top of page

میرے کان میں انفیکشن ہے، یہ مجھے کیسے پتا چلے گا؟

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
Nov 9
2 min read

 

کان کا انفیکشن ایک عام تکلیف ہے، جو کسی بھی عمر کے لوگوں کو ہو سکتی ہے۔ اکثر نزلہ، تیراکی یا سائنَس کے انفیکشن کے بعد اچانک ہو جاتی ہے اور زیادہ تر وقت خود ہی ٹھیک بھی ہو جاتی ہے۔ لیکن کان کے انفیکشن کی نشانیاں کیسے پہچانیں؟ اور ڈاکٹر سے کب مشورہ لینا چاہیے؟ اس مضمون میں کان کے انفیکشن کی طرف اشارہ کرنے والی علامات کے بارے میں بتایا گیا ہے، تاکہ آپ کو سمجھ آئے کہ طبی مدد کب لینا ضروری ہے۔

میرے کان میں انفیکشن ہے، یہ مجھے کیسے پتا چلے گا؟

کان کے انفیکشن

کان کے انفیکشن انسانوں میں ہونے والی عام بیماریوں میں سے ایک ہیں۔ یہ اکثر دوسری بیماریوں یا تکالیف کی وجہ سے ثانوی انفیکشن کے طور پر ہو جاتے ہیں، جیسے:

  • وائرل انفیکشنز – عام نزلہ زکام(کان کے انفیکشن کی سب سے عام وجہ نزلہ زکام کا علاج نہ کروانا ہے۔)

  • دائمی سائنوسائٹس

  • کان میں پانی چلا جانا – تیرنے کی وجہ سے

  • زور سے ناک صاف کرنا

 

ای انفیکشن کان کے الگ الگ حصّوں کو متاثر کر سکتے ہیں—باہر والا، بیچ والا یا اندر والا۔ انفیکشن کس قسم کا ہے اور کتنا شدید ہے، اُس حساب سے اس کی علامات بھی الگ الگ ہو سکتی ہیں۔

 

کان کے انفیکشن کی عام علامتیں

یہاں مریضوں کو ہونے والی کچھ عام علامتیں دی گئی ہیں:

  • کان میں درد

  • کان سے بدبو دار پانی جیسا مادہ آنا

  • کان سے پیلے یا ہرے رنگ کی پیپ آنا

  • کان بند ہونے یا کم سنائی دینے جیسا محسوس ہونا

  • ٹنائٹس — کان میں گھنٹی بجنے یا دوسری آوازیں سنائی دینا

  • کان میں خارش یا جلن ہونا

 

اِن علامات کے بارے میں تفصیل سے اور زیادہ جاننے کے لیے ہمارا مضمون، “کان کے انفیکشن کی علامات” پڑھیں۔ اِس میں انفیکشن کی قسم کے حساب سے علامات کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں، جس سے آپ کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کو اصل میں کونسا مسئلہ ہو رہا ہے۔

 

ڈاکٹر سے کب مشورہ لینا چاہیے

کچھ کان کے انفیکشن خود ہی ٹھیک ہو جاتے، لیکن کچھ انفیکشن میں فوراً ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہوتا۔ اس لیے اگر:

  • علامتیں دو چار دن سے زیادہ رہیں۔

  • درد بہت زیادہ ہو یا بڑھتا جائے۔

  • کان سے گاڑھا، پیلا، ہرا یا بدبو دار پانی نکلے۔

  • سماعت کم ہو جائے یا کان بند ہونے جیسا لگے اور ٹھیک نہ ہو۔

  • چکر، متلی یا توازن برقرار رکھنے میں دقت ہو۔

 

اِن علامتوں کو نظرانداز کرنے سے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، جن میں سماعت کم ہونا یا انفیکشن کا آس پاس کے حصّوں تک پھیل جانا شامل ہے۔

 

نتیجہ

کان کا انفیکشن کافی تکلیف دینے والا اور روزمرہ کے کاموں میں خلل ڈالنے والا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ کان کے انفیکشن کی علامتوں کو سمجھنے سے آپ کو یہ مسئلہ جلدی پہچاننے اور صحیح وقت پر مناسب علاج کروانے میں مدد مل سکتی ہے۔ تو اگر آپ کو اوپر بتائی گئی کوئی بھی علامت نظر آئے، خاص طور پر اگر وہ بڑھ رہی ہو یا مسلسل رہ رہی ہو، تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے میں دیر نہ کریں۔


 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page