top of page

فلائٹ کے بعد کان بند ہونے اور درد سے کیسے نمٹیں؟

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 6
5 min read

تعارف

کُچھ مسافروں کو فلائٹ کے بعد کان بند ہونے اور درد ہونے کی شکایت ہوتی ہے۔ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت اونچائی اور ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے کان میں بے آرامی ہو سکتی ہے، جسے عام طور پر ایئرپلین اِیئر کہا جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو فلائٹ کے بعد کان بند ہونے اور درد کی وجوہات، علامات اور اس کو ٹھیک کرنے کے مؤثر طریقوں کے بارے میں آسانی سے سمجھایا جائے گا۔


امی فلائٹ میں سفر کرتے ہوئے بچے کو پانی پلا رہی ہیں تاکہ اُس کے کان کا بند پن کھل جائے۔

فلائٹ کے بعد کان بند ہونے اور درد کی وجوہات

درمیان کا کان اور یوسٹیشین ٹیوب

درمیانی کان، کان کے پردے کے پیچھے واقع ہوتا ہے۔ کان کا پردہ صحیح طرح سے ہلے اور آوازیں ٹھیک سے سنائی دیں، اس کے لیے کان کے پردے کے دونوں طرف ہوا کا دباؤ برابر ہونا ضروری ہے۔


درمیانی کان کو ہوا یوسٹیشین ٹیوب کے ذریعے ملتی ہے۔ یہ ٹیوب ناک کے پچھلے حصے (نَیزوفیرنکس) کو درمیانی کان سے جوڑتی ہے۔ یہ ٹیوب کان کے پردے کے دونوں طرف ہوا کا دباؤ برابر رکھنے میں مدد کرتی ہے۔


کان بند کیوں ہوتے ہیں؟

جب درمیانے کان تک ہوا کی سپلائی بند ہوجاتی ہے یا کم ہوجاتی ہے، تو درمیانے کان کے اندر کا ہوا کا دباؤ باہر کی ہوا کے دباؤ کے برابر نہیں ہوپاتا۔ ہوا کے دباؤ میں یہ فرق کان کے پردے کی حرکت میں رکاوٹ ڈالتا ہے، جس کی وجہ سے کان بند یا بھرا بھرا سا محسوس ہوتا ہے۔


فلائٹ کے دوران یا بعد کان بند اور درد کیوں شروع ہوتا ہے؟

جیسے جیسے ہم زیادہ اونچائی کی طرف جاتے ہیں، ہوا کا دباؤ کم ہوتا جاتا ہے اور جب ہم کم اونچائی کی طرف نیچے آتے ہیں تو ہوا کا دباؤ بڑھتا جاتا ہے۔ اونچائی میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمارے کانوں کے لیے اس دباؤ کے ساتھ فوراً ایڈجسٹ ہونا مشکل ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے کان بند ہونے جیسا محسوس ہوتا ہے۔ عام طور پر نگلنے سے کان کے اندر اور باہر کا دباؤ برابر ہونے میں مدد ملتی ہے، لیکن کچھ حالتوں میں یہ عمل مشکل ہو سکتا ہے:

  • یوسٹیشین ٹیوب کے اندر تھوڑی سی رکاوٹ

  • کمزور پردۂ کان یا ٹائمپینک میمبرین


فلائٹ میں سفر کرتے وقت کن لوگوں کے کان بند ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے؟

  1. پیدائشی خرابی: پیدائش سے ہی یوسٹیشین ٹیوب کا تنگ ہونا۔

  2. الرجی: اوپری سانس کی نالی کی اندرونی جھلی میں سوجن یا جلن ہونے سے یوسٹیشین ٹیوب پر اثر پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کچھ حد تک بند ہو سکتی ہے۔

  3. اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن:

    1. نزلہ: ناک میں انفیکشن ہونے سے سوجن یا گاڑھے رطوبت کی وجہ سے یوسٹیشین ٹیوب بند ہو سکتی ہے۔

    2. کرانک سائنوسائٹس: گاڑھی رطوبت ناسوفرینکس سے یوسٹیشین ٹیوب میں بہہ سکتی ہے، جس سے ٹیوب کچھ حد تک بند ہو سکتی ہے۔

    3. گلے میں درد اور لیرنجائٹس: گلے اور سانس کی نالی کی اندرونی جھلی میں سوجن ہونے سے یوسٹیشین ٹیوب پر اثر پڑ سکتا ہے۔

  4. ناسوفرینکس کے حصے میں ٹشو کا زیادہ بڑھ جانا: ناسوفرینکس میں کوئی بھی غیر معمولی ٹشو بڑھ جائے، جیسے ایڈینائڈز کا بڑھ جانا، تو اس سے یوسٹیشین ٹیوب کا منہ بند ہو سکتا ہے۔


فلائٹ کے بعد انفیکشن ہونے کی نشانیان

فلائٹ کے بعد کان میں انفیکشن ہونے پر عام طور پر یہ علامتیں نظر آ سکتی ہیں:

  • کان میں بہت زیادہ درد ہونا

  • بہرا پن محسوس ہونا یا کان بند ہو جانا

  • بخار آنا

  • کان سے پانی یا پیپ نکلنا


یہ علامتیں درمیانی کان میں ہونے والے انفیکشن کی نشانی ہیں، جس کو اوٹائٹس میڈیا (Otitis Media) کہتے ہیں۔


بچاؤ کے طریقے

فلائٹ میں کان بند ہونے اور درد سے بچنے کے لیے پہلے سے کچھ احتیاطی قدم اٹھانا ضروری ہے، تاکہ کانوں کے اندر اور باہر کا پریشر برابر رہے۔ اس کے لیے یہ طریقے اپنائیں:

  • تھوک نگلتے رہیں: تھوک نگلنے سے یوسٹیشین ٹیوب کھلنے میں مدد ملتی ہے۔

  • پانی پیتے رہیں: فلائٹ کے دوران تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی یا کوئی دوسرا مشروب پیتے رہیں۔

  • لالی پاپ یا ٹافی چوسیں: اس سے بار بار نگلنے میں مدد ملتی ہے۔

  • ایئر بڈز استعمال کریں: پیٹرولیم جیلی میں ڈبوئے ہوئے سادے روئی کے گولے بھی کانوں کو آرام دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔


علاج

فلائٹ میں سفر کے بعد کان بند ہونے پر فوراً آرام پانے کے طریقے

  • نگلنا: اس سے یوسٹیشین ٹیوب کھلنے میں مدد ملتی اور کان کے اندر کا دباؤ برابر ہوتا۔

  • والسالوا مینیوور کرنا: ناک کو انگلیوں سے بند کر کے اور منہ بند رکھ کے آہستہ سے ہوا باہر نکالنے کی کوشش کرو۔ اس سے یوسٹیشین ٹیوب میں ہوا پہنچانے میں مدد ملتی۔

  • بار بار گھونٹ لینا: اپنی تھوک بار بار نگلو، پانی یا کوئی اور مشروب پیو، یا ٹافی چوستو۔


کان بند ہونے اور درد کے لیے گھریلو علاج

اگر 2 گھنٹے بعد بھی کان بند رہے تو یہ طریقے اپنائیں:

  1. زائلو میٹازولین یا آکسی میٹازولین والے ناک کے قطرے استعمال کریں۔

  2. بھاپ لیں: ناک میں قطرے ڈالنے کے 5 منٹ بعد بھاپ لیں۔

کان کا بند پن دور ہونے تک ہر 6 گھنٹے بعد یہ دونوں کام دہرائیں، لیکن 2 دن سے زیادہ ایسا نہ کریں۔


ڈاکٹر کو کب دکھانا چاہیے؟

اگر فوراً آرام دینے والے طریقوں اور گھریلو علاج سے فائدہ نہیں ہوا، اور دو دن بعد بھی کان بند لگ رہا ہے یا درد ہو رہا ہے، تو ای این ٹی اسپیشلسٹ کو دکھائیں۔ وہ اصل وجہ پتا لگا سکتے ہیں۔ اس کی وجہ انفیکشن، الرجی یا پیدائشی مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، جیسے آڈیٹری ٹیوب کا معمول سے چھوٹا ہونا۔


بار بار ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے خاص احتیاطیں

جو لوگ بار بار ہوائی سفر کرتے، اُن کو بار بار اونچائی میں تیزی سے تبدیلی ہونے کی وجہ سے کان بند ہونے اور کان میں درد ہونے کا زیادہ امکان رہتا۔ اپنے کانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ چند باتوں کا خیال رکھیں:

  • ویسلین میں ڈبوئے ہوئے روئی کے گولے استعمال کریں: اِن روئی کے گولوں سے اپنے کان ڈھانپ لیں۔

  • بار بار تھوک نگلتے رہیں: چیونگم چبانے کے بجائے ٹافیاں ساتھ رکھیں اور اُن کو چوستے رہیں۔ یا پھر فلائٹ کے دوران تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی یا کوئی دوسرا مشروب پیتے رہیں۔


ہوائی سفر کے دوران شیر خوار بچوں کے کان بند ہونے کے مسئلے سے کیسے نمٹا جائے؟

  • بچے کو پیسیفائر یا کوئی ایسی چیز دیں جس کو وہ چُوستے رہیں۔

  • بچے کو جاگتا رکھیں؛ اگر وہ چُوسنا بند کر دے تو کان کا بلاکیج زیادہ بڑھ سکتا ہے، جس سے درد ہو سکتا ہے اور بچہ چِڑچِڑا ہونے لگتا ہے۔

  • کانوں میں پیٹرولیم جیلی میں ڈبوئے ہوئے روئی کے گولے رکھیں۔


فلائٹ میں چھوٹے بچوں کے کان کے مسئلوں سے کیسے نمٹیں؟

  • پیٹھ پلگ یا پیٹرولیم جیلی میں ڈبوئے ہوئے روئی کے گولے کان میں لگائیں۔

  • اُن کو چوسنے کے لیے لالی پاپ یا ٹافی دیں، اور سمجھائیں کہ اُسے چبانا نہیں ہے۔

  • یہ دھیان رکھیں کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت وہ سوئیں نہیں، تاکہ اُٹھنے کے بعد کان میں درد یا زیادہ بندش نہ ہو۔


نتیجہ

فلائٹ کے بعد کان بند ہونا اور درد ہونا عام بات ہے، جو اونچائی اور ہوا کے دباؤ میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات، جیسے یوسٹیشین ٹیوب میں مسئلہ، الرجی اور اوپری سانس کی نالی کا انفیکشن، سمجھنے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صحیح علاج کروانے میں مدد ملتی ہے۔ مسافر کچھ آسان احتیاطی تدابیر اور فوری آرام کے طریقوں پر عمل کرکے کان کی تکلیف کو کم کر سکتے ہیں۔ جو لوگ اکثر فلائٹ میں سفر کرتے ہیں، بچوں اور چھوٹے ٹوڈلرز کے لیے کان کے مسائل سے بچنے کے لیے خاص احتیاط ضروری ہے۔ اگر علامات ۲ دن سے زیادہ رہیں یا مزید بڑھ جائیں تو ہمیشہ ڈاکٹر سے رجوع کریں، تاکہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے اور سفر کا تجربہ آرام دہ رہے۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page