الرجی سے کان میں درد اور دوسرے کان کے مسائل کیسے ہوتے ہیں: اہم باتیں

الرجی کی وجہ سے بالواسطہ طور پر کان میں کئی طرح کے مسائل ہو سکتے، ہلکی بے آرامی سے لے کر انفیکشن تک۔ اس آرٹیکل میں الرجی کی وجہ سے کان پر ہونے والے الگ الگ اثرات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

کان کی نالی میں خارش یا جلن
کبھی کبھار الرجی کی وجہ سے کان کی نالی میں خارش ہو سکتی ہے، جس سے جلن ہونے لگتی ہے۔ کان کو بار بار کھجانے سے اندر کی جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کی وجہ سے بیکٹیریا یا فنگس کا انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جیسے اوٹائٹس ایکسٹرنا۔ اس حالت میں کان میں درد، بہت زیادہ خارش یا بے آرامی جیسی علامات ہو سکتی ہیں۔ اگر اس کو نظرانداز کیا جائے تو کان کا پردہ پھٹ بھی سکتا ہے۔ بیکٹیریا کے مقابلے میں فنگس کے انفیکشن میں نقصان مستقل ہونے کا امکان زیادہ رہتا ہے۔ ایسے میں کان کے پردے کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹمپیونوپلاسٹی سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
الرجک رائنائٹس اور کان کے انفیکشن
الرجی کے شکار تقریباً ۴۰ فیصد لوگوں کو الرجک رائنائٹس ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ناک میں ضرورت سے زیادہ رطوبت بنتی ہے۔ یہ رطوبت اکثر ناسوفرینکس میں چلی جاتی ہے، جو یوسٹیشین ٹیوب کے ذریعے درمیانے کان سے جڑا رہتا ہے۔ جب یہ رطوبت درمیانے کان میں چلی جاتی ہے تو کان بند ہونے، بے آرامی اور اوٹائٹس میڈیا جیسے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں سننے میں دقت یا کان میں درد بھی ہو سکتا ہے۔ سوتے وقت یا لیٹنے پر اس کا خطرہ اور بڑھ جاتا ہے۔
یوسٹیشین ٹیوب میں سوجن
پرانی الرجی کی وجہ سے یوسٹیشین ٹیوب کی اندرونی جھلی میں سوجن آ سکتی ہے۔ اس سوجن کی وجہ سے ٹیوب تنگ ہو جاتی ہے اور درمیانی کان تک ہوا کا گزر رُک جاتا ہے۔ کان میں ہوا کی نکاسی ٹھیک سے نہ ہونے کی وجہ سے درمیانی کان میں انفیکشن ہو سکتا ہے یا پھر کولیسٹیٹوما جیسی بیماری آہستہ آہستہ بن سکتی ہے۔
الرجی والی سائنوسائٹس
الرجی سائنوسائٹس کی ایک عام وجہ ہے، اور سائنوسائٹس کی وجہ سے کان کے بیچ والے حصے میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ تعلق سیدھا نئیں بلکہ بالواسطہ ہوتا ہے۔ الرجی کی وجہ سے ناک اور سائنَس میں سوجن آنے سے کان بند ہونے یا کان میں درد جیسے مسئلے ہو سکتے ہیں۔
الرجی والے مریضوں میں عام نزلہ
جن لوگوں کو الرجی رہتی ہے، اُن کو نزلہ جلدی پکڑ لیتا ہے، اور نزلہ کان کے انفیکشن کی ایک عام وجہ ہے۔ الرجی کے ری ایکشن اور کان کے انفیکشن کے درمیان یہ تعلق شدید کان درد، ہلکی سماعت کم ہونا اور کان بھرا بھرا لگنے جیسی تکالیف کی وجہ سمجھ میں آتی ہے۔


Comments