top of page

اوٹائٹس میڈیا سے بچاؤ

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 9
5 min read

اوٹائٹس میڈیا، جس کو عام طور پر مڈل ایئر انفیکشن بولتے، ہر عمر کے لوگوں میں ہونے والا ایک عام انفیکشن ہے۔ یہ اکثر ٹھنڈ، سائنَس انفیکشن یا الرجی کی وجہ سے ہوتا۔ زیادہ تر کیسز میں اس کا علاج ہو جاتا، لیکن بار بار انفیکشن ہونے یا علاج نہ کرانے سے سننے میں تکلیف اور دوسری پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اوٹائٹس میڈیا ہونے کے چانس کم کرنے اور کانوں کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ کئی احتیاطی تدابیر اپنا سکتے۔ اس آرٹیکل میں ہم اوٹائٹس میڈیا سے بچنے کے کچھ مؤثر طریقوں کے بارے میں جانیں گے۔

 

اوٹائٹس میڈیا سے بچاؤ

اوٹائٹس میڈیا (درمیانی کان کا انفیکشن)

اوٹائٹس میڈیا ایک سیکنڈری انفیکشن ہے، جو زیادہ تر درمیانی کان کا ناک کے پچھلے حصے سے تعلق ہونے کی وجہ سے ہوتا۔ عام زکام یا سائنوسائٹس جیسی تکلیفیں درمیانی کان میں انفیکشن ہونے کی اہم وجہ بنتی ہیں۔

 

اوٹائٹس میڈیا سے بچاؤ

اوٹائٹس میڈیا کا علاج عام طور پے اچّی طرح ہو جاتا، لیکن علاج کرنے سے بہتر ہے کہ انفیکشن ہونے سے پہلے ایچ بچاؤ کرلیں۔ درمیانی کان کے انفیکشن سے بچنے کے واسطے ای چند باتوں پے عمل کریں:

  1. عام زکام کا انتظام

    عام زکام، مڈل ایئر انفیکشن ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ زکام کو ٹائم پر قابو میں رکھے تو کان میں انفیکشن ہونے کا خطرہ کم کر سکتے۔ ناک کے اسپرے استعمال کرنا اور بھاپ لینا، ناک کے راستے کھولنے میں مدد کرتے۔ اس سے کان میں پانی جمع ہونے کے چانس بھی کم ہو جاتے۔

  2. ناک زور سے نہ جھاڑیں

    ناک بند ہونے پر زور لگا کے ناک جھاڑنا آسان حل لگ سکتا، لیکن ایسا کرنے سے بیکٹیریا اور بلغم یوسٹیشین ٹیوب میں چلے جا سکتے، جس سے مڈل ایئر انفیکشن (اوٹائٹس میڈیا) ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا۔اس کے بجائے، ناک کو آہستہ سے صاف کرلیں یا ناک کے راستے صاف کرنے کے لیے سیلائن نیزل اسپرے استعمال کریں۔ اس کے بعد بھاپ لیں۔ بھاپ لینے کا صحیح طریقہ یہاں جانیں۔

  3. وقت پر سائنوسائٹس کا علاج کرنا

    کرانک سائنوسائٹس، اوٹائٹس میڈیا (کان کے درمیانی حصے کا انفیکشن) ہونے کی ایک عام وجہ ہے۔ اس لیے سائنوس کے انفیکشن کا وقت پر صحیح دوائیوں سے علاج کرنا اور اس کو قابو میں رکھنا، کان کے درمیانی حصے میں انفیکشن ہونے کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔

  4. الرجی کا خیال رکھنا

    الرجی کی وجہ سے درمیانی کان میں الگ الگ طرح کے مسئلے ہو سکیں۔ الرجی کی دوائیاں باقاعدگی سے استعمال کرنے سے علامات کو اچھی طرح قابو میں رکھ سکتے، اور الرجی کی وجہ سے کان میں انفیکشن ہونے کا خطرہ بھی کم کر سکتے۔

  5. بھاپ لینا

    دن میں تین مرتبہ، ہر مرتبہ ۵ منٹ بھاپ لینے سے ناک کے راستے کھلنے میں مدد ملتی اور یوسٹیشین ٹیوبس صاف رہتے۔ اس سے کان بند ہونے اور کان کے درمیانی حصّے میں پانی جمع ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

  6. سگریٹ پینے سے بچیں

    سگریٹ پینے سے کانوں پر سیدھا اثر تو نہیں پڑتا، پر اِس سے سانس کی نالی میں انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا، جس کی وجہ سے کان میں انفیکشن ہو سکدا۔ خود سگریٹ پینا اور دوسروں کے سگریٹ کا دھواں سانس میں لینا، دونوں سے آپ کی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کمزور پڑ سکتی، جس سے اوٹائٹس میڈیا (درمیانی کان کا انفیکشن) جیسی تکلیف ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا۔ سگریٹ پینے سے بچنے سے آپ کی مجموعی صحت اچھی رہتی اور کان میں انفیکشن ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا۔

  7. اپنی قوتِ مدافعت کو برقرار رکھیں

    ایک صحت مند قوتِ مدافعت انفیکشن سے بچانے میں بہت اہم رول ادا کرتی، جس میں اوٹائٹس میڈیا (درمیانی کان کا انفیکشن) بھی شامل ہے۔ اپنی قوتِ مدافعت کو مضبوط رکھنے کے لیے اچھی نیند لیں، پھل اور سبزیوں سے بھرپور متوازن غذا کھائیں، پانی خوب پئیں اور روزانہ باقاعدگی سے ورزش کریں۔ مضبوط قوتِ مدافعت آپ کے جسم کو انفیکشن سے بچانے والی پہلی ڈھال ہے۔

  8. اچانک اونچائی میں تبدیلی سے بچیں

    اپنے کان کے پردے کو ٹھیک سے ہلنے کے لیے، درمیانی کان کے اندر کا ہوا کا پریشر باہر کے ماحول کے پریشر کے برابر رہنا ضروری ہے۔ ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت، پہاڑوں پر جاتے وقت یا ڈائیونگ کرتے وقت اونچائی میں اچانک تبدیلی سے یہ توازن بگڑ سکتا ہے، جس سے کان میں تکلیف ہو سکتی یا کان کا انفیکشن بھی ہو سکتا۔ ایسی حالتوں میں کان کے مسائل کا خطرہ کم کرنے کے لیے، آپ یہ کر سکتے ہیں:

    • بار بار اپنا تھوک نگلتے رہو

    • تھوڑا تھوڑا پانی یا کوئی اور مشروب پیتے رہو

    • لالی پاپ یا ٹافی چوستے رہو

    • کانوں میں ایئر پلگس لگاؤ


بچّوں میں اوٹائٹس میڈیا سے بچاؤ

بچّوں میں اوٹائٹس میڈیا یعنی کان کے بیچ والے حصّے کا انفیکشن عام بات ہے۔ بچّوں میں ہونے والے کان کے انفیکشنز میں یہ سب سے عام ہے، اور زیادہ تر اڈینائڈز کے بڑھ جانے کی وجہ سے ہوتا، جو بچّوں میں عام ہے۔ اگر بچّوں میں بڑھے ہوئے اڈینائڈز کا علاج نہیں کرائے تو بار بار اوٹائٹس میڈیا کا انفیکشن ہوتا رہتا۔ کان کے انفیکشن کا علاج کرانے کے بعد بھی انفیکشن دوبارہ ہو سکتا، کیوں کہ اصل وجہ یعنی بڑھے ہوئے اڈینائڈز کا علاج نہیں ہوا رہتا۔اس لیے بڑھے ہوئے اڈینائڈز کا علاج ای این ٹی ڈاکٹر سے کرانا ضروری ہے۔ کبھی کبھی سرجری بھی کرانا پڑ سکتا۔ یہ کانوں کی صحت برقرار رکھنے اور ایسے نقصان سے بچانے کے لیے ضروری ہو سکتا، جس سے بچّے کی سننے کی طاقت پر پوری زندگی کے لیے اثر پڑ سکتا۔

 

بچّوں میں اوٹائٹس میڈیا سے بچاؤ

بچّوں میں کان کا انفیکشن عام ہے، خاص کر 6 مہینے سے کم عمر کے بچّوں میں۔ اِس کی وجہ بچّے کے سر کی بناوٹ ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ اوٹائٹس میڈیا کا خطرہ کم ہوتا جاتا، لیکن بچّے کو دودھ پلانے کے ٹائم چند آسان باتوں کا خیال رکھ کے اِس انفیکشن سے بچا سکتے۔

  1. بچوں کو تھوڑا ترچھا بٹھا کے دودھ پلاؤ۔

  2. ہر دفعہ دودھ پلانے کے بعد بچے کو ڈکار دلواؤ۔

  3. دودھ پیتے پیتے یا منہ میں دودھ رہتے بچے کو سونے مت دو۔


یہ احتیاطیں کان کے انفیکشن کے ساتھ ناک کے انفیکشن سے بچنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ جب چھوٹے بچے منہ میں دودھ لے کر سوتے، تو منہ میں موجود بیکٹیریا کی وجہ سے دودھ جلدی خراب ہو سکتا۔ یہ خراب دودھ ناک اور کان میں جا کے انفیکشن کا سبب بن سکتا۔

 

ڈاکٹر کو کب دکھانا چاہیے؟

اگرچیکہ کان سے جڑے اکثر مسئلے اپنے آپ ٹھیک ہو جاتے، لیکن کان سے جڑی کوئی بھی تکلیف ہو تو ڈاکٹر کو دکھانا بہتر رہتا۔ کیوں بولے تو، اکثر کان کے مسئلے کسی اور اندرونی بیماری کی وجہ سے ہوتے۔ جب اصل وجہ کا پتہ لگا کے اُس کا علاج کرتے، تو کان کے مسئلے دوبارہ ہونے کے چانس کم رہتے۔


اگر کان میں تکلیف، درد یا کان بند ہونے کا احساس ۲ دن سے زیادہ برقرار رہے، تو فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔ کچھ کم ہونے والے معاملوں میں، اوپر بتائے گئے ۲ دن کی دیر بھی سنگین پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی۔ اس لیے وقت پر ای این ٹی اسپیشلسٹ کو دکھانا بہت ضروری ہے۔

 

نتیجہ

اوٹائٹس میڈیا ایک عام مسئلہ ہے، لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ ٹھنڈ اور سائنَس کے انفیکشن کا وقت پر علاج کروانا، الرجی کو قابو میں رکھنا، سگریٹ نوشی چھوڑ دینا، متوازن غذا کے ساتھ صحت مند طرزِ زندگی اپنانا اور پوری نیند لینا، ان سب باتوں سے مڈل ایئر میں انفیکشن ہونے کا خطرہ کافی حد تک کم ہو سکتا۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page