتا، لیکن یہ اِمیون سسٹم کو کمزور کرکے اس کنڈیشن کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔ دوسرے ایسے فیکٹرز جن کو درست کیا جا سکتا ہے، عام طور پر زیادہ اہم رول ادا کرتے ہیں۔ کچھ حالات میں اسٹریس سے بچنا ممکن نہیں ہوتا، اس لیے سائنَسائٹس کی علامات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے اسٹریس کو مینیج کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔