top of page

کان کے انفیکشن کی قسمیں

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 9
6 min read

کان کے انفیکشن ایک عام مسئلہ ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو ہو سکتا ہے، چھوٹے بچوں سے لے کر بڑوں تک۔ اس کی وجہ سے اکثر کان میں تکلیف اور درد ہوتا ہے، اور اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو سماعت کم ہونے جیسے سنگین مسئلے بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہر کان کا انفیکشن ایک جیسا نئیں ہوتا۔

ڈاکٹر چھوٹی بچی کے کان کو چیک کر کے معلوم کر ریا ہے کہ اسے کس طرح کا کان کا انفیکشن ہے۔

انسان کا کان تین بڑے حصّوں میں بٹا رہتا ہے: باہر والا کان، بیچ والا کان اور اندر والا کان۔ کان کے ہر حصّے میں الگ قسم کا انفیکشن ہو سکتا ہے، اور ہر انفیکشن کی اپنی الگ وجوہات اور علامات ہوتی ہیں۔ کان کے انفیکشن کی اِن مختلف قسموں کو سمجھنے سے آدمی صحیح وقت پر مناسب علاج کروانے اور آگے چل کے دوبارہ انفیکشن نہ ہونے کے لیے ضروری احتیاط کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

کان کے انفیکشن کی قسمیں

زیادہ تر کان کے انفیکشن کو عام طور پر ۳ قسموں میں بانٹا جا سکتا ہے۔

 

1. باہر والے کان کا انفیکشن (اوٹائٹس ایکسٹرنا)

باہر والے کان کا انفیکشن، جس کو اوٹائٹس ایکسٹرینا بھی بولتے، کان کی نالی یعنی کان کے باہر والے حصے میں ہونے والا انفیکشن ہے۔ یہ اوٹائٹس میڈیا کے بعد کان کا دوسرا سب سے عام انفیکشن ہے۔ باہر والا کان ہر وقت ماحول کے رابطے میں رہتا، اس لیے اس میں بیکٹیریا، فنگس اور وائرس کی وجہ سے انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا۔ کچھ حالات میں ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ قسم کے انفیکشن بھی ہو سکتے، اس لیے علاج بھی انفیکشن کی خاص قسم کے حساب سے کرنا پڑتا۔

 

اوٹائٹس ایکسٹرنا کی قسمیں

  1. سرکم اسکرائبڈ اوٹائٹس ایکسٹرنا

    سرکم اسکرائبڈ اوٹائٹس ایکسٹرنا کان کی نالی میں ہونے والا ایک محدود انفیکشن ہے، جو کان کی نالی کے صرف ایک خاص حصے کو متاثر کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے اکثر ایک پھوڑا یا پھنسّی بن جاتی ہے، جو عام طور پر اسٹیفیلوکوکس اوریئس نام کے بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ چونکہ انفیکشن ایک ہی جگہ تک محدود رہتا ہے، اس لیے درد بھی اسی جگہ پر زیادہ اور شدید ہوتا ہے۔ درد کے ساتھ اس جگہ چھونے پر تکلیف، سوجن اور بعض صورتوں میں صاف نظر آنے والا پھوڑا بھی بن سکتا ہے۔

  2. ڈِفیوز اوٹائٹس ایکسٹرنا

    سرکم اسکرائبڈ اوٹائٹس ایکسٹرنا کے مقابلے میں، ڈفیوز اوٹائٹس ایکسٹرنا پورے ایکسٹرنل اِئر کینال کو متاثر کرتی ہے۔ یہ انفیکشن بیکٹیریا، فنگس یا دونوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے کان میں شدید درد، کان سے پانی یا پیپ آنا، خارش اور کان بند ہونے جیسا محسوس ہونا جیسی مختلف علامات ہو سکتی ہیں۔


    ڈِفیوز اوٹائٹس ایکسٹرنا کو آگے مختلف ذیلی قسموں میں بانٹا جا سکتا ہے، جن میں سے ہر ایک کی الگ الگ وجوہات اور خاص خصوصیات ہوتی ہیں:


  • بیکٹیریئل اوٹائٹس ایکسٹرنا

    • جب کان کے باہری حصے کا انفیکشن زیادہ تر بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے تو اس کو بیکٹیریئل اوٹائٹس ایکسٹرنا کہتے ہیں۔ اس کو ڈِفیوز بیکٹیریئل اوٹائٹس ایکسٹرنا بھی کہا جاتا ہے۔

    • پسیوڈوموناس ایروگینوسا وہ بیکٹیریا ہے جو یہ انفیکشن پیدا کرتا ہے۔

  • فنگل اوٹائٹس ایکسٹرنا (اوٹومائکوسس)

    • اوٹومائکوسس کا مطلب کان کی باہری نالی میں فنگس کا انفیکشن ہونا ہے۔ یہ عام طور پر ایسپرگیلس اور کینڈیڈا جیسی فنگس کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    • نمی والے موسم میں ہونے والے کان کے انفیکشنز میں یہ دوسرا سب سے عام انفیکشن ہے۔

    • اس کی وجہ سے کان میں جلن، خارش اور بے آرامی جیسی تکلیف ہو سکتی ہے۔

  • ڈِفیوْز کرانک اوٹائٹس ایکسٹرنا (سوئمرز اِیئر)

    • کرونک اوٹائٹس ایکسٹرنا، جس کو عام طور پر سوئمرز ایئر کہا جاتا ہے، ایک لمبے عرصے تک رہنے والا انفیکشن ہے جو کان میں زیادہ دیر تک نمی رہنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    • سوئمرز ایئر کا انفیکشن بیکٹیریا کی وجہ سے، فنگس کی وجہ سے، یا دونوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ کئی بار یہ بیکٹیریا اور فنگس دونوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    • اس کی وجہ سے کان میں درد، خارش اور کان سے پانی یا رطوبت آنے جیسی تکلیفیں ہو سکتی ہیں۔

  • میلگننٹ اوٹائٹس ایکسٹرنا

    • ملیگننٹ اوٹائٹس ایکسٹرنا، جس کو سکل بیسڈ اوسٹیومائلائٹس بھی بولتے، اوٹائٹس ایکسٹرنا کی ایک سنگین اور جان کو خطرہ پہنچانے والی قسم ہے۔

    • یہ حالت اُس وقت ہوتی ہے جب انفیکشن باہر کے کان کی نالی سے آگے پھیل جاتا اور آس پاس کے حصّوں کو متاثر کرتا۔

    • ملیگننٹ اوٹائٹس ایکسٹرنا میں کان کا درد بہت تیز اور شدید ہوتا۔


2. درمیانے کان کا انفیکشن (اوٹائٹس میڈیا)

مڈل اِیئر انفیکشن، جس کو اوٹائٹس میڈیا بھی بولتے، تب ہوتا ہے جب مڈل اِیئر میں سوجن یا انفیکشن ہو جائے۔ یہ ایک سیکنڈری انفیکشن ہے جو ناسوفرینکس کو متاثر کرنے والی کنڈیشنز، جیسے عام نزلہ اور کرونک سائنوسائٹس، کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں ہونے والے سب سے عام انفیکشنز میں سے ایک ہے۔


اوٹائٹس میڈیا کی قسمیں

  1. ایکیوٹ سپریٹو اوٹائٹس میڈیا یا ایکیوٹ اوٹائٹس میڈیا

    اوٹائٹس میڈیا، یعنی درمیانی کان کا انفیکشن جو دو ہفتے سے کم عرصے تک رہے، اسے ایکیوٹ اوٹائٹس میڈیا کہتے ہیں۔ اس میں عام طور پر علامات اچانک اور تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں۔


  2. سیریس اوٹائٹس میڈیا یا اوٹائٹس میڈیا وِد ایفیوژن

    سیریس اوٹائٹس میڈیا، یا اوٹائٹس میڈیا ود ایفیوژن میں مڈل کان میں پانی جمع ہوجاتا ہے، جو عام طور پر بہت ہلکے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کی سب سے عام علامات میں شامل ہیں:

    • کان بند یا بھرا بھرا لگنا

    • ہلکی سماعت کا نقصان

    کبھی کبھار، مریضاں کو یہ بھی محسوس ہو سکوں:

    • ٹنائٹس (کانوں میں گھنٹی بجنے کا احساس)

    • چکر آنا (گھومنے کا احساس)

    • وقفے وقفے سے، کم درجے کے کان میں درد

    یہ کنڈیشن عام طور پر ہلکی ہوتی ہے، لیکن لمبے عرصے کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ڈاکٹر سے علاج کروانا ضروری ہو سکتا ہے۔


  3. کرونک سپوریٹو اوٹائٹس میڈیا یا کولیستیٹوما

    جب کان کا انفیکشن چھ ہفتوں سے زیادہ وقت تک رہتا ہے، تو اس کو کرانک اوٹائٹس میڈیا کہا جاتا ہے۔


    کرانک سپوریٹو اوٹائٹس میڈیا کی ایک قسم کولیسٹیٹوما ہے۔ کولیسٹیٹوما ایک ایسی حالت ہے جس میں ہڈی گھِسنے لگتی ہے۔ لمبے عرصے تک کان کے اندر منفی پریشر رہنے کی وجہ سے کان کا پردہ اور کان کی نالی کو لائن کرنے والی جلد مڈل ایئر میں چلی جاتی ہے اور ایک تھیلی بن جاتی ہے۔ کولیسٹیٹوما ایک سنگین حالت ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ کئی اہم پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔

 

3. انر ائیر انفیکشنز — اوٹائٹس انٹرنا

اوٹائٹس اِنٹرنا، جس کو عام طور پر اِنر اِئر اِنفیکشن بولا جاتا ہے، اندرونی کان میں سوجن کو کہتے ہیں۔ اندرونی کان سماعت اور جسم کا بیلنس برقرار رکھنے کے لیے ایک بہت اہم حصہ ہے۔


اندرونی کان کے انفیکشن ہمیشہ کسی دوسرے انفیکشن کے بعد ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ مڈل اِئر اِنفیکشن سے پھیلتے ہیں۔ کبھی کبھار، بہت کم صورتوں میں، یہ دماغ کے انفیکشن کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔


اگر اندرونی کان کے انفیکشن کا علاج نہ کیا جائے تو اس سے ہمیشہ کے لیے سماعت ختم ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ کے انفیکشن جیسے سنگین اور جان لیوا مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔


اندر کے کان کے انفیکشن کی قسمیں

اندر کے کان کا انفیکشن دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے:

  1. لیبرنتھائٹس

    لیبرنتھائٹس اندرونی کان کے ایک ضروری حصے، لیبرنتھ، کا انفیکشن ہے۔ لیبرنتھ سننے اور جسم کا بیلنس برقرار رکھنے، دونوں میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس میں اکثر یہ علامات نظر آتی ہیں:

    • قے آنا۔

    • ٹنائٹس (کانوں میں گھنٹی بجنے کا احساس)

    • سماعت کا نقصان

    • چکر آنا۔

  2. ویسٹیبیولائٹس

    ویسٹیبیولائٹس، لائبرینتھ کے ویسٹیبیولر حصے کو متاثر کرتی ہے، جو جسم کا بیلنس برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ عام طور پر اس میں یہ علامات نظر آتی ہیں:

    • متلی

    • الٹی

    • چکر آنا

 

دوسری قسم کے انفیکشن اور بیماریاں

کان کے پردے کا انفیکشن – بلس مائرنگائٹس ہیموراجیکا

بلس مائرنگائٹس کان کے پردے کا ایک انفیکشن ہے، جس میں کان کے پردے کی سطح پر پانی بھرے چھالے بن جاتے ہیں۔ یہ بیماری زیادہ تر وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے، لیکن بعض دفعہ بیکٹیریا کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ بلس مائرنگائٹس کی سب سے بڑی علامت کان میں بہت زیادہ تیز درد ہونا ہے۔ یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ اس کی شدت اسے دوسرے کان کے انفیکشنز سے الگ پہچان دیتی ہے۔

 

اختتامیہ

کان کے انفیکشن کی مختلف قسمیں اور اُن کی علامتیں سمجھنے سے آدمی کو شروع کے آثار پہچاننے اور وقت پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وقت پر تشخیص اور علاج کرنا ضروری ہے تاکہ سماعت کم ہونے یا انفیکشن آس پاس کے حصّوں تک پھیلنے جیسی پیچیدگیاں نہ ہوں۔ اس لیے اگر آپ کو کان میں انفیکشن ہونے کا شک ہو تو صحیح جانچ اور علاج کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page