top of page

کان کے پردے کے پھٹنے کا علاج

Writer: Dr. Koralla Raja Meghanadh
Dr. Koralla Raja Meghanadh
6 days ago
6 min read

کان کے پردے میں سوراخ (ایئر ڈرم رپچر)، جس کو ٹائیمپینک میمبرین پرفوریشن بھی بولتے، اکثر اپنے آپ ٹھیک ہو جاتا، لیکن بعض دفعہ اس کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹائیمپینوپلاسٹی سرجری کی ضرورت پڑ سکتی۔


لیکن اس کے پیچھے کی اصل وجہ کا علاج کرنے، مسئلہ کو بڑھنے سے روکنے اور ممکن ہو تو سرجری سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کو دکھانا بہت ضروری ہے۔ صحیح علاج اور دیکھ بھال نہ ہونے پر دوسری پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ایک ای این ٹی اسپیشلسٹ آپ کو صحیح علاج بتا کر ان مسائل کو قابو میں رکھنے یا ان سے بچنے میں مدد کر سکتے۔

کان کے پردے کے پھٹنے کا علاج

کان کا پردہ پھٹنے کی کیا وجوہات ہیں؟

کئی وجوہات کی وجہ سے کان کا پردہ پھٹ سکتا ہے، جیسے:

  • ناک زور سے صاف کرنا

  • ناک میں انفیکشن (نزلہ) رہتے ہوئے جہاز میں سفر کرنا یا پانی میں غوطہ لگانا

  • ناک میں انفیکشن (نزلہ) رہتے ہوئے تیز رفتار لفٹ میں سفر کرنا

  • ناک میں انفیکشن (نزلہ) رہتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں تیز رفتار سفر کرنا

  • کان میں فنگس یا بیکٹیریا کا انفیکشن ہونا

  • کسی چیز سے کان صاف کرنا

  • تھپڑ لگنا یا بہت تیز آوازیں سنائی دینا

  • ہوا کے دباؤ میں تبدیلی آنا

  • کان کے انفیکشن، جیسے اوٹائٹس ایکسٹرنا  یا اوٹائٹس میڈیا 

  • ایسے حادثات جن میں سر پر چوٹ لگ جائے

 

کیا کان کے پردے میں ہوا سوراخ اپنے آپ ٹھیک ہو سکتا ہے؟

کان کے پردے میں ہونے والے 90 فیصد سوراخ تین مہینے کے اندر خود بخود بھر جاتے ہیں۔ باقی 10 فیصد سوراخ جو خود سے نہیں بھرتے، اُن کے لیے ٹمپیونوپلاسٹی سرجری کروانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

 

کان کے پردے میں سوراخ کو 3 مہینے ہونے کا وقت

کان کے پردے میں کوئی بھی سوراخ اگر 3 مہینے یا اس سے زیادہ عرصے تک خود سے ٹھیک نہیں ہوا تو اس کے خود سے بھرنے کے امکانات بہت کم رہتے۔ ایسے میں سرجری کروانا ضروری ہو جاتا۔ زیادہ دیر تک انتظار کرنے سے دوسری تکلیفیں بھی ہو سکتی ہیں، جیسے ٹمپنواسکلروسیس اور دوبارہ انفیکشن ہونا۔


مان لیجیے کہ کان کے انفیکشن کی وجہ سے پردے میں سوراخ ہو گیا۔ اگر آپ ٹمپینوپلاسٹی سرجری سے بچنا چاہتے تو انفیکشن کا جلد سے جلد علاج کروانا ضروری ہے۔ یعنی 3 مہینے کے اندر انفیکشن کو قابو میں کرنا یا پوری طرح ٹھیک کرنا ضروری ہے۔

 

پھٹے ہوئے کان کے پردے کا علاج

پھٹے ہوئے کان کے پردے کا علاج، پردہ کتنا پھٹا ہے اور کس وجہ سے پھٹا ہے، اِس پر منحصر رہتا۔

 

  1. ضرورت پڑنے پر ابتدائی علاج

انفیکشنز کا علاج کروائیں

پہلا قدم یہ ہے کہ پردے میں سوراخ ہونے کی اصل وجہ کا علاج کیا جائے، اگر اس کی وجہ کوئی انفیکشن ہے تو:

 

ان انفیکشنز کا جلد علاج کروانا انتہائی اہم ہے۔ بیکٹیریل انفیکشنز کے مقابلے میں فنگل انفیکشنز (جیسے کہ اوٹومائکوسس) کا علاج اکثر زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

 

چوٹ لگنے سے کان کے پردے میں سوراخ ہونے پر چھوٹے پروسیجرز

چوٹ لگنے کی وجہ سے کان کا پردہ پھٹ جائے، تو زیادہ تر کیسز میں وہ خود بخود ٹھیک ہو جاتا۔ لیکن کچھ کیسز میں جلدی اور صحیح طریقے سے بھرنے کے لیے چھوٹے پروسیجرز کرنے کی ضرورت پڑ سکتی۔ یہ پروسیجرز مائیکروسکوپ کے نیچے کیے جاتے۔ اس میں کان کے پردے کے پھٹے ہوئے کناروں کو بہت احتیاط سے واپس اُن کی اصلی جگہ پر سیٹ کرتے۔ اس کے بعد، کناروں کو اپنی جگہ پر قائم رکھنے کے لیے ایک عارضی جیل لگاتے، جس سے کان کا پردہ صحیح طریقے سے بھرنے میں مدد ملتی۔

 

2. انتظار کا وقت – ٹھیک ہونے میں لگنے والا وقت

زیادہ تر معاملوں میں، کان کے پردے میں ہوئے سوراخ میں سے 90 فیصد سوراخ تین مہینوں کے اندر خود بخود بھر جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عام طور پر اس دوران پردہ کتنا ٹھیک ہو رہا ہے، اس پر نظر رکھتے ہیں۔ اگر تین مہینے گزرنے کے بعد بھی سوراخ نہیں بھرا تو اس کے خود بخود ٹھیک ہونے کے امکانات کم رہتے ہیں، اور آگے علاج کروانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔


اس دوران آپ کو کچھ احتیاطیں بھی برتنا ضروری ہے، تاکہ یہ تکلیف اور زیادہ نہ بڑھے۔

 

3. سرجری – ٹمپانوپلاسٹی

اگر کان کے پردے میں پڑا سوراخ اپنے آپ ٹھیک نئیں ہوتا، تو ٹمپانوپلاسٹی نام کی سرجری کرنے کی ضرورت پڑ سکتی۔ اس سرجری میں کان کے پردے کو دوبارہ بنانے کے لیے کان کے پیچھے سے ٹشو (گوشت کا باریک حصہ) لیا جاتا۔ اس ٹشو کی مدد سے نیا کان کا پردہ بنایا جاتا، جس سے پردے کی بناوٹ اور کام کرنے کی صلاحیت دوبارہ بحال ہو جاتی۔

 

ٹمپنَوپلاسٹی کے دوران:

  • کان کے پیچھے سے تھوڑا سا ٹشو (گوشت) لیا جاتا۔

  • اس ٹشو کو نیا کان کا پردہ بنانے کے لیے استعمال کرتے۔ اس کے اوپر جلد اور میوکوسا (اندرونی جھلی) آہستہ آہستہ بڑھ کر پردے کو ڈھانپ لیتے۔

 

ٹائمپینوپلاسٹی سرجری کا خرچہ

سرجری کا خرچہ کس قسم کا پروسیجر کیا جا رہا ہے، اس کے حساب سے الگ الگ رہتا ہے:

  • ٹمپنَو پلاسٹی سرجری کا خرچہ ₹1,00,000 سے ₹2,00,000 (تقریباً $1,200 سے $2,500) تک ہو سکتا۔ اس میں سارے خرچے شامل رہتے، البتہ کیس کتنا پیچیدہ ہے اور ہاسپٹل کون سا ہے، اس حساب سے خرچہ بدل سکتا۔

  • چھوٹے پروسیجر کا خرچہ ₹5,000 سے ₹10,000 (تقریباً $60 سے $120) تک رہتا۔ اس میں بھی سارے خرچے شامل رہتے۔

 

کان کے پردے میں سوراخ کا علاج نہ کرانے کے نقصانات

اگر کان کے پردے میں سوراخ کا علاج نہیں کراتے تو آگے چل کے سنگین پیچیدگیاں ہو سکتيں۔ اس سے ہونے والے ممکنہ نقصانات یہ ہیں:

  1. انفیکشن کا پھیلنا

    اگر کان کے پردے میں سوراخ ہونے کا علاج نہیں کروائے تو انفیکشن درمیانی کان سے باہر والے کان میں اور باہر والے کان سے درمیانی کان میں بھی پھیل سکتا۔ اس سے کان کو ایسا مستقل نقصان پہنچ سکتا جو دوائیوں سے بھی ٹھیک نہیں ہو پاتا، اور نہ ہی سرجری سے اس کا علاج ممکن رہتا۔

  2. ٹمپیانو اسکلروسس (کیلشیم جمع ہونا)

    اگر کان کے پردے میں سوراخ کا علاج نہ کروایا جائے تو درمیانی کان کی اندرونی تہہ سوکھ سکتی ہے، جس کی وجہ سے وہاں کیلشیم جمع ہونے لگتا۔ یہ کیلشیم درمیانی کان کی ہڈیوں (مالیئس، اِنکس اور اسٹیپس) کو سخت کر سکتا، جو سننے کے لیے بہت ضروری رہتی ہیں۔ جب یہ ہڈیاں اپنی جگہ حرکت کرنے کی صلاحیت کھو دیتیں تو آواز ٹھیک سے آگے نہیں پہنچ پاتی، جس سے سننے کی طاقت کم ہو جاتی۔ اس حالت کو ٹمپیانو اسکلروسس کہتے۔ اس کا علاج کرنا مشکل رہتا اور بعض دفعہ سماعت کے لیے صرف ہیئرنگ ایڈز ہی ایک حل رہ جاتے۔

  3. درمیانی کان میں انفیکشن (اوٹائٹس میڈیا) ہونے کا خطرہ بڑھ جانا

    کان کے پردے میں سوراخ ہونے سے درمیانی کان باہر کے ماحول کے رابطے میں آجاتا، جس کی وجہ سے بیکٹیریا کا انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا۔ ہوا کے ذریعے انفیکشن پھیلنا شاذ و نادر ہی ہوتا، لیکن کان کی نالی کے راستے گندا پانی اندر جانے سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا۔ چاہے پانی میں بیکٹیریا موجود نہ بھی رہیں، تب بھی وہ باہر والے کان سے بیکٹیریا کو درمیانی کان تک لے جا سکتا۔ اس سے پردے میں موجود سوراخ اور بڑھ سکتا اور آگے چل کے ہمیشہ کے لیے نقصان بھی ہو سکتا۔

  4. اندرونی کان کو نقصان

    اگر درمیانی کان کے انفیکشن کے بیکٹیریا یا زہریلے مادّے اندرونی کان تک پہنچ جاتے، تو اس سے اعصاب کی وجہ سے بہرا پن ہو سکدا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس طرح کی سماعت کی کمی ہمیشہ کے لیے رہتی، اور اس کو نہ دواؤں سے ٹھیک کر سکتے اور نہ ہی آپریشن سے۔

 

نتیجہ:

کان کے پردے میں جو سوراخ یا پھٹنا ہوتا، اُس میں سے تقریباً 90 فیصد کیسز بغیر آپریشن کے خود بخود ٹھیک ہو جاتے۔ لیکن اچھی طرح ٹھیک ہونے کے لیے وقت پر ڈاکٹر سے علاج کروانا بہت ضروری ہے۔ باقی 10 فیصد کیسز میں، جہاں پردہ خود سے ٹھیک نہیں ہوتا، وہاں ٹمپن پلاسٹی (Tympanoplasty) آپریشن سے اِس مسئلے کو اچھی طرح ٹھیک کیا جا سکتا۔ لیکن اگر کان کے پردے کا سوراخ یا پھٹنا بغیر علاج کے ویسے ہی رہ جائے، تو آگے چل کے سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اِس سے سننے میں مدد کرنے والی ہڈیوں یا نسوں کو ایسا نقصان پہنچ سکتا کہ وہ دوبارہ ٹھیک نہیں ہو پاتا۔ اِس لیے، کان کے پردے میں سوراخ یا پھٹنے کی صورت میں جلدی ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ آگے چل کے لمبے عرصے تک رہنے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔



 
 
 

Comments


  • Facebook
  • Instagram
  • LinkedIn
  • Youtube
SIGN UP AND STAY UPDATED!
Thanks for submitting!

© 2021 - 2022 Anaghasri Technologies and Solutions Pvt. Ltd. All rights reserved.

Medyblog does not provide medical advice, diagnosis, or treatment.

bottom of page